مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم نو میرٹ کی بنیاد پر کی جائے, شیخ طارق محمود سیٹھی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم نو میرٹ کی بنیاد پر کی جائے مفاد پرستوں کی یوتھ ونگ میں کوئی جگہ نہیں مسلم لیگ یوتھ ونگ کسی ایم پی اے ایم این اے کے تابع نہیں اس کی تنظیم نو صرف میرٹ پر ہو گی اور پارٹی آئین کو مدنظر رکھا جائے گا اقتدار کے دور میں یوتھ ونگ کا نام استعمال کرنیوالوں کی کوئی جگہ نہیں نظریاتی اور اصل کارکنوں کو آگے لایا جائے گا نواز شریف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ہونگے آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ یوتھ ونگ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی اور مسلم لیگ (ن) کو ہر صورت الیکشن جتوایا جائے گا اور میاں برادران ہی ملک کے وزیراعظم اور وزیر اعلی ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔
مین بازار کے ابلتے گٹر،ہر طرف بدبو اور تعفن پھیل گیا،پیدل چلنے والوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا
Overflowing gutters of main market, smell spread everywhere, pedestrians face severe difficulties
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ مین بازار کے ابلتے گٹر،ہر طرف بدبو اور تعفن پھیل گیا،پیدل چلنے والوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا،اصلاح احوال کا مطالبہ۔بارش کے دنوں میں ابلتے گٹر بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مین بازار میں ہر طرف گندہ اور بدبودار پانی پھیل جاتا ہے شہر کی مرکزی جامع مسجد میں جاتے وقت نمازیوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں شہر کے مین بازار میں دس سال قبل اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج پائپ ڈالے گئے تھے جو اب ٹوٹ کر ناکارہ ہو گئے ہیں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس شدید نوعیت کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں نئی سیوریج لائن ڈال کر بیول اڈہ سے لیکر نالہ سریں تک روڈ کے دونوں اطراف پختہ نالیاں بنا کر سیوریج کے پانی کو نالہ سریں تک راستہ دیا جائے ارباب اختیار کی اس مسئلے کی طرف کئی بار توجہ دلائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
بیول اور گردونواح میں چائے کی ناقص پتی،ناقص گھی کی بھر مار
Low standard and fake tea and ghee sold in Bewal and surrounding region
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح میں چائے کی ناقص پتی،ناقص گھی کی بھر مار،محکمہ فوڈ لمبی تان کر سو گیا۔بیول میں خودساختہ ناموں سے پتی اور غیر معیاری اور ناقص گھی کی فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈز اتھارٹی نے بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ناقص اشیاء کے استعمال عوام میں کینسر جیسی مہلک بیماری پھیلنے کا امکان ہے بچے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں محکمہ فوڈز اتھارٹی کے اعلی افسران انکے خلاف فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں تاکہ عوام کی زندگیوں کیساتھ کسی کی کھیلنے کی جرات نہ ہو۔
ماہانہ فری آئی کیمپ،زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ میں 8مارچ بروز اتوار الشفاء میڈیکل سینٹر اینڈ آئی سینٹر کی طرف سے کیمپ لگایا جارہا ہے
Monthly Free Camp at Zarfazal Medical Trust Camps held on Sunday, March 8
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ماہانہ فری آئی کیمپ،زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ میں 8مارچ بروز اتوار الشفاء میڈیکل سینٹر اینڈ آئی سینٹر کی طرف سے کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مفت معائنہ اور ادویات دی جائیں گی۔کیمپ کا دورانیہ صبح 9بجے سے 2بجے تک ہوگا۔