DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Fire under control at Ghoe jungle

گھوئی کے جنگل میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔۔سکوٹ کے نزدیکی علاقے گھوئی میں لگنے والی آگ پر اٹھارہ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ دن بھر کی کوششوں کے بعد مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی حکومتی ادارہ مدد کو نہ پہنچ سکا۔ تفصیلات کے مطا بق سکوٹ سے دس کلو میٹر دور مو ضع گھو ئی کے متعدد مقامات پر لگنے والی آگ پر مقامی لو گوں نے دن بھر کی کو ششوں کے بعد قابو پالیا۔ ریسکو کو ششوں میں باغ جمیری، ممیال، ممیام اور گھو ئی کے مقامی لوگوں نے حصہ لیا اور ان کی تھک کو ششوں کے بعد رات گئے آگ پر قابو پالیا گیا۔ کئی گھنٹے آ گ لگی رہنے کے باوجود ریسکیو 1122 یا فائر برگیڈ کی کوئی گا ڑی مدد کو نہ آئی اگر آگ پر مزید چند گھنٹے قابو نہ پایا جا تا تو مقامی آبادی کا آگ کی زد میں آنے کا خطرہ موجود تھا۔ جوکہ مقامی لوگوں کی ہمت سے ٹل گیا۔

سکوٹ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے کم وولٹیج نے صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔سکوٹ اور گرد ونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے کم وولٹیج نے صا رفین کی مشکلات میں ضا فہ کر دیا ، عوام سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کے دعوؤں کے باوجود سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے حلقہ انتخاب کے علاقوں، سکوٹ، سینتھہ، دوبیرن کلاں، بھیائی مہر علی اور دھمالی کے علاقوں آئیسکوسب ڈویژن آفس کلر سیداں کی جانب روزانہ تین سے چار گھنٹے بجلی بند کر دی جا تی ہے اور باالخصوص دن گیارہ بجے اور دن دوبجے جب گرمی عروج پر ہوتی ہے علاقے میں بجلی بند کر دی جاتی جس سے روزہ داروں کو شدید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ دوسری جانب علا قے میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے بعض مقامات پر پانی کی موٹروں نے کام کر نا چھوڑ دیا ہے جس سے روزہ داروں کو پانی کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button