DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Senior PPP officials leave PPP for PML-N

سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر نے مقامی میرج ہال میں پی پی پی کو چھوڑ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ ن کی حکومت کی کار کردگی مثالی ہے ڈڈیال تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی کاوشو ں سے دھان گلی ،بھلوٹ ،سیاکھ ،چھتروہ،سنڈل کراس تا کٹھار روڈ و دیگر روڈز کم عرصہ میں مکمل ہو ئی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا کردار صاف شفاف ہے اور ان کا ماضی بھی بے داغ ہے کو ئی آدمی ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا اور تعمیر و ترقی اور ان کے کردار سے متاثر ہو کر ہم سب بھائیو ں نے اپنے ساتھیو ں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر نے مقامی میرج ہال میں پی پی پی کو چھوڑ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے کیا ۔تفصیل کے مطابق سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر نے اپنے ساتھیو ں سمیت پی پی پی کوچھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان مقامی میر ج ہال میں کیا جہا ں پر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد اور ان کی ٹیم اور کارکنان مسلم لیگ ن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر نے کہا کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی تعمیر و ترقی اور ان کے کردار سے متاثر ہوکر مسلم لیگ ن میں شامل ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پی پی پی کی الیکشن میں سپوٹ کر نا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی الیکشن کے ٹائم سے لے کر ابھی تک ہم نے افسر شاہد سے ایک بار بھی ملاقات نہیں کی ہم یہ مانتے ہیں کہ الیکشن میں پی پی پی کی سپوٹ کر کے ہم نے بہت بڑی غلطی کی تھی ۔انہو ں نے کہا کہ انشا ء اللہ اب ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گئے اور ہمارے اور جو بھی ساتھی ہیں ہم ان کو بھی مسلم لیگ ن میں شامل کر وائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم انشا ء اللہ مسلم لیگ ن کی مضطوطی کے لیے دن رات کام کر یں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہر یونین کو نسل میں دوست ہیں ہم ان سب کو بھی مسلم لیگ ن میں شامل کریں گے اورآخر میں انہو ں نے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کو حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ میں سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کو نسل چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبر کو اپنے ساتھیو ں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خیر مقدم کر تا ہو ں اور اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔انہو ں نے کہا کہ میں نے حلقے کی عوام کے لیے دن رات ایک کیا اور پیسے لے کر آیا اور میں ایک ایک پیسہ عوام کی امانت سمجھ کر لگا رہا ہو ں ۔انہو ں نے کہا کہ ڈڈیال کھنڈرات بنا ملا سوچتا تھا میرے پانچ سال مکمل ہو جائیں گے مگر ڈڈیال کی حالت بہتر نہیں ہوگی میری نیت صاف تھی اللہ پاک کا نام لے کرکام کا آغاز کیادوستوں کے تعاون سے نصف عرصہ میں بہت سے مسائل کو حل کر دیئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پائلٹ ہائی سکول کی بلڈنگ کے مسلے سمیت دیگر پر جلد کام شروع کرو نگا آ پ صحا فی میرے مثبت کا مو ں کو اپنے اخباری صفات پر بھرپور کوریج دیں اور جہاں پر میری کو تاہی ثا بت ہو نشا ندہی کر کے میری اصلاح کریں۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے مسائل حل کر نے کیلئے کچھ وقت درکار ہے مجھے اپنی زندگی کا کو ئی پتہ نہیں مگر اللہ سے دْعا ہے کہ اللہ مجھے عوام کی بھرپور خد مت کی تو فیق دے۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے عوا می مسا ئل کا بھرپور علم ہے میں عوا می خا دم ہو ں اور آپ ہی نے مجھے بھاری مینڈیٹ دیا ہے خطہ اندرہل کا ہر شخص میرے لئے قا بل احترا م ہے میرے دروازے ہر کسی کے لئے بغیر جماعتی تعصب کھلے ہیں میں حلقہ ایل۔اے۔ون ڈڈیال کا نما ئندہ ہو ں بطور ایم۔ایل۔اے میرے لئے کوئی اپوزیشن نہیں میں تمام لو گو ں کی خد مت کر نے پر ما مو ر کیا گیا ہو ں ڈڈیال شہر اس حلقہ کا دل ہے اور ہم نے اس کی خو بصو رتی کے لئے تمام اقدامات اْٹھا ئیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نصیر اکبر ،چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری طارق اکبراور آپ کے تمام ساتھیو ں کو ایک بار پھر آ پ کو اپنے پورے تعاون کا یقین دلا تا ہو ں ۔

Dadyal, AJK; A Function was held at marriage hall in Dadyal in presence of Minister Ch Masood Khalid, Where PPP activist  ex deputy administrator District council Ch Nasser Akbar, Ch Jhangir Akbar and Ch Tariq Akbar along with their supporters joined PML-N.

نوجوان صحافی ہارون بٹ پریس سیکرٹری (وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد )تعینات کر دیئے گئے

Journalist Haroon Butt given official post by Ch Masood Khalid 

نوجوان صحافی ہارون بٹ پریس سیکرٹری (وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد )تعینات کر دیئے گئے ہیں بقائدہ نوٹیفیکیشن جاری ۔تفصیل کے مطابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ڈڈیال سے نوجوان صحافی ہارون بٹ کو اپنا پریس سیکرٹری تعینات کر لیا ہے اور بقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

ہم ہارو ن بٹ کو پریس سیکرٹری (وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد )بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چوہدری مسعود خالد کے اس انتخاب پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین ، محمد مدثر میر ایڈووکیٹ ،چوہدری تجمل حسین ،راجہ افتخار ،چوہدری امجد علی کنڈ اور چوہدری ظہور احمد خان نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم ہارون بٹ کو پریس سیکر ٹری (وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد )بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چوہدری مسعود خالد کے اس انتخاب پر ان کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہارون بٹ ایک نوجوان صحافی ہیں اور ایک باہمت اور با کردار صحافی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے نوجوان صحافی ہارون بٹ کو اپنا پریس سیکرٹری تعینات کر کے میرٹ پر فیصلہ کیا ہے ۔

تعزیت

چکسواری (نمائندہ پوٹھوا رڈاٹ کوم) قائداساتذہ چکسوار ی چودھر ی مہربا ن علی مرزامحمدحنیف (ر) معلم صحافی ثاقب ظفراوراخبارفروش ذوالفقار علی نے ڈھانگر ی بہادر ڈھوک مقدم بہادر جاکرپریس کلب چکسواری کے نائب صدر معظم علی چوہدری کے سسرچودھری محمدصدیق کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔ 

چکسواری (نمائندہ پوٹھوا رڈاٹ کوم) اساتذ ہ راہنماؤں راجہ محمدافسر چودھری اللہ دتہ بسمل راجہ آفتاب کیانی حاجی چودھر ی محمدیاسین چودھری امجدحسین طیب اوربابو چودھری جاویداقبال نے ڈھانگر ی بہادر ڈھوک مقدم بہادر جاکرپریس کلب چکسواری کے نائب صدر معظم علی چوہدری کے سسرچودھری محمدصدیق کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button