DailyNews

Mirpur; Eid-ul-Adha celebrated with religious fervor, devotion and respect in Chakswari and surrounding regions

چکسواری فیض پورشریف پلا ک پنیام حمیدآبادایسر اورگردونواح میں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری فیض پورشریف پلا ک پنیام حمیدآبادایسر اورگردونواح میں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی عیدگاہو ں اورمساجدمیں نمازعیدکے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقدہوئے علماکرام وخطباء کرام نے مسلم امہ کوعیدکی مبارک بادپیش کی اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تما م مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی اورکوروناوائرس وبا کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف جامع مسجدحنفیہ مین بازارچکسواری جامع مسجدشرقی چکسواری جامع مسجدقبا مسکین پورہ کلیال چکسواری پلاک خان آبادپنیام ارنوع ایسرپنڈخورد بوعہ ملکاں سمیت دیگرجامع مساجداورعیدگاہوں میں عیدکے چھوٹے برے اجتماعات منعقدہوئے مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن سجادہ نشین عالیہ فیض پورشریف نے مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف مولانامفتی محمدوسیم رضا جامع مسجدشرقی چکسواری اورمولاناعاشق حسین نے جامع مسجدحنفیہ مین بازار چکسواری اورجامع مسجدانوار مدینہ بارواں میں مولاناآصف جمیل نے عیدکی نماز پڑھائی عیدکی نمازکی ادائیگی کے بعدلوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے قیمتی جانور قربان کیے اورقربانی کاسلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہا

Show More

Related Articles

Back to top button