DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; One-wheelers motorcyclist on Choa Road at night beat up family going to Islamabad airport in Bank Chauk Kanoha

چوآ روڈ پر رات کے وقت ون ویلنگ کرنے والوں نے اسلام آباد ائر پورٹ جانے والوں کی پٹائی کر دی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—چوآ روڈ پر رات کے وقت ون ویلنگ کرنے والوں نے اسلام آباد ائر پورٹ جانے والوں کی پٹائی کر دی۔ محمد قدیر سکنہ بنک چوک کنوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اپنی بیوی،بھائی اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک سے آنے والے بھائی کو لینے کے لیے شب نو بجے نیو اسلام آباد ائر پورٹ جا رہے تھے کہ بینک چوک کے قریب دس کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے ہماری گاڑی کے آگے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی شروع کر دی۔راستہ نہ ملنے پر میرے بھائی محمد حنیف نے ہارن بجانا شروع کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل سڑک پر روک دئیے اور طیش میں ہماری طرف بڑھے تو دیکھا کہ مسمی زین صدیق مسلح پسٹل،حسنین صدیق مسلح پسٹل،مبشر،ماجد صدیق ہمراہ 15/20اشخاص نے آتے ہی ہم سب کو گاڑی سے باہر کھینچ لیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ملزم علی نے پسٹل 30 بور کا بٹ میرے سر پر مارا جس سے میں مضروب ہو گیااور دیگر نے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا۔میری بیوی،بھابھی، بھتیجیوں کو بھی بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا اور زدوکوب کرتے رہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 26 February 2022) * One-wheelers on Choa Road at night beat up family going to Islamabad Airport. Mohammad Qadeer, a resident of Bank Chowk, Kanoha, while filing a case, said that he was going to New Islamabad Airport at 9 pm with his wife, brother, and others to pick up his brother who was coming from abroad. Nearby, people on motorbikes started wheeling and roaring in front of our vehicle. When we could not find our way, my brother Muhammad Hanif started honking his horn. When I went further, I saw that Zain Siddique armed with a pistol, Hasnain Siddique armed with a pistol, Mubashir, Majid Siddique along with 15/20 persons pulled us all out of the vehicle and started beating us. I was beaten and others beat me with kicks and punches.

بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کا وقت گزر گیا

Objections application against local government constituencies time run out

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کا وقت گزر گیا،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ کے علاوہ قمر شہزاد،یاسر عزیز،نمبردار صغیر، شیخ قمراسلام اور دیگر نے کلرسیداں کی چاروں نیبرہڈز کی تشکیل کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔اس کے علاوہ دوبیرن کلاں،چوآخالصہ،سہوٹ بدھال،بھلاکھر،نلہ مسلماناں ویلیج کونسلوں کے خلاف بھی اعتراضات جمع کروا دیئے گئے جن کی سماعت 28 فروری کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کے رہنما قمر ایاز کے بھتیجے محمد عارش زوہیب اور بھتیجیوں عنایہ زوہیب،وانیا خرم کی دعوت عقیقہ کلر سیداں میں ہوئی

PTI leader Qamar Ayaz’s nephew Muhammad Arish Zohaib and nephews  Inaya Zohaib and Vania Khurram Aqeeqa cermony held in Kallar

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—پی ٹی آئی کے رہنما قمر ایاز کے بھتیجے محمد عارش زوہیب اور بھتیجیوں عنایہ زوہیب،وانیا خرم کی دعوت عقیقہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، چیئر مین واسا ہارون کمال ہاشمی، چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر، تحصیلدار محمود احمد بھٹی، سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، نمبردار عنصر محمود، محسن نوید سیٹھی، چوہدری شفقت محمود، اسد الرحمان ایڈووکیٹ، راجہ اظہر، یاسر منصور، ہمایوں کیانی، عاطف اعجاز بٹ، راجہ شاہد محمود پٹواری، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، عابد حسین زاہدی، وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ، راجہ محمد ثقلین،راجہ آفتاب حسین، صوفی امجد حسین،قیصر ایاز، خرم ایاز، زوہیب ایاز اور دیگر نے شرکت کی۔

تسخیر حسین المعروف منٹو رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Tasgheer Hussain wedding celebrated in Kanoha

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—کنوہا کے سیاسی رہنما قیصر وینس کے بھائی تسخیر حسین المعروف منٹو رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان،چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف،ملک شیر آفگن،محمد اعجاز بٹ،راجہ طارق وینس،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،اسد عزیز مغل،آصف محمود کیانی،سید خرم ظہیر گیلانی،سید عامر گیلانی،چوہدری ابرار گجر، بابو ظفر اقبال،شیخ قمر السلام اور دیگر نے شرکت کی۔

رات کی تاریکی میں میری ملیتی و مقبوضہ اراضی میں کاشت کردہ گند م کی فصل پر سپرے کیا جس سے میری گندم کی فصل تباہ و برباد ہو گئی

Crops destroed by spray in Looni Saliyal

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—بلال قیوم چغتائی سکنہ لونی سلیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں اپنی ملکیتی مقبوضہ اراضی واقع لونی میں فصل گندم کاشت کررکھی تھی۔گزشتہ روز بوقت دس بجے صبح، جب اپنی کاشت کی گئی گندم کی فصل کو دیکھنے کیلئے گیا تو معلوم ہوا کہ میری کاشت کردہ گندم پر سپرے کرنے کی وجہ سے گندم کی فصل مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ہے۔میرے قوی علم و یقین کے مطابق مزمل ولد بنارس اور شمریز ولد اورنگزیب نے رات کی تاریکی میں میری ملیتی و مقبوضہ اراضی میں کاشت کردہ گند م کی فصل پر سپرے کیا جس سے میری گندم کی فصل تباہ و برباد ہو گئی ہے۔

ریٹائرڈ صوبیدار محمد افضل منہاس کی تقریب قل منیاندہ میں ہوئی

Dua e Qul observed for late Subaidar (r) M Afzal Minhas in Maianda

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26فروری2022ء)—ریٹائرڈ صوبیدار محمد افضل منہاس کی تقریب قل منیاندہ میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیرمحمود،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری پنوں،چوہدری بشارت نور،چوہدری توقیراسلم، عادل چوہدری،حافظ رضوان،محمد شکیل اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button