DailyNews

Chakswari, AJK; Qaiser Mahmood congratulated after achieving top potion at university of science and technology

عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کے ہونہارطالب علم قیصر محمودکااعزاز آزادکشمیر بھر میں بی کام کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن

چکسواری (شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عسکری پبلک سکول اینڈ کالج حمیدآباد چکسواری کے ہونہارطالب علم قیصر محمودنے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (مسٹ) کے زیراہتمام منعقدہ بی کام کے سالانہ امتحان میں شاندارکارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے 1116نمبر لے کرآزادکشمیر بھر میں پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیاہے اس اعزازاورشاندار کارکردگی پرچکسواری پریس کلب کے سابق صدرمرزامحمدنذیر راجہ افراز محمودحاجی اخلاق احمددانش (ر) صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال چودھری معظم علی نائب صدر چکسواری پریس کلب چکسواری نے دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ادارے کے ایم ڈی نصیر احمدچودھری پرنسپل یاسرملک اساتذہ اورطالب علم قیصر محمودکودلی مبارک بادپیش کی ہے اورخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ طالب علم قیصر محمود نے اس سے قبل بھی امتیازی پوزیشن کے ساتھ امتحانات پاس کیے ہیں طالب علم نے اپنی شاندار روایات اورکارکردگی کونہ صر ف برقرار رکھا ہے بلکہ اس میں مزیداضافہ کیاہے جوعلاقہ چکسواری کے لئے ایک اعزاز ہے طالب علم نے اپنے ادارے علاقہ اساتذہ اوراپنے والدین کانام روشن کیاہے جس پرعلاقہ کے عوام فخر محسوس کرتے ہیں طالب علم ایک غریب خاندان کاچشم وچراغ ہے جومحنت کرنے والوں کے لئے ایک بہت اچھی مثال ہے انہوں نے طالب علم قیصر محمود کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button