Kallar Syedan; Goats stolen in Nala Musalmana
نلہ مسلماناں سے اعلی نسل کی بکریاں چوری کر لی گئیں
نلہ مسلماناں سے اعلی نسل کی بکریاں چوری کر لی گئیں۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔نثار احمد ولد مختار حسین سکنہ نلہ مسلماناں نے تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میرے سسر نے مجھے اعلی نسل کی دو عدد پالتو بکریاں دے رکھی تھیں جو گزشتہ روز معمول کے مطابق گھر سے گھاس چرنے گئیں اور پھر واپس نہ آئیں ۔قبل ازیں نامعلوم شخص نے میرے سسر محمد سلیمان کی ایک عدد پالتوبکری اور بکرا جس کی مجموعی قیمت تقریبا 80 ہزار روپے ہے کو زہر دے کر ہلاک کر دیا ہے۔دریں اثناء ایم سی کلر سیداں کے کلرک زائد حیدری نے بتایا کہ ساگری سے تین عدد موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں جن کی برآمدگی نہیں ہو سکی۔اسرار حسین حیدری کا ایک عدد موٹر سائیکل جو انہوں نے گھر کے دروازے کے باہر کھڑا کیا تھا کہ چند ہی منٹوں میں اچک لیا گیا۔ سردار مارکیٹ سے ایک عدد گاڑی جبکہ ملک اشیاق کے محلے سے ایک عدد موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ روات پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود ابھی تک چوروں کا سراغ نہ لگ سکا۔
نوجوان نے خودکشی کر لی ،دو برس قبل اس نے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سے دوسری شادی کی تھی
نوجوان نے خودکشی کر لی ،دو برس قبل اس نے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سے دوسری شادی کی تھی یہ واقعہ گزشتہ روز گوجرخان روڈ پر پیش آیا جہاں 23 سالہ سکندر سعید نے کسی بات پر دل برداشتہ ہو کر چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔اس نے دو برس قبل دوسری شادی کی تھی اس کے والد کو بھی 2001میں زمین کے تنازعے پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھاخودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
چوہدری محمد عظیم نے بدھ کے روز یوسی چوآخالصہ کے مختلف دیہات میں عوام رابطہ مہم سے خطاب
قوم ملک میں تبدیلی لانے کے لیے عام انتخابات میں عمران خان کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے ،باری باری اقتدار میں آنے والوں نے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کر کے قوم کو کنگال کر دیا۔ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 58سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے بدھ کے روز یوسی چوآخالصہ کے مختلف دیہات میں عوام رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کسی عزیز رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے درجنوں ٹکٹ اپنے ہی گھرانوں میں تقسیم کئیے ۔یہ عناصر عام افراد کو بھی اقتدار میں شریک کرنے کو تیار نہیں ،انہوں نے جمہوریت کی ثمرات بھی اپنے ارد گرد ہی محدود رکھے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ کامیاب ہو کر لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔
انجمن تاجراں کلر سیداں کے سرپرست اعلیٰ راجہ اظہر سلطان کے بھائی راجہ محسن سلطان انتقال کر گئے نماز جنازہ میرہ سنگال میں ادا کی گئی
انجمن تاجراں کلر سیداں کے سرپرست اعلیٰ راجہ اظہر سلطان کے بھائی راجہ محسن سلطان انتقال کر گئے نماز جنازہ میرہ سنگال میں ادا کی گئی جس میں محمد ناصر راجہ ،راجہ غلام مرتضیٰ ستی، راجہ محمد علی ، حافظ سہیل اشرف ، راجہ صغیر احمد، چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ فیصل منور، راجہ افتخار بھولا، شیخ حسن ریاض،چوہدری طارق تاج، چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی، آصف کیانی،بلال قیوم چغتائی، راجہ جاوید، چوہدری ذوالفقار ،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق چیئر مین یوسی گف چوہدی نذیر چوہان کی بیوہ کو چوکپنڈوری کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا
سابق چیئر مین یوسی گف چوہدی نذیر چوہان کی بیوہ کو چوکپنڈوری کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، مناظر اقبال جنجوعہ ، حاجی اظہر حسین آزاد، محمد شعیب بھٹی، محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں پولیس نے نوجوان لڑکے کے ایک کم سن بچی کے ہمراہ بھیگ مانگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا
کلر سیداں پولیس نے نوجوان لڑکے کے ایک کم سن بچی کے ہمراہ بھیگ مانگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک لڑکا ہمراہ کم سن بچی شارع عام پر بھیگ مانگ رہا تھا۔بھکاری کا نام عبدالباقی سکنہ سلو چک لودھراں معلوم ہوا جبکہ جامع تلاشی کے دوران اس کی جیب سے کل پچاس روپے اور دس دس روپے کے پانچ نوٹ برآمد ہوئے اور بچی نے ہاتھوں میں پانچ روپے اور دو روپے کے سکے پکڑے ہوئے تھے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج بروز جمعرات شام پانچ بجے جٹھہ ہتھیال میں انتخابی اجتماع سے خطاب کریں گے