DailyNewsPothwar.com

Kahuta; Youm e Shahadat day of Major Masood Akhtar observed with devotion and respect

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں سات ستمبر کو زخمی اور23ستمبر کو شہید ہونے والے میجر مسعود احتر کیانی شہیدکا سالانہ یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
1965 کی جنگ میں سات ستمبر کو زخمی اور23ستمبر کو شہید ہونے والے میجر مسعود احتر کیانی شہیدکا سالانہ یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔میجر مسعود احتر کیانی شہید قائد اعظم محمد علی جناح کے اے ڈی سی سابق ایم این اے اور سابق صدر پاکستان مسلم لیگ اور علامہ اقبال کے قریبی ساتھی راجہ حسن اختر (مرحوم) کے صاحبزادے چیف آف گکھڑ کرنل ریٹائرڈ سلطان ظہور اختر کیانی کے بھائی ہیں۔میجر مسعود احتر کیانی شہیدجو کہ1965 کی جنگ میں دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم پہنچا کر اور ان کے درجنوں ٹینکوں کو تباہ کرنے کے بعد جلتے ٹینکوں سے اپنے فوجیوں کو نکالتے ہوئے7ستمبر کو زخمی ہوئے اور 23 ستمبر کو شہید ہوگئے انکو ستارہ جرات سے بھی نوازاگیا تھا ان کا مزار کہوٹہ سخی سبزواری بادشاہ میں ہے 23ستمبر کو ان کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا قرآن حوانی کی گئی اور ان کے بھائی کرنل (ر)راجہ سلطان ظہور احتر کیانی اور دیگر احباب نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ سلطان ظہور کیانی نے کہا کہ میرے بھائی میجر مسعود کیانی شہیدنے اس ملکِ پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا جس کو قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال نے بڑی جدوجہد سے بنایا۔ہمیں فخر ہے کہ میجر مسعود کیانی شہیدنے سیالکوٹ جسورا(چونڈہ) پر جرات اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کی فوج کو پسپا کیا اور جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں ان کے نام سے منسوب سڑک اور چوک کا نام جو تبدیل کر دیا گیا تھا کمشنر راولپنڈی نے اس کو بحال کردیا ہے۔ ہم وطن کے لیے قربانی دینے والے تمام شہداء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر میجر مسعود کیانی شہید کے نام سے منسوب سڑک کو بخال دیکھنا چاہتے ہیں اس موقع پر خطیب مرکزی جامع مسجد ادریس ہاشمی۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی اور ممتاز صحافی آصف کیانی نے راجہ حسن اختر (مرحوم)، میجر مسعود شہید اور کرنل ریٹائرڈ راجہ سلطان ظہور احتر کیانی کی اہلیہ کی مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ اس موقع پر راجہ سلطان ظہور اختر کیانی کی صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Kahuta; The annual Martyrdom Day of Major Masood Akhtar Kayani, who was wounded on September 7 and martyred on September 23 in the 1965 war, was celebrated with devotion and respect in Kahuta.

کہوٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے نوجوان متحد ہوکر آگے آئیں ,راجہ عمران ستارجنجوعہ

Young people should unite and come forward to solve the problems of Kahuta city, Raja Imran Sattar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران ستارجنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے نوجوان متحد ہوکر آگے آئیں کہوٹہ شہر 73 سالوں کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سڑکیں کھنڈرات سٹریٹ لائٹس ہے نہ صفائی کے انتظامات ہیں کئی کنالوں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نہ تو ادویات ہیں نہ ڈاکٹرز نہ جدید مشنری لوگ ذلیل خوار ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دا ن راجہ عمران ستار ایڈوکیٹ امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر تمام لوگ اور خصوصا نوجوان کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اکٹھے ہوں تاکہ ہم سب مل کر کہوٹہ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنایا انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا اور کہوٹہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس شہر کی تعمیر و ترقی کی اس کو خوبصورت بنانے گھر صاف پانی پہنچانے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور کھیلوں کے حوالے سے بھرپور اقدامات کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عوام نے مجھے ریسپونس دیا اور میرے ساتھ چل رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد یہ قافلہ بڑھتا ہوا ہر گلی محلے میں جائے گا میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ علاقے کی بہتری کے لیے کیا بلاتفریق عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔

سابق ناظم و چیئرمین ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمدکی ذاتی کوششوں سے دوگروں میں صلح

Raja Nadeem Ahmed declares peace amongst two rival groups

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم و چیئرمین ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمدکی ذاتی کوششوں سے دوگروں میں صلح۔15سے 20نوجوان لڑکوں سے درمیان چند دن لڑائی ہوئی تھی پبلک سیکریٹ مسلم لیگ ن سکوٹ کے مقام پر سابق ناظم و چیئرمین ن لگی رہنماء راجہ ندیم احمدنے معززین علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے آپس میں صلح کراکر دعائے خیر کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں یونین کونسل دوبیرن کلاں کے گاؤں ممیام راجگان اور سینتھہ سکوٹ کے15سے 20 نوجوانوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس پر سابق ناظم و چیئرمین ن لگی رہنماء راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل چیئرمین کونسل کلر سیداں نے دونوں فرقین کے بڑوں کے بات کی اور گذشتہ روز معززین راجہ بشیر،راجہ رشید راجہ رزاق، راجہ ولید، راجہ گلستان سکوٹ اور دیگر افراد کی موجودگی میں دونوں فریقین کے آپس میں صلح کراکردونوں گروپوں کے نوجوانوں کو آپس میں گلے ملایا اور دعائے خیر کی اہلیان علاقہ نے راجہ ندیم احمدکی ان کوششوں کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی سابق نائب تحصیل ناظم کہوٹہ و کلر سیداں راجہ ریاض احمد سے ملاقات

Ex MPA Col M Shabbir Awan meets with Raja Riaz Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی سابق نائب تحصیل ناظم کہوٹہ و کلر سیداں راجہ ریاض احمد سے ملاقات۔علاقائی سیاست،آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے دورے کے موقع پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب تحصیل ناظم کہوٹہ و کلر سیداں راجہ ریاض احمد سے ان کے آبائی گاؤں ہرلہ پنجاڑ میں ملاقات کی اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق نائب تحصیل ناظم کہوٹہ و کلر سیداں راجہ ریاض احمدنے علاقائی سیاست،آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی اس موقع پر نوجوان سیاسی و کارباری شخصیت عدیل افضل بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button