DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Sain Mirchoo urs Mubarak to be held with cultural events only, Ch Mahboob Hussain

بابا سائیں مرچو سرکار قلندر کے سالانہ عرس پر تمام پروگرام مقامی سطع پرہوں گئے ،چوہدری محبوبب حسین

یونین کونسل اسلام پورہ سابق امیدوار وائس چےئرمین چوہدری محبو ب حسین آ ف لس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھیل صحت کے لیے لازمی ہیں دنیا میں دن بدن ترقی ہورہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ثقافتی پروگرام بھی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں صحت مندانہ پروگراموں سے ایک خوشخال اور پڑھے لکھامعاشرہ سامنے آتاہے صحت مندانہ سرگرمیوں سے ایک طرف سے نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہوتے ہیں اور دوسری جانب منشیات جیسے بری عادتوں سے نجات پاتے ہیں انہوں نے کہا حسب معمول اس سال بھی بابا سائیں مرچو قلندر کے مزار پرسالانہ عرس مبارک کے موقع پر کبڈی ،بیل دوڑ والی بال ،گھوڑا ڈانس جیسے ثقافتی پروگرام ہوں گئے انہوں نے کہا مقامی لوگوں سمیت دیار غیر میں بھی بسنے والے لوگ ثقافتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ جس علاقے میں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام پروگرام مقامی سطع پر ہوں گئے کسی بھی قسم کی سیاست شامل نہ ہوگی ۔

پنڈوری راجگان راجہ ضیارب کیانی کے والد راجہ فرید کیانی انتقال کر گئے

Raja Ziarab Kiyani passed away in Pindori Rajgaan

پنڈوری راجگان راجہ ضیارب کیانی کے والد راجہ فرید کیانی انتقال کر گئے تین بجے نماز جنازہ کے بعد پنڈوری راجگان قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری محبوب حسین آف لس ،راجہ طارق محمود رتالہ ،راجہ غفورکیانی گوجرخان ،خواجہ محمد شفیق مکھیالہ ،چوہدری مشتاق عباسی سٹور،کونسلر ٹھیکیدار ناصر ،راجہ خرم پرویز ،کونسلر خواجہ شوکت،خوریشد پاشا، ملک ثمر کنگر،ملک االطاف کنگر ،چوہدری خالد درکالی ،راجہ یوسف پلینہ ،چوہدری یثرب ہردوسرکھی ،چوہدری عظیم ،ماہر تعلیم چوہدری شبیر رہوڑہ ،ٹھیکیدار حاجی ریاست ،راجہ اسلم بھنیر کسوال ،راجہ فیاض بلیام ،جنرل کونسلر چوہدری اورنگزیب سمیت علاقہ عوام نے شرکت کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button