بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔ بیول گھریلو ناچاقی سے دلبرادشتہ ہو کر ماں نے دو بچوں سمیت کنوئیں میں چھلانگ لگا دی ،دونوں بچے جان بحق جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق یوسی بیول کے نواحی علاقہ سوئیں حافظاں ڈھوک مستریاں میں محمداشفاق کی اہلیہ نے گھریلو ناچاقی پر دلبرادشتہ ہوکر اپنے دو بچوں سمیت جن کی عمریں 04سے 09سال کے درمیان تھیں کنوئیں میں چھلانگ لگا دی اہل محلہ نے اپنی مدد آپ ماں اور دونوں بچوں کو کنوئیں سے نکالا لیکن دونوں بچے جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Gujar Khan; Mrs Ashfaq of village Dhok Mistriyan, Sui Hafizan tried to commit suicide by jumping in to local well, Her two children were killed but she survived and was pulled out by villagers.