DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Load shedding continues during Ramadan in Bewal region

بیول اور گردونواح کے علاقوں میں تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش شروع

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش شروع ہوگئی حبس اور سخت گرمی کے باعث دن کے وقت بھی روزہ داروں کو شدید مشکلات درپیش،حکومتی وعدوں پر عوامی و سماجی حلقوں کی کڑی تنقید، عوام علاقہ کا نوٹس کامطالبہ۔ بیول اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے دن کے وقت بار بار بجلی کی بندش معمول بن گیاہے جبکہ رات کو بھی نمازتراویح کے اوقات میں بجلی بند کر دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کم وولٹیج کا مسئلہ بھی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکاہے وولٹیج کی کمی بیشی اور ٹرپنگ کے باعث گھریلو برقی آلات خراب ہوتے جارہے ہیں جبکہ بعض برقی مشینوں نے چلنے سے انکار کردیاہے عوامی و سماجی حلقوں نیحکومتی دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے دعوے ہواہوگئے پانچ سال میں حکومت عوام کو سبز خواب دکھاتی رہی جس کا خمیازہ حکومتی نمائندوں کو آئندہ انتخابات میں بھگتنا ہوگا۔

بیول جبر روڈ کی پانچ سال میں بھی تعمیر و مرمت نہ ہوسکی

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ بیول جبر روڈ کی پانچ سال میں بھی تعمیر و مرمت نہ ہوسکی گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کروڑوں روپے کی گرانٹ اس منصوبے کے لیے مختص کی جو خرد برد کی نذر ہوگئی اور سڑک اپنی تعمیر کے ایک ہفتے بعد اکھڑنا شروع ہوگئی جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے پتھراور روڑی سڑک کے اوپر بکھر گئے اور حادثات معمول بن گئے مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی مذکورہ سڑک کو باقاعدہ تفتیش کے بعد کرپشن زدہ منصوبہ قرار دیاگیا اور دوبارہ تعمیر نو اور بحالی کا ارادہ کیاگیا مگر پانچ سال گزرنے کے بعد بھی سڑک کی مرمت نہ کی جاسکی سینکڑوں مکینوں کی واحد گزرگاہ کی تباہی سے عوا م علاقہ شدید مشکلات کاشکار ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہناہے کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی کرنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کردینگے۔ 

پریس کلب جبر بیول کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ پریس کلب جبر بیول کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، عوامی و سماجی اور سیاسی حلقوں کا بھرپورخیرمقدم، پریس کلب جبر بیول کے نومنتخب عہدیداران صدر ایم ندیم رانا اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق اور دیگر عہدیداران کو پی ٹی آئی کے سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری جاویدکو ثر ایڈووکیٹ ، پی پی پی تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر راجہ جاویداشرف، پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد، ملک پرویزآف کنگر، صوبیدار حاجی محمد اشرف، تحریک منہاج القرآن جبر کے راہنماء شیخ عبدالقدوس، ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم وارثی، پی پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویزاختر، سابق ناظم یوسی بھڈانہ چوہدری حاجی افتخار احمد،سماجی شخصیت ڈاکٹر سلطان محمودودیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرینگے اور قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button