روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے دیہاتی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،غیر ملکی کرنسی،ہزاروں روپے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں واردات کے بعد ملزمان حسب سابق باآسانی فرار،روات پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے پیس کالونی روات کے رہائشی محمد زکریا ولد سید طالب کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے 30 ہزار روپے مالیت کے لیپ ٹاپ،4 ہزار غیر ملکی ریال،20 ہزار روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئیے قبل ازیں بھی 20 سے زائد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران دیہاتی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں متاثرین و معززین نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے تھانہ روات میں فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی اور وارداتیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) فرد اور آراضی ریکارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ، پٹوار سرکل ادمال میں فرض شناس پٹواری احسان اخترکی تعیناتی زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اے سی کلرسیداں کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق اے سی کلرسیداں نے عوامی زمینداروں کو درپیش مشکلات کے فوری خاتمہ اور انکے مسائل کے حل کیلئے پٹوار سرکل ادمال کلرسیداں میں محکمہ مال کے فرض شناس پٹواری احسان اختر کو تعینات کر دیا جنھوں نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا مذکورہ پٹواری کی تعیناتی پر معززین علاقہ نمبردار رشید احمد،چوہدری ظفر محمود،چوہدری محمد یاسین،محمود احمد کیانی،نزاکت حسین،اختر محمود،محمد صغیر نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا شکریہ ادا کیا ہے۔