چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان کے نواحی موضع جھنگی دائم میں 12سالہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی 12سالہ ایمان دختر عار ف رات آٹھ بجے ٹی وی لگانے کے لئے اٹھی تو کسی چیز کے کاٹنے کا درد محسوس ہوا لیکن معمولی کیڑے مکوڑے کے کاٹنے کا سمجھ کر مسئلہ کو نظر انداز کر دیا رات تین بجے ایمان بے ہوش ہو گئی تو گھر والے راولپنڈی ہسپتال لے گئے جہاں سانپ جیسی زہریلی چیز کے کاٹنے کی نشاندہی ہوئی لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور صبح 8بجے دم توڑ گئی