ایتھنز(زاہد مصطفی اعوان)یونان قتل کی لرزہ خیز واردات.پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے گاؤں عادوال کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد فیاض جو کہ مانولادا شہر رہائش پذیر تھا کو دھوکہ سے تھیوا بلایا گیا اور قریبی گاؤں کالیتھیا لے جا کر خنجر سے اسکا تن سر سے جدا کر دیا پولیس کے مطابق قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کا تعلق تحصیل کھاریاں کے گاؤں رندھیر سے بتایا گیا ہے انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا قتل لین دین کے تنازعہ کی بناء پر ہوا ہے پولیس نے مسخ شدہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے
Greece; Mohammad Shabaz of village Adhwal, Gujrat was murdered by fellow Pakistani national from Kharrian over financial argument. the men responsible for the murder have been arrested.
ہسپیتالت کے علاقہ میں پاکستانی دوکاندار نے الجزائر کے لوگوں کو جب چوری سے روکا تو وہ تشدد پر اتر آئے
Pakistani national beaten in Barcelona after stopping shoplifters
بارسلونا(زاہد مصطفی اعوان) ہسپیتالت کے علاقہ میں پاکستانی دوکاندار نے الجزائر کے لوگوں کو جب چوری سے روکا تو وہ تشدد پر اتر آئے۔ اور انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوکان پر حملہ کر دیا۔ اس پر تشدد واقع میں 3 پاکستانی زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ اور 3 حملہ آور کو موقعہ پر گرفتار کرلیا۔ دوکان پر حملہ آور لڑائی کی خبر سن کر سابق امیدوار ایم این اے طاہر رفیع اور صدر پیس فار پیس ایسوسی ایشن علی رشید بٹ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ہسپیتالت کے علاقہ میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے تینوں زخمیوں کو ایمرجنسی میں داخل کر لیا۔ اس واقع کی اطلاع جب قونصل جنرل بارسلونا آف پاکستان عمران علی چوہدری کو ملی تو وہ بھی زخمیوں کی عیادت کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔ عمران علی چوہدری نے زخمیوں سے کہا کہ قونصلیٹ آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کو ہر قسم کی لیگل سپورٹ کرئے گی۔ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈاکٹر عرفان مجید راجہ ، محمد ارسلان مہر، نمائندہ نیوز ون طارق بھٹی اور دیگر بھی پہنچ گئے۔ زخمیوں نے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے ان آمد پر شکریہ ادا کیا۔