مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سیون میں جس قدر اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ گزشتہ پچاس سالوں میں نہیں ہوئے ہیں 2002میں جب ایم پی اے بنا تو مشرف کی حکومت تھی اسکے بعد 2013میں عوام علاقہ ے میری بھرپور عزت آفزائی کی جہاں میرے لیے یہ بہت بڑا اعزاز تھا وہاں مجھ پر بڑی ذمہ داری بھی عائد تھی مگر اللہ کے کرم اور عوام علاقہ کی داؤں سے میں نے کامیابی حاصل کی آج حلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے گے ہیں ہر یو سی میں پانچ کروڑ سے لیکر تیس کروڑ کے ترقیاتی کام ہوئے کہوٹہ لہتراڑ وڈ، آڑی تا دکھالی روڈ اور دیگر کروڑوں روپے کی سڑکیں تعمیر کیں اسکے علاقہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا فنڈ 80لاکھ سے تین کروڑ ہو گیا ڈگری کالج میں اساتذہ کی تنخواہ نہیں تھی میں نے پنجاب حکومت سے تین کروڑ سالانہ فنڈز دلائے ریسکیو1122، اے سی بس سروس ، کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں صاف پانی کی فراہمی پر کروڑوں خرچ کیے تھوہا خالصہ میں دس کروڑ سے جدید ہسپتال تعمیر کے اخری مراحل میں ہے بھون ، میرا ، مٹور اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر کروڑوں خرچ کیے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمدعلی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر صدر تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر عارف قریشی ،چےئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چےئر مین یو سی بیور راجہ فیاض ، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد ستی ، چےئر مین پنجاڑ ماسٹر ظہور، چےئر مین نارہ ماسٹر یونس، ممبر ایم سی کہوٹہ سعید ایڈووکیٹ، چےئر مین دکھالی راجہ شوکت ، چےئر مین یوسی کنوہاپرویز قادری، وائس چےئر مین دوبیرن کلاں ٹھیکدار راجہ بشارت ، ملک منیر اعوان ، راجہ عبدالطیف ستی ، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، راجہ حق نواز ، سردار طاہرمحمود ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، مبشر ستی ،راجہ نذاکت حسین ، راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ عبداللہ کمال ایڈوکیٹ ،تنویر بھٹی نلہ مسلماناں ،عاصی جنجوعہ ،عابد عباسی ، حامد لطیف ستی ، راجہ افتخار جنجوعہ کونسلر ،وقار محبوب جنجوعہ ، ماسٹر راجہ تمور اختر ، علیم کھٹڑ ،راجہ احسان ایڈوکیٹ ، راجہ عامر ظہیرکے علاوہ بلدیاتی نمائندوں عہدیداران ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔چےئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چےئر مین یو سی بیور راجہ فیاض نے کہا کہ ہماری یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے کام راجہ محمد علی نے کرائے ہیں جہاں حیوان نہیں جاتے تھے راجہ محمد علی کی وساطت سے وہاں بھی سڑکیں بن گیں ہیں آمد و رفت کا کام آسان ہو گیا ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ راجہ محمد علی نے کام نہیں کرائے ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آہیں اور ہماری یونین کونسلوں کا ایک دورہ کر یں ان کو سمجھ آجائے گئی کہ کام کرانا کس کو کہتے ہیں۔ چےئر مین راجہ شوکت ، تنویر بھٹی و دیگر نے چند روز قبل کہوٹہ کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں راجہ محمد علی کے بارے میں کیے گے الفاظ کے استعمال پر شدید مذمت کی اور کہا کہ اس مفاد پرست ٹولے نے مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کو وہا دی انھوں نے کہا کہ راجہ محمدعلی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں اس حلقے کے وزیر اعظم نے سہالی میں گیس پائپ کا کنکشن نہ دیا عوام سوال کرتے ہیں ک اتنی بڑی وزارت اور پھر وزیر اعظم رہنے کا باوجود کیا کام کیا ضلع بنایا یونویرسٹی دی سٹیٹ آف دی آرٹ دیا کیا ایک ایم پی اے وزیر اعظم کے ہاتھ باندھ سکتا ہے ہم ایسے جھوٹے اور من گھرٹ الزامات کی مذمت کرتے ہیں راجہ محمد علی کے ترقیاتی کاموں نے نہ صرف اپنے بلکہ مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں مفاد پرست ٹولہ اپنے مفاد کی خاطر شاہد عباسی کا نقصان نہ کریں پہلے ہی حلقہ این اے 57کے عوام بچھرے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ایک درجن سے زاہد چےئر مین مسلم لیگی عہدیداران اور ورکر راجہ محمد علی کے ساتھ ہیں اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دینگے س موقع پر تمام چےئر مینوں نے راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ راجہ ظفرالحق اور راجہ محمد علی نے اس جلا وطنی کے موقع پر پارٹی کو سہارا دیا جلیں کاٹیں عوام احسان فارموشوں کو معاف نہیں کرے گی اس موقع پر جب راجہ محمدعلی ہال میں پہنچے تو ہال اجہ محمد علی کے نعروں سے گونج اُٹھا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی گئی انھوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کو چھوڑ کر آزاد امیدوار اور دیگر جماعتوں کے امیدواران کو وؤٹ دینے والے اپنے آپ کو مسلم لگی نہ کہلائیں۔
کہوٹہ اور گردوانواح میں شدید گرمی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ اور گردوانواح میں شدید گرمی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری جبکہ کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے نلکے خشک ہو گے ہیں چھوٹی ٹنکی500سے700جبکہ بڑی ٹنکی 800سے12سو تک جا پہنچی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ گاڑیوں موٹر سائکلوں اور دیگر طریقے سے منیند و دیگر دور دراز علاقوں سے چشموں سے پانی لانے پر مجبور جبکہ وہاں بھی اتنی رش ہے کہ گھنٹوں باری نہیں آتی چالیس سالوں سے منتحب ہونے والے نمائندے 2018تک بھی شہریوں کو صاف پانی دینے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ سحری ، تراویح اور جمعہ کلے وقت بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے عوام علاقہ شدید تنقید کرتے ہوئے آنے والی نگران حکومت ڈی سی او راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے شہریوں کو پانی مہیا کیا جائے انھوں کہا کہ پانی کے ٹینکروں کے ریٹ کم کرائے جائے اور اے سی کہوٹہ ہر وارڈ میں ٹینکر کے ذریعے عوام علاقہ کو پانی مہیا کریں سستے بازار میں کروڑوں فنڈز خرد برد کرنے کے بجائے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائے جو کہ ہو گھر کی بنیادی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام کو ہمیشہ الیکشن کے موسم میں سبز باغ دیکھا کر بعد میں نظر انداز کیا گیا ۔
کہوٹہ شہر میں عید الفطر قریب آتے ہی ٹریفک کا رش بھر گیا
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں عید الفطر قریب آتے ہی ٹریفک کا رش بھر گیا مین بازار اور دیگر جگہوں پر سڑکوں کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کر کے لوگ خرید و فروخت میں
مصروف ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کو کھرا نہ ہونے دیا جائے اور مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی جاءں تاکہ شہر میں رش کم ہو سکے انھوں نے کہا کہ ایک عدد لیفٹر بھی کہوٹہ وارڈن کو مہیا کیا جائے شہریوں نے مزید کہا کہ آخری عشرہ میں مین بازار موتی بازار و دیگر بازاروں میں پولیس اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی نا خوشگوارواقعہ پیش نہ آئے ۔
اسلام ہمارا دین ہے ہمیں اس پر عمل کرنا چائیے,آغا سید مشتاق حسین نقوی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں وقت گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں،اسلام ہمارا دین ہے ہمیں اس پر عمل کرنا چائیے اسلام کے بغیر ہماری زندگی اد ھواری ہے اُمت مُسلمہ دامن مُصطفٰیﷺ سے وابستہ ہو جائے،، تاکہ اُس پر اللہ کا فضل و کرم ہو ، ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آج مسلمان مسائل کے جال میں پھنسا ہوا ہے،اورانسانی زندگی دن بدن مسائل کا شکار ہو رہی ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ انسانی زندگی کس طرف جارہی ہے،یہ ہر ایک کے لئے پیغام ہے،ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺ ؒ کے بتائے ہوئے طریقے سے زندگی بسر کریںآج ہم اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺکو راضی کرنے اور اُن کاذکرکرنے کے لئے اگھٹے ہوئے ہیں،حدیث پاک میں آتا ہے،ذکر کرنے والے زندہ دِل ہوتے ہیں اورذکر نہ کرنے والے مردہ دل ہوتے ہیں،وہ بے جان ہوتے ہیں،،آج اُمت محمدی ﷺنے قرآن پاک اور حدیث نبوی ﷺکی تعلیمات کو پڑھنااور عمل کرنا چھوڑ دیاہے،اسی وجہ سے آج اُمت مسلمہ زوال پذیر ہوتی جارہی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اُمت مسلمہ اگھٹے ہوکر دامن مُصطفٰیﷺسے وابستہ ہو جائے تاکہ اُن پر اللہ کا فضل و کرم ہوجتناہو سکے اپنا وقت اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔