رابطہ سڑک بسمل آباد ڈھانگری بہادر کی پختگی میں غیرمعمولی تاخیر کاذمہ دارکون دانستہ طورپراس کی تعمیر میں تاخیر کی جارہی ہے یاکوئی انتقام لیاجارہاہے یاکوئی بڑی خفیہ رکاوٹ ہے جوسڑک کی تعمیر میں تاخیر کاسبب بنی ہوئی ہے ۔ تحریرحافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم
رابطہ سڑک بسمل آباد ڈھانگری بہادر کی پختگی میں غیر معمولی تاخیر کا ذمہ دار کون اس علاقہ کے لوگوں سے کوئی انتقام لیاجارہاہے یاصرف ایک ہی جماعت کی سپورٹ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ان لوگوں کاقصور یہ ہے کہ حلقہ نمبر2چکسواری سے چھ بار منتخب ہونے والے ایم ایل اے چودھری عبدالمجیدکوہمیشہ غیرمشروط حمایت کرنے کاخمیاز ہ بھگت رہے ہیں ڈھانگری بہادر کے پولنگ اسٹیشن سے ووٹوں کی بھاری اکثریت کی قدر نہیں کی گی اس علاقہ کی واحدرابطہ سڑک کی پختگی میں بہت زیادہ دیر ہوئی ہے چودھری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر کے منصب جلیلہ پرفائز ہوئے اس اعزاز میں اس علاقہ کے عوام کاووٹ بھی شامل تھے اورا2016ء کے عام الیکشن میں بھی اس بستی کے عوام نے ووٹ چودھری عبدالمجیدصاحب کودیے جوچھٹی بارایم ایل اے منتخب ہوئے چھ بار ایم ایل اے منتخب کرنے والے لوگوں کویہ سزادی جارہی ہے کہ انہون نے باربار انہیں کیوں ووٹ دیے ہیں ایک ہی جماعت کی سپورٹ کرناان کی بہت بڑی غلطی تھی یونین کونسل فیض پورشریف کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں اورگلیاں پختہ کی گئی ہیں مگریہ واحدسڑک جوابھی تک زیر تعمیر ہے اوراس کی پختگی کاکام سست روی کاشکارہے اس سڑ ک کی پختگی کی غیرمعمولی تاخیر کی ذمہ داری ٹھیکیدار پرعائدہوتی ہے یامحکمہ شاہرات ذمہ دار ہے یاکوئی اس سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ ہے ہرروز کوئی کوئی نئی بات سننے کوملتی ہے کبھی یہ بات سننے میں آتی ہے کہ سڑک کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ ہے جب کہ بظاہرکوئی رکاوٹ نظرنہیں آتی کبھی پلیاں مسئلہ بن جاتی ہے کبھی پلیاں منصوبے میں شامل نہ ہونے کی خبرگردش کرتی ہے کام میں کوئی باقاعدگی نہیں ہے سال میں چنددن کام ہوتاہے پھرکام اچانک بندہوجاتاہے اب تک سڑک پرہونے والاکام بھی بڑے بے ڈھنگ طریقے سے کیاگیاہے یہ سڑک نہیں بلکہ اس علاقہ کے عوام کے لئے بڑی مصیبت ہے کوئی متبادل سڑک اورراستہ نہیں ہے جس کوآمدورفت کے لئے استعمال کیاجائے سڑک کی تعمیر کے لئے پڑاہوا میٹریل ضائع ہورہاہے اس کی کوئی پرواہ نہیں پلی کی تعمیر کے لئے پڑی ہوئی ریت بارش کے پانی سے بہہ گئی ہے پلی کے لئے کھودی گئی بنیاد کاگڑھاتالاب بن گیاہے ایک ماہ قبل پلی کی تعمیر کی بنیاد کے لئے کھوداگیاگڑھابارش کے پانی سے بہہ کرآنے والی ریت مٹی اورپتھروں سے بھرگیاہے اس کی کھدائی پرآنے والاخرچہ ضائع ہورہاہے ٹھیکیدار صاحب کواس سڑک کی تعمیر میں ہونے والی غیرمعمولی تاخیر سے ہونے والی صبرآزماطویل تکلیف کاکوئی احسا س نہیں ایک طویل عرصہ سے شدید سفری مشکلات کاشکار عوام کوسخت اذیت دی گئی ہے سڑک کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے سے عوام بہت بڑے کرب سے گزررہے ہیں سخت مایوسی کی وجہ سے ناامیدہوگئے ہیں وہ باربار سڑک کی تعمیر جلدمکمل کرنے کامطالبہ کرتے رہے مگرسنی ان سنی کردی گئی کسی نے کوئی پرواہ نہیں کی بلکہ اس سڑک کوکوئی اہمیت نہیں دی گئی اوراس سڑک سے وابستہ لوگوں کے ساتھ جوسلوک کیاگیاہے اورسلوک کووہ مدتوں بھلانہیں سکیں گے اگریہ سڑک اب تعمیر بھی کردی جاتی ہے مگراس کی تعمیر میں ہونے والی غیرمعمولی تاخیر کے بہت ہی برے اثرات طویل عرصہ تک برقرار رہیں گے اگراس سڑک کی تعمیر میں مزیدتاخیر برتی گئی توعوام اپنے شدیدردعمل کااظہارکریں گے اوران کاشدیدردعمل کیاہوگااس کاسیاسی لیڈروں کواندازہ ہوناچاہیے ا س سڑک کی تعمیر میں برتی گئی غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات کی جائیں اوراس کے ذمہ دار تعین کیاجائے غیر معمولی تاخیر کانوٹس نہ لینے کے ذمہ دار کاتعین بھی ہوناچاہیے اپنے اپنے حصہ کاکمیشن لینے والے خاموش ہیں ٹھیکیدار صاحب کے رویہ سے اندازہ ہوتاہے کہ ان کو کوکوئی پوچھنے والانہیں ہے وہ سب کچھ ہیں انہیں عوام کی تکلیف کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کاحق ہے کہ انہیں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت کے استعمال حق مل جائے اس سڑک کی تعمیر میں جوبے حسی پائی گئی شایدکسی سرکاری منصوبے میں ایسی بے حسی کی کوئی مثا ل ملتی ہوہراخلاقی رویہ اختیار کیاگیااورمنت سماجت کی گئی کہ خداراہ اس سڑک کی تعمیرکاکام مکمل کیاجائے مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی کہیں سے کوئی امیدکی کرن نظرنہ آئی ہرطرف سے مایوسی کانہ ختم ہونے والارویہ سننے اوردیکھنے میں آیاکسی رشتہ کسی تعلق کسی رواداری کی کوئی پرواہ نہ کی گئی کسی اخلاقی قدر کی بھی پرواہ نہ کی گئی عوام علاقہ کاکہناہے کہ اب انشاء اللہ ا لیکشن میں ہی اس سڑک کی تعمیر میں ہونے والی غیرمعمولی تاخیر کابدلہ ووٹ کی پرچی سے لیاجائے گاجس قیمتی پرچی کی بدولت چودھری عبدالمجیدصاحب چھ بار اسمبلی ممبرمنتخب ہوئے اوروہ ان لوگوں کے ووٹوں سے وزیر اعظم آزادکشمیر کے منصب پرفائز ہوچکے ہیں ووٹ سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ اس سڑک کی غیرمعمولی تاخیر کے تمام ذمہ داروں کوبدعائیں بھی عوام کاکہناہے کہ یہ ہمارا آخری اورشدیدردعمل ہے عوام کاکہناہے کہ وہ کسی بھی محکمہ سے کسی بھی اصلاح احوال کا کوئی مطالبہ نہیں کریں گے وہ صرف اورصرف ووٹ کی پرچی سے بدلہ لیں گے انہیں کسی بھی محکمہ سے انصاف کی توقع نہیں اگرمحکمہ کے ارباب بست وکشاد اپنی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے توٹھیکیدار صاحب سڑک بروقت مکمل کرنے کی کوشش ضرور کرتے ممکن ہے کہ ٹھیکیدار صاحب کو محکمہ کی اشیرباد حاصل ہودال میں کچھ کالاہے بلکہ ساری دال ہی کالی ہے ۔
حاجی رحمت علی سابق امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر سے ملاقات
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل اورصوفی مطلوب حسین مغل نے گزشتہ روز حاجی رحمت علی سابق امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر سے ان کے رہائش گاہ پرجاکرملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی ہے