DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Karot Dam Project, 250 million allocated for tree restoration project was not used

کروٹ ڈیم پراجیکٹ، درختوں کی بحالی کیلئے مختص250ملین استعمال نہ ہوسکے

کروٹ ڈیم پراجیکٹ کے دوران کٹنے والے درختوں کی بحالی کیلئے مختص250ملین روپے ابھی تک استعمال نہیں ہوسکے حالانکہ منصوبہ دوسال بعد مکمل ہونے والا ہے۔رقم ڈیم منصوبہ والیعلاقوں میں استعمال ہونی تھی جس کیلئے علاقے کے منتخب نمائندوں سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔کروٹ ڈیم کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے علاقوں پر تعمیر ہورہا ہے۔ذرائع کیمطابق کروٹ پاور کمپنی دریائے جہلم پر720میگا واٹ کے ہائیڈل پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ منصوبہ میں سرنگوں کا کام مکمل ہوکر دریا کا رخ بھی موڑا جاچکا ہے۔منصوبہ میں دریائے جہلم پر سپل وے اور پاور ہائوس کے علاوہ ایک پل بھی بنایا جائے گا۔ کروٹ پاور پراجیکٹ کیلئے کہوٹہ میں محکمہ جنگلات کی تقریبا1870اعشاریہ77کنال اراضی ایکوائر ہوئی ہے۔ یہ اراضی کروٹ پراجیکٹ کیلئے بننے والے ریزروائر کی ہے۔جو نٹر،بروہی اور دیگرعلاقوں پرمشتمل ہے۔کروٹ پاور کمپنی منصوبہ میں کٹنے والے درختوں کے بدلے میں راولپنڈی میں موضع مجاہد میں 1904کنال18مرلہ اراضی متبادل جنگل کیلئے کہوٹہ فارسٹ لینڈ کے بدلے متبادل جنگل کیلئے لے کر دے چکی ہے۔ کمپنی نے بی او ٹی کی بنیاد پر منصوبہ کی تکمیل کیلئے پانچ سال کا وقت دیا ہواہے۔30سال تک آپریشن بھی کروٹ پاور کمپنی چلائے گی جس کے بعد منصوبہ پنجاب حکومت کو منتقل ہوجائے گا۔

Kahuta; Karot Dam Project, 250 million allocated for tree restoration project has not been used by the Karot Hydro power company. Over 1904 kanal land had been acquired to establish Forrest which so far has failed to materialise.

The $1.74 billion Karot Hydropower Project is the fourth of five cascade hydropower stations planned for the Jhelum River. It will generate 3,174GWh (net) of energy a year, which will be sold to the National Transmission and Despatch Company under a 30-year power-purchase agreement.

Show More

Related Articles

Back to top button