DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; We salute the eternal sacrifices of Pakistan forces and will take action against such baseless fake news. Col Shabbir Awan

پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ایسی بے بنیاد خبر کے خلاف کاروائی کروں گا۔ کرنل شبیر اعوان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7نومبر2022)
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راہنما PTI کرنل شبیر اعوان نے اپنے ایک تردیدی و مذمتی بیان میں کہا کہ فوج ہمارے ملک کا فخر ہے فوجی ادارے کو مضبوط کرنا خان کا مشن ہے پاک افواج کی لازوال قربانیاں ہیں سوشل میڈیا پر میرے خلاف خبر پھیلائی گئی کے میں نے اور غلام مرتضی ستی نے پاک افواج کے خلاف نعرے بازی کی جو جھوٹ پر مبنی ہے ایسی جھوٹے خبر نشر کرنے والے عناصر کی سخت مذمت کرتے ہیں وحیدیونس نامی شخص جو پاکستان پیپلز پارٹی کا عہدیدار ہے ان نے منفی خبر پھیلائی اور جھوٹ بولا جس سے میری کردا کشی اور نفرت انگیزی پھیلائی گئی اس کے پیچھے کوئی اور ہے ایسے عناصر کو جلد عوام کے سامنے لاؤں گا اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کریں گے کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ وحید یونس نے خبر وائرل کی جس پر انھوں نے کہا کہ میری قیادت میں جلوس نے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی جو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے میں اسکی سخت مذمت کرتا ہوں اور تردید کرتا چلوں کے پاک فوج سے ہمیں پیار ہیں میری نے پاک فوج اور ملک کے لیے خدمات ہیں ایسے منفی پراپگنڈہ سے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے عمران خان کا مشن فوجی ادارے کا مضبوط کرنا ہے ہم اپنے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ایسی بے بنیاد خبر کے خلاف کاروائی کروں گا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 November 2022)
Candidate for Provincial Assembly Constituency PP7 Col Shabbir Awan said in his rebuttal and condemnation statement that Army is the pride of our country, strengthening the military institution is the mission of Khan, there are endless sacrifices of Pakistan forces and fake news against me is spread on social media. It was spread that I and Ghulam Murtaza Satti raised slogans against Pakistan forces which are based and lies. I strongly condemn those elements who spread such false news. He lied, which spread hatred and hatred towards me. There is someone else behind it. I will soon bring such elements before the public and action will be taken against such elements. Col Shabbir Awan said that Waheed Younis made the news viral. The public should not be misled by such negative propaganda. Imran Khan’s mission is to strengthen the military establishment I salute the eternal sacrifices of our Pakistani forces and will take action against such baseless news.

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کوئی معمولی بات نہیں ہے,راجہ شاہد علی جنجوعہ

Assassination attack on Imran Khan is not a small matter, Raja Shahid Ali Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،7نومبر2022)
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کوئی معمولی بات نہیں ہے عمران خان کو سچ بولنے پر نکالاگیا ہے اسی سچ کی بنیاد پر عمران خان کے چاہنے والے ایک بار پھر اپنے کپتان کو وزیراعظم بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی آوازہیں یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کردم لے گاپریشر اور لاٹھی گولی کی سرکار کے ذریعہ آپ کسی کی آواز کو نہیں دبا سکتے، عمران خان عوام کی آواز ہے اور عوام کی آواز میں اللہ تعالی کی مدد بھی شامل ہوتی ہے یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کردم لے گاانہوں نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے خلاف پاکستان کے قریہ قریہ اور دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے آج عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے لیڈر بن چکے ہیں جن پر قاتلانہ حملے کی دنیا کے تمام بڑے رہنماوں نے مذمت کی پاکستانی قوم اور لاکھوں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں امریکہ اور اس کے حواریوں کو قوم پہچان چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خان بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو کر قوم کے ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیدکاظم حسین شاہ کا گزشتہ روز یونین کونسل بیور میں محکمہ زراعت اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے یوم کاشتکاران سے خطاب

Assistant Director of Agriculture Department Syed Kazim Hussain Shah addressed Farmers Day in collaboration with Department of Agriculture and Barani Agriculture University at Union Council Bior

بیور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیدکاظم حسین شاہ نے گزشتہ روز یونین کونسل بیور میں محکمہ زراعت اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے یوم کاشتکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ گندم اُگاؤ مہم کا مقصد حالیہ سیلاب اور بارشوں کے تناظر میں گندم کے کاشتہ رقبہ میں کمی کی وجہ سے پیداوار میں متوقع کمی کو زیر کاشت رقبہ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر پورا کرنا ہے۔کاشتکارحضرات ترقی دادہ اقسام کے سفارش کردہ بیج کی بروقت کاشت اور متناسب کھادو ں کے استعمال سے گندم کی پیداوار بڑھاکرنہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ کثیر زر مبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔اس موقع پر میڈم اسماء سردار زراعت آفیسر نے کاشتکاروں کے سوالات کے جوابات دیئے، آخر میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک روڈ واک کا اہتمام کیا گیا اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button