DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Election office of PML-N was inaugurated by Assembly candidates Raja Osama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed, Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain.

ن لیگ کے الیکشن آفس کا قیام،امیدواران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد، چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے افتتاح کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2024)
سید مدا ح حسین شاہ کے زیر اہتمام ن لیگ کے الیکشن آفس کا قیام،امیدواران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد، چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے افتتاح کیا، بڑھی تعداد میں لیگی کارکنوں، ورکروں کی شرکت، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناہب ناظم یونین کونسل غزن آباد سید مدا ح حسین شاہ کے زیر انتظام مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا افتتاح ہو ا آفس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ سرور،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیراحمد، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب چیئرمین چوہدری صداقت حسین اور دیگرشخصیات نے کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین توفیق کیانی، چیئرمین طارق کیانی، وائس چیئرمین ظفر مغل، کونسلر امیر امجد، کونسلر توقیر کیانی، کونسلر محمد شریف، ماسٹر عبدالمجید، خان عثمان خان، آمین کیانی، ملک یوسف کہ کے علاوہ دیگرمعززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہو گی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 January 2024)
The election office of PML-N was established under the organization of Syed Madah Hussain Shah, the candidates of Assembly Raja Usama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed, Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain inaugurated it, and an increased number of League workers participated, according to the details of PML-N. The election office of Muslim League-N under the management of former Naib Nazim Union Council Ghazinabad Syed Mudah Hussain Shah, a well-known political and social personality inaugurated. Candidate for Provincial Assembly Punjab PP7 Raja Sagheer Ahmed, former candidate for Provincial Assembly Punjab Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain and other personalities did on this occasion Vice Chairman Tawfiq Kayani, Chairman Tariq Kayani, Vice Chairman Zaffar Mughal, Councilor Ameer Amjad, Councilor Tauqir. Kayani, Councilor Muhammad Sharif, Master Abdul Majeed, Khan Usman Khan, Amin Kayani, Malik Yusuf, and other dignitaries of the region participated on this occasion.

گرڈاسٹیشن پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار مہرین انور راجہ کے اعزاز میں کارنر میٹنگ

Corner meeting in honor of Gridstation Pakistan People’s Party nominee for NA51 Mehreen Anwar Raja

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2024)
گرڈاسٹیشن پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار برائے NA51 مہرین انور راجہ کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی بھرپور حمایت کا اعلان مہرین انور راجہ کے ہمراہ امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ، تحصیل صدر آصف ربانی قریشی،سردار بشیر پہلوان،ایم ذرین اعوان، ڈاکٹر عباد و دیگر عہدیداران ورکرز کی بھی شرکت تفصیلات کے مطابق محلہ گرڈ اسٹیشن میں حافظ صغیر احمد، حافظ عدیل،میڈم سفینہ شاہین کے زیر اہتمام مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نامزد امیدوار برائے حلقہ NA51 پاکستان پیپلز پارٹی کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد بڑی تعداد میں اہلیان گرڈ اسٹیشن مرد و خواتین نے شرکت مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ امبرین انور راجہ، تحصیل صدر آصف ربانی قریشی، راجہ تنویر احمد ایڈووکیٹ، و دیگر مقامی قیادت بھی موجود تھی پنڈال آمد پر مہرین انور راجہ کا پرتباک استقبال کیا گیا مہرین انور راجہ نے اس موقع پر کہا کہ حلقہ میں پاسپورٹ آفس ہو، GPO ہو، گیس بجلی سمیت دیگر منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی نے دیے موقع ملا تو یونیورسٹی کا قیام، دور دراز علاقوں میں کالجز، ہسپتال بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کریں گے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع، جبکہ نوجوانوں کو روزگاری کی فراہمی اوولین ترجیح ہو گی سب کو آزما چکے ہیں اسکے خطے کی بیٹی کو موقع دیں حلقے کی تقدیر بدلونگی انھوں نے اہلیان گرڈ اسٹیشن کی خواتین اور مردوں کی جانب سے حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار امجد ارباب عباسی کا دورہ کہوٹہ

Pakistan Awami Tehreek nominated candidate for Member National Assembly Constituency NA51 and Provincial Assembly PP7 Amjad Arbab Abbasi visited Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2024)
پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA51 و صوبائی اسمبلی PP7 امجد ارباب عباسی کا دورہ کہوٹہ جامع مسجد مرکزی کہوٹہ میں جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں منعقدہ محفل سے خطاب جبکہ ورکرز کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد ارباب عباسی نے کہا کہ عوام علاقہ کی خدمت مشن یے ہمارا منشور انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا ہے ہمارے قائد کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انکے مشن کو جاری رکھنے کا عزم لیے میدان میں آئے ہیں موٹر بائیک ہمارا انتخابی نشان ہے عوام اس نشان پر مہر لگا کر حلقے کو پسماندگیوں اور محرومیوں سے دور کریں عوام نے ساتھ اور اللہ نے موقع دیا تو اسلامی نظام کا نفاذ اداروں سے کرپشن کا خاتمہ، صحت تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات سمیت دیگریگا پراجیکٹس دونگا پوٹھوہار صوبے کا تحفہ اس حلقے کو دونگا کلر اور کہوٹہ کے عوام کی رائے سے صوبہ پوٹھوہار کا قیام عمل میں لاونگا کامیاب ہو کر علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا امجد ارباب عباسی نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عوامی تحریک ملک میں آ کر چھا جائے گی۔

الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،راجہ ندیم احمد

There is no question of withdrawing from the election, Raja Nadeem Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2024)
الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بڑھی بڑھی آفرز کو ٹھکرا کر واپنے حلقے اور عوام کے حقوق کے لیے کھڑا ہوں الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے مختلف لالچ دئیے جارہے ہیں حلقہ کے عوام پرانے چہروں سے اکتا گئے ہیں حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا کہوٹہ بھی میرا گھر ہے مگر ٹکٹ کا حق کلر سیداں کا تھا کہوٹہ میں دو ٹکٹ دیے گئے نوجوان میرے ساتھ ہیں میرا منشور ک ایجوکیشن، صحت، سپورٹس سٹیڈیم اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اداروں سے کرپشن کا خاتمہ تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 راجہ ندیم احمد، نے کیا اس موقع پر راجہ سعید احمد آف سپین نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے کے سینکڑوں نوجوانوں کو یورپ بلوا کر سیٹل کیا کلر سیداں، کہوٹہ کے عوام 8 فروری کو گھڑیال نشان پر مہر لگا کر حقیقی خادم اور عوام دوست شخصیت راجہ ندیم احمد کو ووٹ دیں اور کامیاب کروائیں تا کہ حلقہ کی تقدیر بدلی جا سکے اور اس حلقے کی محرومیوں و پسماندگیوں کا ازالہ کیا جا سکے راجہ ندیم احمد نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز ہے عوام جوق درجوق میرے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں پر امید ہوں ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا مجھ پر اعتماد کریں آپ کے اعتماد پر پورا اترونگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button