DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of Sambal Gah bridge held with Raja Khurshid Satti (PTI)

راجہ خورشید ستی تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف کی کاوشوں سے کھڈیوٹ کے گاوں سمبل گاہ پل کا کام مکمل پل کا افتتاح گذشتہ روز راجہ خورشید ستی نے افتتاح کیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ خورشید ستی تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف کی کاوشوں سے کھڈیوٹ کے گاوں سمبل گاہ پل کا کام مکمل پل کا افتتاح گذشتہ روز راجہ خورشید ستی نے افتتاح کیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ کے ایک علاقے کی عوام کو بارش کے دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھااہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے راجہ خورشید ستی نے خصوصی کوششیں کاوشیں کی اور ایم این اے صداقت علی عباسی سے اس کے فنڈز منظور کرائے اور اس نالے پر ایک پل بنوایا جس کا گذشتہ روز افتتاح ہوا س موقع پر سابق ناظم محمد بشیر ستی، مجیب اللہ ستی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود افتتاح کے بعد مقامی افراد نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; The people of an area of Union Council Khadyot of Kahuta Tehsil used to face severe hardships in rainy days. A Inauguration ceremony of Sambal Gah bridge was held with Raja Khurshid Satti, After the inauguration, a large number of locals including former Nazim Muhammad Bashir Satti and Mujibullah Satti were present on the occasion.

مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک کلیم حسین اعوان کی معروف کالم نگار صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات۔

Mureed Awan Welfare Society President Malik Kaleem Hussain Awan called on renowned columnist journalist and President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک کلیم حسین اعوان کی معروف کالم نگار صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات۔الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت حسین جنجوعہ،تحصیل سینٹری فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اظہر غوری،عوام کی آواز توقیر شبیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، احتشام اصغر کیانی، ارسلان اصغر کیانی،کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔ملک کلیم حسین اعوان صدر مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہپریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فورغ دیا عرصہ تیس سالوں سے مشکل حالات میں بلا تفریق اس علاقے کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے لگائے پودے آج ایک تناور درخت بن چکے ہیں انہوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی اور دیگرتمام ممبران کی عوامی بے لوث اعلیٰ صحافتی خدمات کو سراہا ہے۔

تحصیل کلر سیداں میں ال پختون کمیٹی کا قیام

Establishment of Al Pakhtun Committee in Tehsil Kallar Syedan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آل پختون کمیٹی تحصیل کلر سیداں کے نومنتخب چیئرمین قدیم خان۔وائس چیئرمین رئیس خان ودیگر عہدیداروں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 7کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کی پنڈال آمد پر جوش وخروش سے استقبال کی اس موقع پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان سندھی بلوچی اور پنجابی سب بھائی بھائی ہیں انشااللہ پختون برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں ال پختون کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے اس کمیٹی کے ذریعے پختون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کو جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی انشااللہ انکے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں ہوں گے اس موقع پر منتخب چیئرمین آل پختون کمیٹی تحصیل کلر سیداں قدیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پختون کمیٹی کا قیام بہت ضروری تھا کیوں کہ تحصیل کلرسیداں میں پختون برادری کے مسائل آج دن تک کسی ایم پی اے ایم این اے یا عوامی نمائندہ نہیں کیے اکثر عوامی نمائندے ووٹ کی خاطر میں سبز باغ دکھا کر ووٹ جاتے ہیں پھر پانچ سال تک ان کو نظر تک نہیں آتے اسی لیے ہم نے پختون کمیٹی بنائی ہے تاکہ تمام پختون بھائی ایک پلیٹ فارم پر گھومتے رہے اس موقع پر آل پختون کمیٹی تحصیل کلرسیداں کے وائس چیئرمین رائس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز تحصیل و ضلع انتظامیہ کی طرف سے پختون برادری کو تنگ کیا جاتا تھا ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا جس وجہ سے تحصیل کی سطح پر ہم نے آل پختون کی کمیٹی عمل میں لائی ہے اس موقع پر دیگر پختون نے بھی خطاب کیا اور بڑی تعداد میں پختونوں نے شرکت کی۔

سعدیہ خاقان عباسی،پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو سنیٹ کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

Congratulations to Sadia Khaqan Abbasi, Pervez Rashid and Mushahidullah on getting Senate ticket

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل چیف کواڈینیٹر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سعدیہ خاقان عباسی،پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو سنیٹ کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے سعدیہ خاقان عباسی ہمارے خاقان عباسی شہید کی صاحبزادی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور ہمارے کی آن و شان ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص کار کر دگی عوام کے سامنے ہے عوام سخت تنگ ہیں ان کی نظریں ن لیگی قیادت پر لگی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button