گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجر خان سیاسی جماعتوں نے آمدہ انتخابات کی تشہیری مہم کاآغاز کر دیا مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے شہر بھر میں پینا فلیکس اور پارٹی پرچموں کی بھرمار کر دی جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں، تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں آمدہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا گلیانہ موڑ سے بڑکی یوٹرن تک جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی سٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو مسلم لیگ ن تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپن پینا فلیکس اور جھنڈے لگا کر بھردیا ہے جبکہ شہر میں لگے ایڈورٹائزنگ بورڈوں پر بھی پینافلیکس لٹکا دیے گئے ہیں جس سے سیاسی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سیاسی افطار پارٹیاں بھی جاری ہیں جس میں سیاسی عمائدین کی بھرپور شرکت جاری ہے
گوجرخان شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے کاروباری طبقہ کا مطالبہ گزشتہ شام موٹرسائیکل سواروں نے سروس روڈ پر مصطفےٰ جنرل سٹور پر اسلحہ کی نوک پر شیخ غلام مصطفےٰ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور سگریٹ وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگئے
گوجرخان اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بازار کا اچانک وزٹ
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بازار کا اچانک وزٹ اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو نو ہزار جامنہ کیا اور وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کی جائے گزشتہ روز اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق امیر نے ریڈر ملک عمران فیض کے ہمراہ مین بازار کا وزٹ کیا اشیاء خورد ونوش سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر کے فروخت کرنے پر نو ہزار جرمانے کئے ملک طارق امیر نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کی جائے اور گرانفروشی کے مرتکب ہونے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے
نئی سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان کی پوش آبادی ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے مسائل کون حل کرے گا گزشتہ ایک برس سے نئی سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گٹروں کا گند اپانی اور غلاظت سڑکوں پر پھیلنے سے بدبو اور تعفن کے باعث آبادی مکین اور دوکانداروں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندے پانی سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے چیئرمین بلدیہ نے آبادی مکینوں کے احتجاج پر موقع پر آکر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کئی روز گزر گئے کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا آبادی مکینوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایاکہ شہر کی پوش آبادی ہاؤسنگ اسکیم نمبر1اس وقت مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے سیوریج لائن بچھانے کیلئے سڑکیں اکھاڑی گئیں ایک سال گزر گیا نہ منصوبہ مکمل ہوا اور نہ ہی سڑکیں تعمیر ہوئیں جس کے باعث گندا پانی ان گڑھوں میں کھڑارہتا ہے جو کہ مچھروں کی افزائش کا باعث ہے آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم1سیوریج لائن کاادھورا منصوبہ مکمل کیا جائے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تعمیر کی جائیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کر کے اس آبادی کے مکینوں کی مشکلات کو ختم کیا جائے
ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
عوام اب کی بار صرف دیانتدار قیادت کے انتخابات کیلئے سنجیدہ ہوجائیں ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے متحدہ مجلس عمل میں تمام دینی جماعتوں کے قائدین کی رہنمائی میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع راولپڈی کے نائب امیر وامیدوار پی پی آٹھ راجہ محمد جواد نے افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 70سال سے ایک مخصوص ٹولہ ملکی زمام کار پر قابض ہے آمدہ انتخابات کو کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب بنا دیا جائے متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام قائم کرے گی دینی جماعتوں کا اتحاد ملک کے بہتر اور خوش آئند مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا متحدہ مجلس عمل کے عوامی منشور کا اعلا ن کیا جائے کارکنان اس منشور کو عام کریں اور عوام میں صحیح حق رائے دہی کے استعمال کا شعور بیدارکریں