Gujar Khan; NA-59 election campaign heats up
The election campaign in NA-59 is gathering pace, Candidates Raja Parvez Ashraf, Ch M Azeem and Raja Javed Ikhlas are fighting for the to national assembly seat while Ch Javed Kausar, Ch M Riaz, Raja Khuram Parvez, Ch Sajid and Raja Hamid advocate are contesting national provincial assembly seat.
این اے 58گوجرخان میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی قومی اسمبلی سے سابق زیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،چوہدری محمد عظیم اور راجہ جاوید اخلاص ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی سے چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری محمد ریاض ،راجہ خرم پرویز ،چوہدری ساجد ،اور راجہ حمید ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے لگی اسلام پورہ جبر میں چوہدری محمد عظیم نے پی ٹی آئی آفس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں پلینہ سے ایک جلوس نے شرکت کی اور اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اے 58سے کامیاب ہو گی ہم نے عمران خان کو کامیاب بنانا ہے اور بلے پر مہرلگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں اگر عوام نے فیصلہ درست نہ کیا تو ہم پھر کرپٹ اور کرپشن کرنے والوں کے بھینٹ چڑھ جائیں گے جبکہ راجہ پرویز اشرف نے بیول میں پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود کی نماز جنازہ کے بعد اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں کنگر ،بہگام ،چقلند اورتھاتھی میں اپنی کمپین کے سلسلہ میں سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں کی اور جلسہ عام سے خطاب کیا اور اس موقع پر ان گاؤں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے راجہ پرویز اشرف کی بھرپو ر حمایت کا اعلان کیا ،اسی طرح ایک میٹنگ راجہ یوسف آف پلینہ کے گھر منعقد ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے شرکت کی اس موقع پر راجہ یوسف آ ف پلینہ نے اپنے دوست احباب اور برادری سمیت چوہدر ی محمد ریاض کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر راجہ تنویر ایڈووکیٹ ،کونسلرراجہ لہراسب عرف پنوں ،راجہ اورنگزیب گسرور ،راجہ سلطان کیانی ،راجہ مدثر سلطان کیانی ،الحاج چوہدری محمد اسلم جبر ،راجہ وسیم کیانی ،راجہ عارف کیانی ،شیخ شاہد منیر ایڈووکیٹ ،راجہ ضیاء الحق ودیگر تھے
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے, ذین عباس آف منجھوٹہ
پی وائی او یونین کونسل بیول کے نائب صدر ذین عباس آف منجھوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے 25جولائی کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف این اے 58سے واضع اکثریت سے الیکشن جیتے گے آئے دن پیپلز پارٹی میں دھڑے شامل ہو رہے ہیں جس کی بدولت پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان سے کامیابی حاصل کرئے گی عوام باخوبی جانتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ن لیگ نے اپنے پانچ سال دور اقتدار میں تحصیل گوجرخان کے لیے کوئی نمایاں کام نہیں کیا چکوال و سوہاوہ روڈ پاسپورٹ آفس کا قیام انڈر پاس جیسے منصوبے راجہ پرویز اشرف کے ہی کارنامے ہیں ہمارا جینا مرنا راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہے پورے تن و من کے ساتھ راجہ پرویز اشرف کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور 25جولائی کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی اور رسوائی کے سواء کچھ حاصل نہ ہو گا
پاکستان مسلم لیگ ن کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی اور رسوائی کے سواء کچھ حاصل نہ ہو گا جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ختم ہو چکی ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں شہیدیوں اور عازیوں کی سرزمین گوجرخان کے لوگ کبھی بھی نواز شریف کو فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ اس سرزمین کے ثبوتوں نے سب سے پہلے جام شہادت نوش کیا اور نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تخسیر بنا دیا 25جولائی کو ،،ہم ادھر تم ادھر ،،کا نعرہ لگانے والی جماعت اور نہ ہی ناچ گانے کی سیاست کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمو د سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔