
سیکرٹری سکولز پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں سرکا ری اعلان کے مطابق ہونگی،جبکہ سمر کیمپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسی ٹیوشن ترمیمی آرڈیننس 1984 میں ترامیم کرکے نجی تعلیمی ادارو ں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل آن لائن متعارف کرارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز صوبے بھر سے نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا