کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چےئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر)عبدالراؤف جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا بہت جلد یونین کونسل مواڑہ کے بلدیاتی نمائندوں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ سے مشاورت کر کے آئندہ کے سیاسی لاعمل کا اعلان کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ میرے لیے میری یوسی کے عوام سب سے زیادہ محترم ہیں۔ جنہوں نے مجھے ہمیشہ پیارو محبت دیا۔ مشاورتی اجلاس میں تمام امورپر تفصیل سے گفتگو کر کے عوام کی اکثریت جو فیصلہ کرے گی۔ وہی ہمارا فیصلہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ میرا مرنا جینا یو سی کے عوام کے ساتھ ہے۔ بلا تفریق اس علاقہ کے عوام کی خدمت کرتا رہونگا ۔بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات نہ ملنے کے باوجود میں نے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے برپور جدو جہد کی ہے۔ میں نے صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔ جو کہ واپس لے لیے ہیں۔ اور اب میں حلقہ پی پی سات کے امیدار نہیں ہوں ۔بحثیت چےئر مین علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات اُنکی دہلیز پر پہنچانے کے لیے جدو جہد کرتا رہونگا۔