DailyNewsKahuta

Kahuta; Award was given by Brigadier (retd) Javed Ahmed and Inayatullah Satti for extinguishing the fire started by timber thieves in Forest No. 57.

لکڑی چوروں کی طرف سے جنگل نمبر57میں لگائی گئی آگ بجھانے پر بر گیڈئیر (ر) جاوید احمد اورانعام عنائت اللہ ستی کی طرف سےدیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لکڑی چوروں کی طرف سے جنگل نمبر57میں لگائی گئی آگ بجھانے پر معروف سوشل و سماجی شخصیت بر گیڈئیر (ر) جاوید احمد کی طرف سے 1لاکھ10ہزار روپے انعام دیا گیا۔پنجاڑ ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی ایڈوائز گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی نے 22افراد میں فی کس5ہزار روپے کے حساب سے 1لاکھ10ہزارروپے تقسیم کیے۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے معروف سوشل و سماجی شخصیت بر گیڈئیر (ر) جاوید احمداور چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی ایڈوائز گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ دن قبل جنگل 57میں لکڑی چوروں نے آ گ لگا دی جس کی وجہ سے قیمتی در خت اور حشرات الارض جل رہے تھے جن کو بچانے کے لیے بر گیڈئیر (ر) جاوید احمد،پنجاڑ کے ریج آفیسر شاہد نثار، ڈی ایف اوکامران کاظمی، جنگل کا سٹاف، فائر واچر اور دیگر اہل علاقہ نے مل پر آگ پر قابو پایا اور کسی بڑھے نقصان سے بچ گئے جس طرع جنگل نمبر71.77.81یونین کونسل بیور میں جس طرع نقصان ہوا اس طرع کے نقصان سے بچ جانے میں کامیا ب ہوئے جنگل نمبر57کو بچانے کے لیے سوہا، کلٹیہ، کہوٹہ اور آزاد پتن سے بھی لوگ آئے جنہوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا گذشتہ روز ریسٹ ہاؤس پنجاڑ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنگل نمبر57میں لگائی گئی آگ بجھانے پر معروف سوشل و سماجی شخصیت بر گیڈئیر (ر) جاوید احمد کی طرف سے 1لاکھ10ہزار روپے انعام دیا گیا انعام چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی ایڈوائز گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی نے 22افراد میں فی کس5ہزار روپے کے حساب سے 1لاکھ10ہزارروپے تقسیم کیے۔

Kahuta; A award was given by Brigadier (retd) Javed Ahmed and Inayatullah Satti to members of public for extinguishing the fire started by timber thieves in Forest No. 57

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Yeh MP aur Siasi loge timber mafia ki sarparasti kartay hai………Bohat saray case rangay hathoon pakray gay aur Kahota thanay main case darj hooye par ek MPA nay thanay waloon say keh kar kay case dabaa diyya…………Sara zamana in choroon ko janta hai…………………naslun chor hain……par voter hain…………………..

Back to top button