Kallar Syedan neglected for development since the death of MPA Late Ch Khalid Mahmood
سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود مرحوم کے بعد شرقی کلر سیداں مسائل کا گڑھ بن چکا ہے

گزشتہ ستر سالوں میں اگر چند سال چوہدری خالد محمودمرحوم کے نکال دئیے جائیں تو باقی کا تمام عرصہ اسٹیجوں کی زینت بنا رہا ،کالج، یونیورسٹی تو دور کی بات ہے ،کلر سیداں سے دھان گلی تک مصروف ترین روڈ عرصہ دراز سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے،یہاں پر تمام سیاستدانوں کی اپنی اپنی دکانیں ہیں جہاں انہیں ہر الیکشن میں اپنا اپنا سودا تھوک کے حساب سے وافر مقدار میں مل جاتا ہے،اگر روڈ کو بروقت مرمت کر دیا جاتا تو آج یہ حال نہ ہوتا،سڑک کے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ کلر سیداں سے دھان گلی تک پی ٹی سی ایل اور گیس پائپ لائن بچھانے کی وجہ سے دونوں کنارووں کے ساتھ نالیاں ختم ہو چکی ہیں،جس کی وجہ سے ساتھ والے تمام گاؤں کا پانی روڈ پر آگیا ہے،عوام کئی سو بارپرانے پاکستان کے ارباب اختیار سے استدعا کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی،اب امید ہے کہ نئے پاکستان کے ارباب اختیار اس دیرینہ مسئلے پر غور فرمائیں گئے اور ساتھ ساتھ بچوں ،جوانوں،بزرگوں کی لامتناہی دعائیں بھی حاصل کریں گئے۔