DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The body of 60-year-old Parveen Akhtar of Mohalla Chahat area of Kahuta was recovered from Kahuta Ling.

کہوٹہ کے علاقہ محلہ چاہات کی 60 سالہ خاتون پروین اختر زوجہ محمد تاج کی نعش کہوٹہ لنگ سے برآمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محلہ چاہات کی رہائشی خاتون پروین اختر کی نعش کہوٹہ لنگ سے بر آمد۔ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھی صبح سے لاپتہ تھی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ محلہ چاہات کی 60 سالہ خاتون پروین اختر زوجہ محمد تاج کی نعش کہوٹہ لنگ سے برآمد پروین اختر کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور صبح سے لاپتہ تھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ آیا اور نعش کی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا خاتون مرحومہ کے لوائحقین موقع پر پہنچ گئے جبکہ کہوٹہ لنگ میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی پہنچ گئی۔

The body of Parveen Akhtar, a resident of Mohalla Chahat, was recovered from Kahuta Ling. According to details, the body of 60-year-old woman Parveen Akhtar, wife of Muhammad Taj of Mohalla Chahat area of Kahuta was recovered from Kahuta Ling. Rescue 1122 personnel reached the spot and the body was shifted to THQ Hospital. The relatives of the deceased reached the spot while a large number of people from Kahuta Ling also reached the area.

راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں یونین کونسل مواڑہ کے وفد کی راجہ محمد ظفر الحق قائد حزب اختلاف سینٹ اور راجہ محمد علی سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

A delegation of Union Council Mowara led by Raja Sakhawat Ali Advocate called on Raja Muhammad Zafar-ul-Haq and Raja Muhammad Ali

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں یونین کونسل مواڑہ کے وفد کی راجہ محمد ظفر الحق قائد حزب اختلاف سینٹ اور راجہ محمد علی سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات۔علاقائی سیاست،آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے گفتگوجبکہ راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کونائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے قائدین سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر سجاد حسین جنجوعہ، راجہ نائید رزاق صدر مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ، ٹھیکیدار حسن محمد جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ، محمد طارق خادم آف ساعی، راجہ حق نواز آف بملوٹ، راجہ جہانگیر آف چلیال مواڑہ، راجہ اکابر آف چلیال مواڑہ، راجہ محمد ذبیر آف جنجور، راجہ محمد ظہیر آف جنجور، راجہ اصغر عرف کرنل صاحب آف چلیال مواڑہ، راجہ محمد اشرف عرف بلا آف چلیال مواڑہ، راجہ اسد یونس آف جنجور، راجہ انوارالحق آف چلیال مواڑہ، راجہ نعیم عارف آف چلیال مواڑہ، راجہ خالد آف جنجور، راجہ اشفاق آف چلیال مواڑہ، راجہ ذیاد آف جنجور، راجہ عادل آف چلیال مواڑہ، راجہ مطلوب آف جنجور اور راجہ احتشام زاہد آف مواڑہ شامل تھے۔ وفد نے راجہ محمد علی کو نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث رہی۔ میں تمام وفد کے شرکا کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور خصوصا راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنھوں نے اپنا قیمتی وقت میں سے ھمیں بھرپور وقت دیا۔

پٹواری راجہ عبرت کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی

A large number of political and social personalities including former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan attended the wedding ceremony of Patwari Raja Ibrat’s sister.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پٹواری راجہ عبرت کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبال کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب کنگ شادی ہال میں منعقد ہوئی شادی کا نکاع معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھایا جبکہ تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود،سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،قاضی اخلاق کھٹڑ،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،پی ٹی آئی کے رہنماء ملک شاہد محمود اعوان، خرم عباسی آف مری، پٹواری عامر محمود،پٹواری امام بخش،راشد مبارک عباسی، ملک آصف آف چھنی،ملک ابرار،ملک ندیم،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی

جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے پرامن احتجاجی مظاہرہ

Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Tehsil Kahuta peacefully protests

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے پرامن احتجاجی مظاہرہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں فرانس سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم اور اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے وقت آگیا ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر ان قوتوں کا مقابلہ کرے آج کہوٹہ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جان مال ہر چیز قربان کر سکتے ہیں مگر پیارے آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے آج ھی غازی علم الدین شہید اور ممتاز قادری شہید جیسے سچے عاشق رسول ﷺ موجود ہیں ان خیالات کا اظہارجماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام فرانس کے صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کہوٹہ مولانا افضل رضوری، صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، نائب امیر ممبر امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان،،مولانا عبداللہ عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ راہنما جماعت اسلامی، ملک عبدالراؤف،صاحبزادہ ظہو اعوان نقیبی، صاحبزادہ عبدالصبور سیفی،صدر بار ایسو سی ایشن خاور ریاض قادری،مولانا غلام مرتضیٰ صابری، مولانا تنویر عباسی،محمد افضال شمسی،مولانا سید احمد شاہ اور دیگر نے کیا احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعداد میں تاجر برادری، وکلاء برادری، صحافی برادری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پرتمام مقررین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات اور اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جسکی تمام لوگوں نے تائید کی۔فرانسی صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا فضا لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اُٹھی اخر میں مولانا افضل رضوی، مولانا ادریس ہاشمی نے تمام علمائے کرام، تاجر برادری و دیگر تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button