DailyNews
Watford; NADRA surgery facilities to be made available at North Watford Jammia Masjid
نارتھ وٹفورڈ جامع مسجد میں نادرا سرجری کااہتمام
کمیونٹی کے لوگوں کو موثر قونصلر سروسز کی فراہمی کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن، لندن اور اس کے نواحی علاقوں میں باقاعدگی سے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورے کا اہتمام کرتا ہے رواں مہینے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم نارتھ وٹفورڈ کے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کی سہولت کیلئے صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک نارتھ وٹفورڈ کی جامع مسجد میں موجود رہے گی، سمارٹ نیکوپ کیلئے نادرا کی فیس ترجیحی عمومی فیس 54 پونڈ ہوگی جس پر نیکوپ سمارٹ کارڈ 8-7 ہفتے میں دئے جائیں گے، ارجنٹ فیس 67پونڈ ہوگی جس پر کارڈ5-4 ہفتے میں دیئے جائیں گے جبکہ ایگزیکٹو نیکوپ سمارٹ کارڈ کی فیس82پونڈ ہوگی اور یہ کارڈ ایک سے دو ہفتے میں جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اور کسی طرح کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔