Kahuta; The Kahuta bazaar area is still in ruins without modern basic amenities
کہوٹہ شہر 73 سالوں کے بعد بھی جدید بنیادی سہولیات سے محروم سلاٹر ہاؤس تا پنجار چوک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے نالے بند ہونے کی وجہ سے لاری اڈہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر 73 سالوں کے بعد بھی جدید بنیادی سہولیات سے محروم سلاٹر ہاؤس تا پنجار چوک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے نالے بند ہونے کی وجہ سے لاری اڈہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے 26 لاکھ کی لاگت سے لاری اڈہ کی توسیع کا منصوبہ کرپشن کی نذر پرانی دوکانیں توڑ کر اسی جگہ زنگ آلود سریا اور پرانی اینٹیں لگا کر کام بند کر دیا گیا کمشنر کو درخواست دی سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو موقع پر بلا کرپشن کے حوالے سے بتایا انہوں نے انکوائری کا وعدہ کیا مگر ابھی تک کچھ نہ ہوا جبکہ لاری اڈہ کے واش روم بند پڑے ہیں پینے کے لیے پانی نہ ہے لاکھوں روپے کی تعمیر شدہ انتظار کا بھی میونسپل کمیٹی کے افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے توڑ کر مٹیریل دکانوں میں لگایا گیا خواتین واش روم اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ اور لوگوں کے گھروں میں جانے پر مجبور ذبح حانہ کے پاس جو نالہ تعمیر کیا جا رہا ہے اس سے میں بھی ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے اسی طرح محکمہ ہائی وے کے افسران اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور انجینئرز کی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کہوٹہ جیوڑہ روڈ کہوٹہ پنڈی روڈ جن کے لیے کروڑوں کی گرانٹ مرمتی کے ٍلئے ہے کرپشن ہو رہی ہے ایک ہی بارش میں سڑک کا میک اپ اتر گیا جبکہ بیریر نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات بن گئی ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے ایسا لگتا ہے کہ ایٹمی تحصیل کا کوئی وارث نہیں ہے عوامی نمائندے الیکشن میں سبز باغ دکھا کر دلفریب وعدے کر کے بعد میں بھول جاتے ہیں شہریوں ٹرانسپورٹروں معززین علاقہ کمشنر راولپنڈی ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا گیا کہ کہوٹہ میں محکمہ ہای وے سعر میونسپل کمیٹی میں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف جلد از جلد سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
Kahuta; The Kahuta bazaar is still in ruins after 73 years without modern basic amenities. Slaughter House to Panjar Chowk showing the view of ruins Lari Ada Road is showing the view of pond due to blockage of drains Lari Ada expansion plan at a cost of Rs. 26 lakhs, The work was stopped by installing just a few mortar and old bricks. the authorities have been asked to take notice.
پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہوٹہ شہر میں جدید سہولیات سے آراستہ بڑی کاروباری مرکز اے کے مال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب
Prof. Dr. Sajid-ur-Rehman addressed a large public gathering on the occasion of inauguration ceremony of AK Mall
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجدالرحمن سجادہ نشین بگہار شریف نے کہا ہے کہ حرام کھانے والے کبھی خدا کی راہ پر نہیں چلتا بلکہ حرام کمانے اور کھانے والے میں شیطان کی راہ پر چلتے ہیں نسل نو صراط مستقیم سے بھٹک چکی ہے بظاہر روشنی مگر اندر تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے ماں باپ اولاد کی نافرمانی پر فکرمند ہیں اس کی وجہ حرام کی کمائی ہے جو ہم دن رات جمع کرکے اولاد کی رگوں میں پیدا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہوٹہ شہر میں جدید سہولیات سے آراستہ بڑی کاروباری مرکز اے کے مال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز عالم دین پروفیسر حافظ پیر عبد الصبور سیفی نے سرانجام دیئے اس موقع پر چوہدری خضران لطیف،چوہدری وقاص،چوہدری زین العابدین سابق ناظم،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ایس ایچ او مرزا آصف، چودھری نذیر یو کے، سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر،سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئر مین سجاد سستی،سابق چیئرمین راجہ شوکت ملک منیر اعوان فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضی مولانا ادریس ہاشمی، راجہ رومان سعید، حاجی عبد الرشید۔سعید افضل چوہان، صدر پریس کلب راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سائیں شعبان سجادہ نشین کلیام شریف اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کے بعد کاروباری مراکز اے کے مال کا افتتاح کیا گیا اور دعا بھی کی گئی بعد ازاں کاروباری مرکز کا دورہ بھی کیا گی
سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی تھانہ کہوٹہ سے ملحقہ مسجد میں کھلی کچہری
CPO Rawalpindi Ahsan Younis’s open court in the Masjid adjacent to Kahuta police station
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی تھانہ کہوٹہ سے ملحقہ مسجد میں کھلی کچہری میں ٹاؤٹ مافیا رشوت سیاسی مداخلت سمیت شکایات کے انبار لگا دیے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ افضال شاہ،حافظ قرآن ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا آصف کی کارکردگی کی مقررین اور صحافیوں نے تعریف بھی کی اور کہا کہ تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ کا راج ہے اس موقع پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے اجتماعی انفرادی مسائل بھی الگ الگ سنے کہا کہ تھانہ کہوٹہ میں خدمت مرکز کا قیام عمل میں لائیں گے جس کے تحت کریکٹر سرٹیفکیٹ لرننگ لئسنس تھانہ کہوٹہ میں بنے گے جبکہ ضلع راولپنڈی میں کوئی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر نہ کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف پولیس کاروائی کرنے کے بجائے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی جائے سی پی او راولپنڈی نے عوامی شکایت پر نڑھ میں پولیس چوکی کار لفٹر کے لئے فوری فراہمی کی یقین دہانی کرائی جب کے گشت کے نظام کو بہتر بنا کر منشیات کے خاتمے کیلئے مزید احکامات جاری کیے شہریوں نے کھلی کچہری کی اطلاع نہ کرنے پر سی پی او سے کہا کہ کم از کم دو چار دن پہلے کھلی کچہری کے حوالے سے شہریوں کو مطلع کیا جائے اس کھلی کچہری کی شہریوں کو کوئی خبر نہ ہے جس کی وجہ سے شکایت کرنے والے اکثر شہری آج کھلی کچہری میں شرکت نہ کر سکے۔