DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; PPP convey from Bewal in support of Raja Parvez Ashraf

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پراُن کے ساتھ اظہار یکہجتی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پراُن کے ساتھ اظہار یکہجتی کے لیے بیول سے پیپلزپارٹی کے عہدیداران او رورکرز کا قافلہ پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور کی قیادت میں روانہ ہوا بیول میں روانگی سے قبل پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر چوہدری محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ الیکشن میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریں گئے کیونکہ اہلیان گوجرخان اپنے محسن سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں اور اُنہیں بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے اس موقع پر پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور نے کہا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں یو سی بیول سے پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے اور انشااللہ ہم اپنے قائد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے قافلہ روانگی سے قبل تمام عہدیداران اور ورکرز نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔

مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں, مسلم لیگی رہنما راجہ قیصر راجہ ایڈووکیٹ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔مسلم لیگی رہنما راجہ قیصر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی سابق ایم این اے راجہ جاویدا خلاص نے مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دورا قتدار میں تحصیل بھر میں بلا تفریق عوام کی خدمت کی اور ترقیاقی کاموں کا جال اُن پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچایا جو ہر دور اقتدار میں نظر انداز ہوئے اس لیے اب اہلیان گوجرخان اُن کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کھوکھلے نعروں کی سیاست کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کے عملی نمونے پیش کی اور عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے یہی وجہ ہے کہ آج عوام اپنے محسن راجہ جاوید اخلاص کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اُن کو آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو انشااللہ سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور الیکشن نتائج کو یہ ثابت بھی ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی گوجرخان کا جارحانہ انداز میں وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔پی ٹی آئی گوجرخان کا جارحانہ انداز میں وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری۔سٹی کونسلرز، سابق ناظمین، وکلاء رہنماؤں سمیت سو سے زائد نامور شخصیات کی شمولیت پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت سے میدان مارے گی۔ چوہدری محمد عظیم گوجرخان کی باشعور عوام ثابت کریں گے کہ عمران خان ہی عظیم لیڈر ہے۔ چوہدری جاوید کوثرپاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گوجرخان سے تینوں سیٹیں جیت کر کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار مرزا ثاقب بیگ جنرل کونسلر،ملک حمید احمد ایڈووکیٹ جنرل کونسلر، لیڈی کونسلرز سٹی غزالہ فاضل، لیڈی کونسلرز سٹی آپا سلیم اورسابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، سابق ں ائب ناظم خان ظمیر احمد خان، ملک خالد مظہر ایڈووکیٹ سابق امیدوار برائے ایم پی اے، اور دیگر سو سے زائد ارکان کی شمولیت کے موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، ہارون کیانی، ملک الطاف حسین، چوہدری ساجد گجر نے کیا۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ورکرز کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب جلسہ میں بدل گئی اور پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب راجہ عامر محمود کیانی، وائس پریذیڈنٹ شمالی پنجاب راجہ طارق کیانی اور راجہ عبدالغفور کیانی نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button