AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Pakistan day along with parents day celebrated at Allah Ditta government girls higher secondary school in Potha Bainsi

اللہ دتہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول پوٹھہ بینسی میں یوم والدین یوم پاکستان اور تعلیمی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلے میں پروگرام

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اللہ دتہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول پوٹھہ بینسی میں یوم والدین یوم پاکستان اور تعلیمی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوھدری اشرف میٹ تھے پروگرام کا باقاعدہ آعاز تلاوت قرآن پاکسے ہوا بچیوں نے مسئلہ کشمیر اور قرار داد پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں چھوٹے بچوں نے قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے پرنسپل محترمہ آنسہ کوثر نے مہمان خصوصی چوھدری اشرف میٹ صاحب اور دیگر مہمانان گرامی کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا سکول کے مسائل اور ضروریات سے اگاہ کیا اور ادارے کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لینے اور مدد کرنے پر مہمان خصوصی چوھدری اشرف میٹ اور دیگر چوھدری ہارون ماسٹر فضل الرحمان اور ماسٹر طارق صاحب کا شکریہ ادا کیا پوزیشن ہولڈر طالبات کا اعلان کرنے کے بعد ادارے کے ملازمین اور اساتذہ کرام میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقعہ پر سکول کی طالبات نے ٹیبلو ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرنے والی طالبات میں سدرہ رانی، مصباح مصطفی، فضہ آمین، عامرہ عارف، فاطمہ، سمعیہ، فضیلہ، عیشاٗ،بختاور، اور حمیرا نمایاں ہیں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے متحرمہ یاسمین فضل اور شکیلہ حسین پیش پیش رہیں معزز مہمان خصوصی نے سکول کے لیے پچاس ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا اس سے قبل سکول آمد پر مہمان خصوصی نے نرسری کے بچوں کے لیے بنائے گے نئے کمرئے کا افتتاح بھی کیا ۔


چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عظیم الشان 16ویں سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ 6اپریل بروز ہفتہ صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہوگی محفل پاک کاآغاز صبح 9بجے ہوگاجونمازظہرتک جاری رہے گی محفل کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے خصوصی خطاب کریں گے محفل کااہتمام مجاہدملت صوفی محمدیعقوب شہیدکے فرزند ڈپٹی کسٹوڈین سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چودھری محمدخلیق الزمان چےئرمین صوفی محمدیعقوب شہیدفاونڈیشن رجسٹرڈ میرپور حاجی چودھری محمد مجیب الرحمن شامی چودھری محمدشفیق الرحمن چودھری محمددلیل الرحمن حافظ چودھری مسعود الرحمن کریں گے


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ثقافتی میلہ(میلہ باواخا ن بادشاہ ) 7اپریل 2019 ؁ء بروزاتوار یونین کونسل فیض پورشریف کے مشہورعلاقہ تنگ دیو میں منعقدہوگاجس میں آزادکشمیر کے بھرکے زمینداراپنے نامور بیلوں کوشتری بیل مقابلہ میں شامل کریں گے میلہ کی تیاریاں اورانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تارکین وطن اس میلے کی رونق کودوبالاکرنے کے لئے تشریف لائے ہیں بالخصوص تنگ دیوسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ہرسال اس میلے کودیکھنے اوراس کے انعقاد میں اپنارول اداکرنے کیلئے تشریف لاتے ہیں میلہ کے با نیوں اورمتظمین میں لالہ چودھری محمدسوارخان چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری چودھری طاہرنقاش المعروف ٹائیگر چودھر ی خوشنودعلی مظہرعلی شاہ افتخارعلی مبشرعلی نویدعلی چودھری عبدالعزیز چودھری منصف علی چودھری جمشیدعلی دیگرشخصیات شامل ہیں ۔ او ل انعام میں دس ہزارروپے ایک موٹرسائیکل ٹرافی اورجھنڈہ دیاجائے گادوسراانعام موٹرسائیکل ٹرافی اورجھنڈہ ہوگاتیسراانعام ایک موٹرسائیکل ٹرافی اورجھنڈہ ہوگا چوتھی پوزیشن والے کوڈی وی ڈی کاانعام ملے گا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button