DailyNewsKahuta

Kahuta; Dhok Muqadam family back Raja Sagheer Ahmed

ڈھوک مقدم کی چوہدری برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈھوک مقدم کی چوہدری برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔راجہ صغیر احمد کی پوزیشن مزید مضبوط سے مضبوط تر ۔آمدہ الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر نے کا عزم ۔2013کے الیکشن میں جس طرع اپنے سے بڑی اور قد آور سیاسی شخصیات کا مقابلہ کیا انشاء اللہ اب کی بار سے کئی گنا زیاہ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کروں گا اپنے حلقے کی عوام ایک ایک ووٹر ایک ایک سپورٹر سے مکمل رابطے میں ہوں انشاء اللہ عوام کی دعاؤں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یوسی چوآخالصہ کے گاؤں مقدم میں بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری برادری کی سر کردہ شخصیات نے آمدہ الیکشن میں راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا جبکہ میٹنگ میں بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ ناصر کیانی ،نوجوان سیاسی کارکن راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،چوہدری ضوان،چوہدری جاوید،چوہدری سہولت،چوہدری وقاص ،چوہدری عبد المجید،چوہدری مانی،چوہدری قاسم،چوہدری زین،چوہدری عدنان،چوہدری امجد،چوہدری ذاکر،راجہ دانی،ملک اسد،راجہ عباس پپو جنرل کونسلر یوسی مٹور،راجہ عمران آف ممیام،راجہ حیدر آف ممیام سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ ہم بے لوث خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہچان ہے الیکشن2013میں حصہ لیا مگر کچھ ووٹو ں سے رہ گیا مگر میرے جذبے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑھا بلکہ اس سے بڑھ کر اپنی عوام کے ساتھ ان کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلا اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ہواانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ مجھے دیں گے اور حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

گریڈ اسٹیشن کی عوام ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ 
گریڈ اسٹیشن کی عوام ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ صفائی ناقص انتظامات ،پانی اورسڑیٹ لاٹس کی سہولت سے محروم ۔ ایم سی کہوٹہ کے بلند و بانگ دعوے دھرئے کے دھرئے رہ گئے ۔شہر کی سڑکیں اور محلوں کی گلیاں ،کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ لاری اڈہ جو بھٹو کے دور میں بنا تھا اس کو آج تک کسی نے مرمت نہیں کیا ۔لاری اڈہ میں نہ بیت الخلاء ہے نہ ہی مسافروں کے بیٹھے کی جگہ ہے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سارا ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔محلہ گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ، فاروق کالونی،ادوالہ اور دیگر 80فیصد علاقوں میں نہ سٹریٹ لائٹس
ہیں اور نہ صاف پانی۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔محکموں کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے تمام کام فرضی ہورہے ہیں جبکہ عملی طور پر عوام علاقہ کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔20کروڑ واٹر سپلائی کاسابقہ منصوبہ بھی خرد برد ہوگیا جس کی وجہ سے محلہ آڑہ ، محلہ گریڈ اسٹیشن ،دھپری کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ اس شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔جبکہ ایم سی کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ کے بازار پنجاڑ روڈ ، مٹور روڈ ، مین بازار ، چھنی بازار ، تحصیل چوک ،بوہڑ بازار میں تجاوزات مافیا کا راج ہے تمام دوکانداروں نے سامان اپنی دوکانوں نے نکال کر سڑکوں پر سجا رکھا جس کی وہ سے ٹریفک کی بحالی میں بھی مسلہ اور پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ دوکانداروں اور گاڑیوں والوں میں لڑائی جھگڑئے معمول بن گئے اور انتظامیہ نام کہ چیز نظر نہیں آ رہی معززین علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی سے فی الفورنوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button