AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Annual 18th Sufi M Yaqoob Shaheed Millad held in Faiz Pur Shareef with Pir Millana Habib Ur Rehman Mahboobi

صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہ 18ویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کی مقدس اورروح پرورتقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ حضورنبی کریم ﷺ کی محبت عین ایمان ہے یہ محبت ایک مومن کی زندگی کاسب سے قیمتی سرمایہ ہے آپ ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہوتی آپ ﷺکی اطاعت دراصل اللہ تعالی کی اطاعت ہے آپ ﷺ کی سیرت اورتعلیمات پرعمل انسان کے لئے فلاح وکامرانی کاذریعہ ہے چودھری محمدخلیق الزمان اوران کے برادران نے اپنے والدمحترم صوفی محمدیعقوب شہیدکامشن جاری رکھاہوا ہے صوفی محمدیعقوب مضبوط عقیدے کے مالک تھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی اپنے عقیدے پرثابت قدم رہتے نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ عقید ت کااظہارکرتے صوفی محمدیعقوب اوران کاگھرانہ آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے مشائخ عظام سے گہری عقیدت کااعزاز وشرف رکھتاہے انہوں نے ان خیالات کااظہارصوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہ 18ویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کی مقدس اورروح پرورتقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کر تے ہوئے کیاہے تقریب سے بیرسٹرعبدالقیوم چودھری چیئرمین سپرہینڈزچیریٹی برطانیہ نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورنبی کریم ﷺ دنیاکے سامنے اللہ تعالی کاپسندیدہ دین اسلام پیش فرمایا جوایک مکمل ضابطہ حیات ہے اورانسان کے تمام مسائل کابہترین انداز میں حل پیش کرتاہے وقت امانت ہے وقت کی پابندی زندگی کاٹارگٹ ہوناچاہیے جس قوم کی زندگی میں آج نہیں اس کاآنے والاکل بھی روشن نہیں جس نے وقت کی پابندی کی اس نے اپنی زندگی کامقصدپورا کرلیاانہوں نے صوفی محمدیعقوب شہیدکی شاندارخدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیااوران کامشن جاری رکھنے پرچودھری محمدخلیق الزمان اوران کے پورے خاندان کوخراج تحسین پیش کیا تقریب کے میزبان سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چیئرمین صوفی محمدیعقو ب شہیدفاؤنڈیشن ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ محروم یقین ہے اسلا م کفر کے نرغے میں ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ رسول مقبول ﷺ کے ارشادات وفرمودات کوزندگی کاسہارا اورمشعل بنایاجائے کیونکہ رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس بے ٹھکانہ انسانیت کاآخری سہاراہے آپ ﷺ کی رحمتہ اللعالمینی ہماری نجات کی واحدامید ہے آپ ﷺ ہماری آنکھوں کانور اوردل کاسرور ہیں آپ ﷺ کی حیات مبارکہ ایک مشعل ہے جس سے تاریکیاں اجالوں میں بدلتی اورظلمتیں نور کالبا س پہنتی ہیں انہوں نے تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے پرتمام شرکاء کادلی شکریہ اداکیا تقریب سے ممتاز عالم دین مفتی حافظ نذیر احمدنقشبندی ڈائریکٹراموردینیہ آزادکشمیرمحقق العصر علامہ مولانا محمدزبیرنقشبندی خطیب جامع مسجددربارعالیہ کھڑی شریف اورمفتی کشمیر مفتی مولانامحمدوسیم رضاخطیب جامع مسجدشرقی چکسواری مولانا قاری محمدقربان صدیقی خطیب کالاڈب اورعبدالحلیم نے بھی خطاب کیا تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاپہلی نشست میں قاری حسنات احمدقاری شاہ زیب اورننھے قاری محمدعلی مرتضی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی دوسری نشست میں پاکستان کے مایہ ناز قاری محمداسماعیل صدیقی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مقامی ومہمان نعت خوانوں کرامت حسین کھڑی سردار محمدظہیرفاضل راولاکوٹ عبدالرزاق نیازی جمیل احمدجمیل احمدنعمان فاروقی ڈڈیال لالہ قدیر احمدقدیر برطانیہ مولانامحمداکبرالواحدی سرائے عالمگیر نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب میں نقابت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نے انجام دیے تقریب فرزندان توحیدوشع رسالت کے پروانو ں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا، مدرس عبدالباسط چکسواری نے مشترکہ طور پر میرپور ریجن محکمہ پولیس کے ہونہار نوجوان آفیسر وحید انجم کی بطور سب انسپکٹر ترقیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سب انسپکٹروحید انجم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے ہمیشہ جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا نوجوان سب انسپکٹر وحید انجم بے شمار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروائے کار لا کر محکمہ پولیس کوٹلی آزاد کشمیر میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔ ہم موصوف سے یہ توقع کرتے ہیں کہ محکمہ پولیس میں موجود خامیوں کو دور کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں مزید نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button