AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJk: Inauguration Ceremony of Barotian Village Chakswari Road

بڑوٹیاں گاؤں چکسواری سڑک کی افتتاحی تقریب

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 14, فروری,2024ء) —میونسپل کمیٹی چکسواری سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز احمد خان کا خطاب بڑوٹیاں گاؤں چکسواری سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر حکومت امور منگلا جناب چوہدری قاسم مجید صاحب، میونسپل کمیٹی چکسواری جناب چئیرمین چوہدری نعیم حسین روپیال، میونسپل کمیٹی چکسواری سابق ایڈمنسٹریٹر جناب راجہ گلفراز احمد خان، محمد ساجد نظامی کونسلر صاحب کی کاوشوں سے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 14, February 2024) Municipal Committee Chakswari ex-administrator Raja Gulfaraz Ahmed Khan’s address on the occasion of the opening ceremony of Barotian village Chakswari road, Minister of Government Affairs Mangla Mr. Chaudhry Qasim Majeed, Municipal Committee Chakswari Mr. Chairman Chaudhry Naeem Hussain Roopyal, Municipal Committee Chakswari former administrator Mr. Raja Gulfaraz Ahmed Khan, through the efforts of Muhammad Sajid Nizami Councillor were present.

———————————————————————
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،14, فروری,2024ء) — وزیر امور منگلا ڈیم چودھری قاسم مجید نے کہا ہے کہ نئے شامل ہونے والے تمام افراد کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔ہم نے کبھی بھی قبائل کی سیاست نہیں کی۔ ہم نے خاندانوں کو آپس میں لڑا کر سیاست نہیں کی۔اس وارڈ کے ٹکٹ کے حوالہ سے دباؤ تھا۔ میں کبھی بھی برادری ازم کا قائل نہیں رہا۔کوئی بھی درخواست دے کر کسی اعلیٰ خاندان میں پیدا نہیں ہوا۔ مجھے فخر ہے کہ اس وارڈ سے مجھے محمد ساجد نظامی جیسا محنتی کونسلر ملا۔ پھر سب سے بڑی بات مجھے ایسے امیدوار کی تلاش تھی جو انتہائی شریف النفس ہو۔جس کو دیکھ کر لوگ اپنے گھر کے دروازے بند نہ کریں۔محمد ساجد نظامی ایک باکردار شخص ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ راجہ گلفراز خان با وفا شخص ہیں اس وارڈ میں ان کی منشاء کے مطابق فیصلہ ہوں گے۔ میں سڑک بنا کر ووٹ نہیں مانگوں گا۔مجھے یہ سن کر بے حد افسوس ہوا کہ ایک بڑا سیاسی قبیلہ اپنے گاؤں کی سڑک کیلئے چندہ کرے گا۔میں اس حلقہ کا ایم ایل اے ہوں،میں یہ سڑک ضرور بناتا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ راجہ گلفراز خان مجھے سڑک بنانے کا حکم دیں اور میں یہ سڑک نہ بناتا۔چودھری قاسم مجید نے کہا کہ چودھری نعیم حسین روپیال نے بہترین کام کیا ہے۔ انھوں نے مختصر وقت میں بہترین کام کئے ہیں۔ درجنوں سڑکیں اور سب سے بڑا کارنامہ واٹر سپلائی چلانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں ا ور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے۔کام کروانا ہماری بہادری نہیں بلکہ یہ فرض تھا۔سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان نے کہا کہ ہم نے اپنے انتخابی وعدہ پورے کر دئیے ہیں۔آٹھ ماہ میں آٹھ کام کئے ہیں۔ جتنی گلیاں بنانے کا وعدہ کیا تھا جسے پہلی فرصت میں پورا کر دیا تھا۔جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے یا ہمیں ووٹ دئیے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔بعض لوگ ترقیاتی کامون میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن وہ خود کام نہیں کرتے۔ اس سڑک کیلئے راجہ اظہر محمود نے تحریک کی تو میں نے ان سے وعدہ کیا کہ آپ کو خالی نہیں بھیجوں گا۔اس تقریب میں اہل بڑوٹیاں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پر وقار تقریب کی صدارت راجہ اظہر محمود نے کی۔اس پر وقار تقریب کے میزبان سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ رحمت اللہ خان تھے۔اس تقریب میں سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،چئیرمین یونین کونسل حاجی بشیر پرواز چودھری،چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار احمد،وائس چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری،کونسلرز چودھری زبیر احمد ایڈووکیٹ،یوتھ کونسلر چودھری سفیان ایوب،یوتھ کونسلر چودھری قاسم الیاس،پی وائے او کے وائس چئیرمین عمان منظور،کونسلر حمزہ رزاق،کونسلرمیاں ثاقب عارف،بابو راجہ طارق، راجہ حبیب الرحمان،راجہ علی مشتاق،راجہ حاجی سعید انور،راجہ عربی خان،راجہ عبدالرؤف،راجہ زراعت خان مئیر سلاؤ،چودھری عنصر مقصود،چودھری خالد حسین سابق ایڈمنسٹریٹر،عابد حسین بھٹی،داود احمد کاشف،عبدالرشید بھٹی،سابق سینئر نائب صدر چودھری جہانگیر حسین،مرکزی انجمن تاجراں کے نائب صدور قاضی اللہ دتہ،حاجی ملتان خان،راجہ رئیس احمد صدر ایلمونیم اینڈ ویلڈنگ ورکس،محمد رمضان،عمران شاہ،راجہ شاہد محمود،راجہ اتفاق احمد اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔راجہ عبدالعزیز،چودھری محمد اقبال،حاجی سعید انور،مظہر بنگیال،ریاض قریشی،احسان اقبال عرف سومی،مظہر بھٹی عرف موجو،راجہ عدنان عباس،راجہ خلیل مشتا ق اور دیگر افراد نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔میزبان تقریب راجہ رحمت خان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت محمد الیاس عطاری نے حاصل کی عابدحسین چودھری سیکرٹری جنرل چکسوار ی پریس کلب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔اس سے قبل وزیر حکومت نے بڑوٹیاں گاؤں کی روڈ کا افتتاح کیا جو 55لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید کابڑوٹیاں آمدپر شاندار استقبال کیاگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،14, فروری,2024ء) —وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ھاوسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کا تگڑا وار۔ڈھیری رستم سے تگڑا سیاسی گروپ شامل کر لیا۔ خالق آباد میں ایک بڑا ووٹ بنک رکھنے والا خاندان اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل۔ شامل ہونے والوں میں سابق امیدوار ضلع کونسل میرپور یونین کونسل رٹھوعہ محمد علی ڈاکٹر محمد رفیق، وائس چیرمین یونین کونسل رٹھوعہ محمد علی راجہ محمد ظہور، سابق امیدار کونسلر راجہ علی شان، حاجی یونس، صوبیدار صدیق، صوبیدار لیاقت، راجہ مہربان، حاجی نجیب، ٹھکیدار خالد،راجہ ناظم، راجہ عبدالحمید، راجہ شعبان ایڈووکیٹ، راجہ مطلوب، راجہ بشارت، راجہ شمریز،راجہ عمران،راجہ خادم، راجہ عدنان علی شان، راجہ عمران علی شان، حاجی رشید، وسیم بھٹی، راجہ یونس، اور دیگر نے اپنے خاندان سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب کی صدارات سابق امیدوار ضلع کونسل ڈاکٹر رفیق نے کی تقریب حاجی علی شان تھے تقریب سے خطاب کرتے ھوے ڈاکٹر رفیق وائس چیرمین راجہ ظہور نے کہا کہ اج ھم اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔چالیس سال مرحوم کیپٹن(ر) محمدسرفراز خان کے ساتھ چلے ان کی وفات کے بعد ن لیگ نے مایوس کیا اور آج ھم چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ھوے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں سابق وزیر اعظم تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں اور چوہدری قاسم مجید وزیر حکومت حلقہ انتخاب کے اندر بلاتحصیص کام کروا رے ہیں چوہدری قاسم مجید وزیر حکومت نے تقریب سے خطاب کرتے ھوے سب شامل ھونے والوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا اور اس یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ پیپلزپارٹی اپ کو مایوس نہیں کرے گی خالق آباد کے اندر پہلے بھی چوہدری عبدالمجید صاحب نے کام کروائے ہیں اور انشااللہ آئندہ بھی اپ کی مشاورت سے کام کریں گے۔تقریب سے پیپلزپارٹی کے صدر ملک تنویر سبحانی، ناہب صدر پی پی پی حلقہ ایل اے ٹو چکسواری حاجی ظفر، سیکرٹری جنرل محمد مشتاق، مرزا امین بیگ،عمران مرزا، محسن شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
———————————————————————-
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ ،14, فروری,2024ء) —سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رحمت خان ولد راجہ اللہ دتہ موضع بروٹیاں نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ بن بڑوٹیاں کے مفید عام کے رقبہ کو ابھی تک محکمہ مال واگزار نہ کروا سکا جبکہ سپریم کورٹ نے واضح حکم دے رکھا ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔لیکن محکمہ مال جان بوجھ کر اس رقبہ کی نشاندہی کر رہا ہے اور نہ ہی اس کو واگزار کروا رہاہے۔ میں نے دو سال قبل اس رقبہ خسرات نمبر 697,698,699,699/1,700جو تعددی 21 کنال 4مرلہ بنتا ہے،کی واگزاری کیلئے درخواست دی تھی اور کیس کو سپریم کورٹ تک لے گیا تھا لیکن تا حال محکمہ مال اس رقبہ کی نشاندہی ہی نہیں کر رہا۔ جب تک نشاندہی نہیں ہو گی اس وقت تک واگزاری ممکن نہیں۔محکمہ مال کے ملازمین نے مال پانی کے لالچ میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے لے کر خود قبضے کروائے ہیں۔اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو مفید عام کے رقبوں پر قبضے ہوتے رہیں گے۔اس لئے محکمہ مال اس رقبہ کی نشاندہی کرنے سے گریزاں ہے۔میں وزیر اعظم آزاد کشمیر اورچیف جسٹس آزاد کشمیر سے استدعا کرتا ہوں کہ محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کے خلاف توہین عدالت لگائی جائے اور انھیں نوٹس بھجوائے جائیں۔بن بڑوٹیاں کا قیمتی رقبہ واگزار کروایا جائے۔محکمہ مال کے جو ملازم اس غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔اگر ملازمین کی غفلت ثابت ہوتی ہے تو انھیں اینٹی کرپشن کے قانون کے تحت سزائیں دی جائیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button