اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ )۔۔۔۔سکرونٹی مکمل ہونے کے بعد جوڑ توڑ کی سیاست میں مزید اضافہ ہو گیا الیکشن کے حوالے بیٹھکیں سج گئیں شرقی گوجرخان کے علاقوں میں انتخابی دفاتروں کے افتتاح کیے جا رہے ہیں اور رات کی تاریکی میں سیاسی بڑئے دھڑوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے ہیں شرقی گوجرخان کے سب سے بڑے مرکزی شہر اسلام پورہ جبر ،قاضیاں بھڈانہ ،تھاتھی ،حبیب چوک ،نور چوک چنگا بنگیال ،سوئی چیمیاں میں بڑے بڑے پینا فلیکس اور پول پر پارٹی جھنڈوں کو لہرا دیا گیا ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف انتخابات میں سیاسی حلقوں کے فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں کیونکہ راجہ پرویز اشرف ایک مجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کے مطالبے پورا کرنا جانتے ہیں اور اسمبلی میں تحصیل گوجرخان کے عوام کے لیے آواز بلند کر سکتے ہیں بڑے اور ٹھوس سیاسی دھڑے راجہ پرویز اشرف کے ساتھ نظر آ رہے ہیں دوسری جانب ان انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کو یوسی سموٹ ،منیاندہ ،دوبیرن ،چواء خالصہ سے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ملے گا کیونکہ یہ علاقے مرحوم چوہدری محمد خالد کے تھے اور اس حلقے میں ہمیشہ سے پیپلز پارٹی جیتتی آئی ہے چوہدری محمد عظیم بھی اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں گزشتہ روز تھاتھی جلسے اہلیان یونین کونسل تھاتھی کے عوام نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے بلخصوص نوجوان طبقہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے کہ مسلم لیگ (ن)اپنے امیدواروں کو ابھی تک فائنل نہ کر سکی امیدواروں کو ٹکٹ ملنے پر ہی مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا پتہ چل سکے گا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدوار سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کا کہناہے کہ ہم کارکردگی کی بناء پر الیکشن جیتے گئے
Related Articles
Kallar Syedan: Robbery commited at overseas Pakistani national homes in Mohra Ropial, Chowk Pindori
11 hours ago
Rawat: The Government to Impose Agricultural Tax by January 2025: Government Assures IMF
11 hours ago