کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام.لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر کا فوری ایکشن۔ تالاب اور کنواں سے ملحقہ زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت و ضلعی،محکمہ اوقاف سمیت سرکاری زمینوں کا ریکار ڈ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے پٹواری موضع کہوٹہ راجہ فیصل سے طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے شہری راجہ توقیر احمد نے اہلیان محلہ نوتو پنجاڑ چوک کے ہمراہ اے سی کہوٹہ کو تحریری درخواست میں بتایا کہ لینڈ مافیا کہوٹہ سرکاری زمین پر قبضہ کر نا چاہتی ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے پٹواری کے ہمراہ موقع کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اہلیان محلہ نمبردار راجہ ندیم رشید، صوفی جمیل عباسی، یعقوب، صادق،یوسف اور دیگر درجنوں رہائشیوں نے اے سی کہوٹہ کو بتایا کہ کنوویں اور جھلیار سے ملحقہ پلاٹ سرکاری اراضی ہے۔ جس پر چاردیواری لگائی جائے۔ اور کنوویں و جھلیار کو موٹر لگاکر صاف کیا جائے۔شہریوں نے اے سی کہوٹہ کے فوری ایکشن کو سراہا ہے۔
امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے اجلاس میں سکیورٹی، امن واما ن اور نظم و ضبط کے حوالے سے انتظامات اور پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
Security plans unveiled at a meeting organised by Peace committee
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام.اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان کی زیر صدارت امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے اجلاس میں سکیورٹی، امن واما ن اور نظم و ضبط کے حوالے سے انتظامات اور پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔مشکوک افراد پر کڑی نگا ہ رکھی جائے۔رمضان دستر خوان اور بازاروں و مرکزی عید گاہ میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں ایس ایچ او سردار ذوالفقار، علمائے کرام ممتاز عالم دین مولانا عبدالشکور حمادی، ممبر ضلع امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، متولی امام بارگاہ غلام قمر جعفری، راجہ عمران ضمیر اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ ماہ صیام میں مشکوک افراد پر کڑی نگاہ، نماز تراویح اور نماز جمعہ کے دوران پولیس چیکنگ، اعتکاف بیٹھنے وال افراد کی فہرست تیار کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں اے یس پی ملک سعود کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں ماہ صیام میں سکیورٹی امور، بھکاریوں اور مشکوک افراد کے حوالے سے انتظامات اور پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شخص کی بر وقت اطلاع کریں۔ انہوں نے علما ئے کرام سے کہا کہ مساجد میں لاؤ ڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔ محلوں میں پولیس گشت اور کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ جبکہ ماہ صیام میں نماز تراویح اور جمعہ کی نما زکے لیئے مساجد میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اعتکاف بیٹھنے والے افراد کی فہرست تھانہ کہوٹہ جمع کرانا ہو گی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور شہریوں نے پولیس کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔