بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) امیدوار برائے ایم پی اے پی پی نو راجہ حمید ایڈوکیٹ نے زمان ہاوس گوجرخان میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کے میں نے دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں اپنی سیٹ کی قربانی دے کر راجہ شوکت عزیز بھٹی کی بھر پور حمایت کی تھی اب راجہ شوکت عزیز بھٹی کو عدلیہ کے فیصلے کے مطابق نااہل قرار دیا گیا تھا ان کو میری سپورٹ کرنی چاہیے تھی ان کو ٹکٹ کے لیے میرے مقابلے میں اپنی مسزز کے کاغذات جمع نہیں کرانے چاہیے تھے بلکہ میری سپورٹ کرتے مجھے اس بات کا افسوس ہوا جب انہوں نے اپنی مسزز کے کاغذات جمع کرائے اب ان کی مسزز کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے ہیں اب پارٹی ٹکٹ میرا حق ہے میں نے مسلم لیگی کے لیے بہت قربانیاں دی اور دیتا رہوں گا –