Kallar Syedan; PPP Candidates opt out in intrest of party and Ch M Ayub
راجہ پرویزاشرف اور پی پی 7کے امیدوار چوہدری محمدایوب کی حمائت کااعلان
سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار پی پی7 چوہدری ظہیر محمود اور ممبربلدیہ عاطف اعجازبٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کااعلان کیاہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ پارٹی کے وسیع ترمفاد کے لئے چوہدری محمدایوب کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں، اب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چوہدری محمدایوب پی پی 7سے الیکشن لڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاموقف تھا کہ پیپلزپارٹی اس بار جیت کر حکومت بنائے گی۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی مجموعی صورت حال کے پیش نظر ایک ایسی جماعت کی حکومت کی ضرورت ہے جو وفاقی سوچ کی حامل ہو۔ جو ملک کے وسیع ترمفاد میں ذاتی مفاد کوپس پشت ڈال دے۔ انھوں نے کہاکہ پی پی 7 اور این اے58میں پاکستان پیپلزپارٹی جیتے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور چوہدری محمدایوب کی جوڑی انتخابی میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔ دریں اثناء سردار محمدغیاث صدر پیپلزپارٹی یوسی بھلاکھر، سردار محمود دھمالی، سردار محمدحنیف، راجہ محمدصادق، چوہدری مطلوب، راجہ محمدگل فراز اورراجہ وسیم انجم نے قومی اسمبلی این اے58کے امیدوار راجہ پرویزاشرف اور پی پی 7کے امیدوار چوہدری محمدایوب کی حمائت کااعلان کیاہے۔