Mangla dam effected to protest in Kallar Syedan on Eid day
متاثرین منگلاڈیم نیعید الفطر کے بعد ACآفس کلر سیداں کے سامنے دھرنادینے کا اعلان
متاثرین منگلاڈیم نیعید الفطر کے بعد ACآفس کلر سیداں کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیا ہے ۔متاثرین منگلا ڈیم کے چیف آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے ایک بیان میں کہا کہ واپڈا نے رقم پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہے ۔پانچ سال کی جدوجہد کے بعد سرف متاثرہ مکانوں کے ملبے کی ادائیگی کی گئی ہے بقیہ رقم واجب العدا ہے لوگ ہر سال پانی میں ڈوب جاتے ہیں کوئی ان کا والی وارث نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال خاصی گھمبیر ہے لہذا متاثرین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ عید کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر دفتر کلر سیداں کے باہر دھرنا دیں گے ۔
Kallar Syedan; Raja Jhangir Akhtar speaking to pothwar.com told that a protest will be held on eid in support of Mangla upraising effected in Kallar syedan.
راجہ محمد ظفر الحق نے راجہ ندیم احمد ،سابق رکن قومی اسمبلی مسز نثار تنویر شیرازی سے خصوصی گفتگو
مسلم لیگ ن کے چئیر مین راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ عوام آج بھی نوا زشریف کو اپنا قائد سمجھتے ہیں جو شخص تین بار وزیر اعظم رہا اور جس نے ایٹمی دھماکے کئیے اس پر آج غداری کے سرٹیفیکیٹ تقیم کرنے والے تاریخ سے نا بلد ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کے روز چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،سابق رکن قومی اسمبلی مسز نثار تنویر شیرازی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں نوا ز شریف نے جب ملک کا اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کو تھا ملک میں دہشتگردی عروج پر تھی بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی سی این جی کے لیے رات سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھی کراچی کے حالات انتہائی مخدوش تھے ۔نوا زشریف نے ان تمام چیلنجز کا سامنا کیا اور آج ان کے دن رات محنت کے نتیجے میں حالات بلکل بدل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے قومی ترقی کی رفتار کو روکا یہ دھرنا بھی منتخب حکومت کے خلاف ایک ساز ش تھی اس صورتحال کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے دن رات محنت کی اور پاکستان کو مضبوط سمت میں لا کھڑا کیا۔نواز شریف نے تمام تر سازشوں اور دباؤ کے باوجود قومی ترقی کے منصوبے جاری رکھے موٹر وے بنی میٹرو اورنج ٹرین چلی 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی پر 2018کا الیکشن بھی جیتے گی ۔
کلر سیداں شہر کے قریب آتشزدگی ،گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا
کلر سیداں شہر کے قریب آتشزدگی ،گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آتشزدگی کا یہ واقعہ گوجر خان روڈ پر واقع محلہ عادل آباد میں پیش آیا جہاں رحمت خان کے گھر کی دیوار کے باہر پڑی سوختی لکڑیوں کو چھوٹے بچوں نے دیا سلائی پھینک کر آگ لگا دی جو گھر تک پھیل گئی اور گھر کے صحن میں پڑے تمام سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گھر میں لگا چیڑ کا درخت بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تمام افراد کو بہ حفاظت گھر سے باہر نکال لیا گیا،قبل اس کے کہ آگ گھر کے کمروں میں داخل ہو جاتی فائر بریگیڈ کی گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اس نے آگ پر قابو پا لیا۔رحمت خان کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھر کے احاطے میں موجود چارپائیاں،بسترے،کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔نقصان کا اندازہ لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔
کلر سیداں میں درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچ گیا سڑکیں سنسان ہو گئیں
کلر سیداں میں درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچ گیا سڑکیں سنسان ہو گئیں بجلی کا نظا م بھی بری طرح سے متاثر ہوا لوڈ شیڈنگ کے علاوہ تمام فیڈرز میں بجلی کے وولٹیج کم ہونے سے گھروں میں نصب بجلی کے آلات جلنا شروع ہو گئے کم وولٹیج کے باعث ریفریجریٹر چلتا ہے نہ بجلی کی موٹر حالانکہ گزشتہ برس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے منصب سنبھالتے ہی کلر سیداں گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کیا تھا جس پر پانچ کروڑ کی لاگت آئی تھی جس سے کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوا تھا مگر شدید گرمی کے باعث گرڈ سٹیشن کلر سیداں کے فیڈرز میں بجلی کے کم وولٹیج کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ۔گرمی کی شدت کے باعث فیڈرز بھی ٹرپ کر جاتے ہیں اس طرح بجلی کی آنکھ مچولی کا بھی سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
چوہدری عاشق حسین انتقال کر گئے، نماز جنازہ طوطہ میں ادا کی گئی
بلدیہ کلر سیداں کے وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس کے بہنوئی چوہدری عاشق حسین انتقال کر گئے، نماز جنازہ طوطہ میں ادا کی گئی جس میں چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس،چئیر مین محمد زبیر کیانی، حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ ،سیٹھ ضابر حسین،راجہ ظفر محمود،چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد خان،چوہدری الفت شہزاد، ملک ندیم اکرم،حاجی اظہر حسین آزاد،محمد فیاض کیانی،نصیر اختر بھٹی، حافظ سہیل اشرف ملک سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار سعودیہ کے شہر جدہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سروہا میں اد اکی گئی
معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار سعودیہ کے شہر جدہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سروہا میں اد اکی گئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ،راجہ صغیر احمد،وائس چیئر مین ضیارب منہاس، چیئر مین صفدر کیانی، چئیر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری، اسد عزیز، سردار صلاح الدین ، چوہدری مشتاق احمد، پرویز اختر منہاس، راجہ طارق محمود، مسعود بھٹی ، چوہدری محمد اشرف، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی عبدالطیف کی رسم قل آج بروز جمعرات بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ سروہا چوہدریاں میں ادا کی جائے گی
سابق نائب ناظم کلر سیداں چوہدری زین العابدین عباس کے بھائی حاجی عبدالطیف کی رسم قل آج بروز جمعرات بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ سروہا چوہدریاں میں ادا کی جائے گی ۔