Kallar Syedan; Choa Khalsa Dhamali rd residents protest
چوآ خالصہ نئی آبادی دھمالی روڈ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔چوآ خالصہ نئی آبادی دھمالی روڈ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے سڑک دو اور ووٹ لو کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا نئی آبادی چوآ خالصہ کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے کسی بھی لیڈر نے سڑک تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ عرصہ دراز سے ہم لوگ مطالبہ کرتے آرہے ہیں حلقہ میں ترقی کے دعوے کا نعرہ بلند کرنے والے سیاسی عمائدین اور ایم این اے اور ایم پی اے کی طرف سے لولی پاپ کئی بار دیا گیا بلدیہ چیرمینوں نے ہمیں روڈ کی تعمیر کا سبز باغ دکھا کر ووٹ لیا ہے اور بعد میں اخباری سرخیوں میں ووٹ کی تعمیر کے ٹینڈرمنظوری کے اعلانات بھی کیے لیکن آج تک ہماری روڈ کھنڈارت کا منظر پیش کر رہی ہے جس کی تعمیر کے لیے کسی نے کاوش نہ کی لیکن آمدہ الیکشن میں جو بھی امیدوار سڑک تعمیر کرے گا ہم اپنے ووٹ اس کے حق میں پول کرینگے
سرصوبہ شاہ،دوبیر کلاں، چوآ خالصہ میں محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے کم وولٹیج اور بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ،دوبیر کلاں، چوآ خالصہ میں محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے کم وولٹیج اور بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہارسرصوبہ شاہ،دوبیر کلاں، چوآ خالصہ کی تاجربرادری ،سماجی تنظمیموں اور یوتھ ونگ نے میڈیا میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ کم وولٹیج سے نہ موٹریں چلتی ہیں نہ پنکھے اور نہ ہی فریج چوآ خالصہ کے شہری بجلی کے کم وولٹیج اور بے تحاشہ لوڈشیڈنگ سے تنگ اور عاجز آ چکے ہیں رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے محکمہ برقیات عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالے اگر چوآ خالصہ میں بجلی کے وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کا مسلہ اسی طرح جاری رہا تو چوآ خالصہ میں واپڈا آفس کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائیگا وزیر اعلی اور وزیربرقیات کم وولیٹج اور بجلی کی نماز اوقات میں بندش کا نوٹس لیں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
چوآ خالصہ میں یوم تکبیر خاموشی سے گزر گیا کوئی تقریب نہ ہو سکی
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔چوآ خالصہ میں یوم تکبیر خاموشی سے گزر گیا کوئی تقریب نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق 28مئی یوم تکبیر چوآ خالصہ میں خاموشی سے گزر گیا کسی بھی مقام پر کسی نوعیت کی کوئی تقریب نہ ہوئی یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ میں سنگ میل ہے اس دن ملک کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا تھا پاکستان ایٹمی پاکستان بنا تھا لیکن افسوس اس اہم قومی دن کے حوالے سے چوآ خالصہ میں کوئی تقریب کا انعقاد کیا گیا