چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ عیدالفطرکادن بڑی فضیلت کادن ہے اللہ تعالی کی رحمت پانے کادن ہے عیدباہمی اتحاد ویک جہتی کادن ہے جومحبت کادرس دیتی ہے عیدکے دن خوشیوں میں غریبوں اوریتیموں کوبھی شامل کرناسنت نبوی ﷺ ہے صدقہ فطرغریبوں کے ساتھ ہمدردی اورغمگساری ہے صدقہ فطر ایک عبادت ہے رمضان المبارک کامہینہ خصوصیت سے عبادت گزاری کے لئے اس لئے مخصوص کیاگیاہے کہ مومن میں تقوی پرورش پائے اورباقی گیارہ مہینے وہ نیکی پرہیزگاری اوراطاعت وفرماں برداری کی زندگی گزارے جس طرح وہ رمضان المبار ک میں اپنے فرائض سے غافل نہ ہوااسی طرح غیررمضان میں بھی اپنے رب کوہمیشہ یادرکھے اورتمام گناہوں سے اپنے آپ کودوررکھیں پاکیزہ زندگی گزارے رحمتوں برکتوں اورمغفر ت وبخشش کاعظیم ترین مہینہ جس طرح گزار اہے اوراس میں عبادت وریاضت کی توفیق نصیب ہوئی مساجدکی رونق بحال رہی اوراسی طرح پوراسال مساجدکی رونق بحال رکھیں نمازیں باقاعدگی کے ساتھ باجماعت اداکی جائیں رمضان المبارک میں رحمتوں کی بے بہابارش ہوتی ہے نیکی کرنے کااجربیش بہاملتاہے ہرلمحہ رحمت کے فرشتے نازل ہوتے رہتے ہیں جوروز ہ داروں کے لئے دعائے خیرکرتے ہیں اس مہینے میں شیطان کوجکڑدیاجاتاہے اس مہینے میں گناہوں کی بخشش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے خوش قسمت ہیں وہ مسلمان جو اس ماہ مقدس کی فیوض وبرکات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اوراپنے گناہوں کوبخشوالیتے ہیں اورکتنے بدنصیب ہیں وہ لوگ جومفت میں ہاتھ آئی ہوئی اس دولت کواپنی غفلت سے کھودیتے ہیں اورتاریکی میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جاتے ہیں اللہ تعالی اس ماہ مقدس میں روزہ نہ رکھنے والوں اورروزے کااحترام نہ کرنے والوں کوسخت ناپسندکرتے ہیں روز ہ دارکودوطرح کی خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک خوشی روزہ افطارکرتے وقت اوردوسری خوشی اپنے پروردگارسے ملاقات کے وقت انہو ں نے ان خیالات کااظہار آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں عیدالفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے نمازعیدکی ادائیگی کے بعدانہوں نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی مسلمانوں کی عافیت افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے امت مسلمہ کوعیدکی مبار کبادپیش کی اس کے بعدآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے عقیدت مندوں نے ان سے ملاقات کی اورانہیں عیدکی مبار کبادپیش کی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مجاہدملت صوفی محمدیعقوب شہیدکے فرزندچودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین نے عیدکے روز اپنے گھرصوفی محمدیعقو ب شہیدہاؤس فیض پورشریف پرعیدملن پارٹی کااہتمام کیاجس میں علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیات اورعوام نے شرکت کی چودھری محمدخلیق الزمان نے شرکاء عیدملن پارٹی کوعیدکی مبار ک بادپیش کی اورکہاہے ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی کے خاص فضل وکرم سے ہمیں اپنی زند گی ایک بارپھررحمتوں برکتوں سے مالامال مہینہ نصیب ہواآج ہم عیدمناکرخوشی کااظہارکررہے ہیں اللہ تعالی نے ہمیں رمضان المبارک میں عباد ت وریاضت کرنے کاموقع عطافرمایاہے ہم اللہ تعالی کاشکر اداکرتے ہیں شرکاء عیدملن پارٹی نے پارٹی کے میزبان کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے اپنے بہترین خلوص کااظہار کیااورعیدملن پارٹی کااہتمام کیا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آزادکشمیریونین کونسل فیض پورشریف کے مرکزی راہنماپروفیسر چودھری محمدگل بہار نے عیدکے روز اپنے گھرپرعیدملن پارٹی کااہتمام کیا جس پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدر چودھری مقصوداحمدطاہراورپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر چودھری بشارت حسین سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی ایک دوسرے کوعیدکی مبارک بادپیش کی۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ٹاسک فورس کے چیئرمین کرنل ر محمد معروف نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو عوام نے اس لیے الیکشن 2016 میں بھاری مینڈ نٹ دے کر کامیاب کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر عوام کی احساس محرومیوں کا آزالہ کرئے گی اور عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرئے گی لیکن افسوس کہ ساتھ کہ عوام کے مسائل تو دور کی بات کارکنوں کو بھی گذشتہ تین برسوں کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی عدم توجہی افسوس ناک ہے متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ نے پاکستان کو خوشحال کرنے کے لیے دوفعہ قربانی دی جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن متاثرین کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق کونسلر و شیرف ناٹنگھم محمد علی اصغر کے بھانجے ساجد علی کے چھوٹے بھائی واجد حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہپوئے کیا کرنل (ر) محمد معروف نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے اورہمارئے قائدمیاں نواز شریف ہیں ہم جماعت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ حکمران اپنی اصلاح احوال کریں اور جس مقصد کے لیے عوام نے انھیں ووت دیکر منتخب کیا ہے وہ حل کریں کرنل (ر) محمد معروف نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل جلد سے جلد کی جائے تاکہ عوام کی سفری مشکلات کم ہو سکے اور انھیں ریلیف مل سکے اس موقعہ راجہ شمیر حسین منظور حسین اور دیگر بھی موجود تھے