اٹلی میں سٹڈی ویزہ پر موجود سٹوڈنٹس کوٹہ سسٹم میں اپنی سجورنو کو نارمل سجورنو میں تبدیلی کے لئے آج 16 اپریل 2019 کو اپنی درخواستیں آن لائن بھیج سکتے ہیں
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں موسمی امیگریشن کا اعلان 9 اپریل 2019 کو ہو چکا ہے لیکن پہلی دفعہ پاکستان کو اس امیگریشن میں نظر انداز کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ کوٹہ سسٹم میں سٹوڈنٹ ویزہ پر موجود اور موسمی امیگریشن جو دوسری دفعہ اٹلی آئے ہوں موسمی امیگریشن کے ویزہ پر اور ویزہ کی مدت ابھی باقی ہو وہ بھی کوٹہ سسٹم کے تحت اپنی سجورنو کو نارمل سجورنو میں کام کے کنٹریکٹ ستھ لگا کر تبدیل کروا سکتے ہیں لیکن اس کے علاوہ جیسا کہ پہلے بھی پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ویب سائٹ پر خبر لگا چکا ہوں
اٹلی کی موجودہ حکومت غیر ملکیوں کے لئے امیگریشن کے حوالے سے دن بدن مشکلات پیدا کر رہی ہے لیکن اس بار موسمی امیگریشن میں صرف پاکستان کو نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے
گذشتہ چند سالوں سے یہ مسئلہ درپیش ہے اگر ویزہ موسمی امیگریشن کا حاصل بھی کر لیا جائے تو پاکستان میں موجود اٹالین ایمبیسی ویزہ لگا کر نہیں دے رہی تو اس سال 2019 میں امیگریشن سے پاکستان کا نام ہی نکال دیا گیا ہے
اٹلی میں موجود پاکستان ایمبیسی اور پاکستان کے اٹلی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم اٹلی میں موجود پاکستانی وزیر داخلہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کی بات کی جائے اور پاکستانی کمیونٹی کو امیگریشن کے حوالے سے درپیش مسائل میں نرمی کی جائے
Italy; The Students living on current immigration system are asked to change their immigration system by 16th April. The students can submit the application online.