DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; The villages around the eastern area of Islam pura Jabber are deprived of facilities even in this modern age

شرقی علاقہ اسلام پورہ جبروگردونواح کے دیہات اس جدید دور میں بھی سہولیات سے محروم

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— اسلام پورہ جبر میں سلاٹر ہاؤ س قائم کیا جائے شرقی گوجرخان کا سب سے بڑا مرکزی شہر اسلام پورہ جبر میں سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے تاکہ لوگوں تعفن زدہ گوشت سے نجات مل جائے جس سے مختلف بیماری جنم لیتی ہے اور خالص گوشت کی فراہمی یقینی ہو قصاب حضرات جانوروں کو سڑک کنارے ذبح کر دیتے ہیں جس سے جگہ جگہ گندگی پھیل جاتی ہے جس سے مختلف بیماریوں کے ساتھ شہر کا ماحول خراب ہوتا ہے عوام علاقہ نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کی فراہمی کو جلد ا ز جلد یقینی بنائے جائے تاکہ عوام کو بہتر گوشت میسر ہو سکے،

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— ویٹرنری ہسپتال اسلام پورہ جبرکی بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل،ڈاکٹر حضرات غائب،،کسانوں کو جانوروں کے علاج و معالجے کے لئے چالیس کلو میٹر گوجر خان جانا عذاب بن گیا،تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ جبر موہڑہ بھٹیاں میں ویٹرنری ہسپتال کی بلڈنگ طویل عرصہ بند ہونے سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی اور ڈاکٹر حضرات بھی غائب ہو گئے،اسلام پورہ جبر تھاتھی،مندھال،نوٹلہ،کنگر اور اسکے گردونواح کی آبادی کسانوں ں پر مشتمل ہے لیکن نزدیک ترین ویٹرنری ہسپتال نہ ہونے سے کسان چالیس کلو میٹر دور گوجر خان میں جانوروں کے علاج معالجے کے لئے جاتے ہیں جو ایک عذاب سے کم نہیں ہے،کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے موجودہ ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ ویٹرنری ہسپتال اسلام پورہ جبر کی بلڈنگ کو تعمیر کروا کر اور ڈاکٹر حضرات تعنیات کرا کر کسانوں کو سہولیات میسر کریں،،

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— تعلیمی مسائل کب حل ہوں گئے،،،،،،،،شرقی گوجرخان کا مرکزی شہر اسلام پورہ جبر اور اسکے گردونواح کے سرکاری تعلیمی ادارے اب بھی کئی مسائل کا شکار ہیں،اسلام پورہ جبر،تھاتھی،نوٹلہ،کنگر،خانپور،سہر جہانگی،رتالہ،مندھال،پلینہ چڑکھی،سرکھی سکولز میں اساتذہ،فر نیچر کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی،پانی،چار دیواری کے علاوہ دیگر کئی مسائل اب بھی برقرار ہیں جسکی وجہ سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،ان علاقوں کی زیادہ تر آبادی غریب لوگوں کی ہے،جس کی وجہ سے اپنے بچوں کا دور دراز سکولز یا پرائیوٹ سکولز میں نہیں بھیج سکتے،ان علاقوں کی غریب عوام نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لے کرسکولز کے مسائلوں کو حل کریں تاکہ غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں،،

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— اسلام پورہ جبر کی واٹر سپلائی سکیم کی ٹینکی بنے دس سال گزرنے کے باوجود پانی سے محروم ہے،ہزاروں کی آبادی پانی کی بوند بوند کوتر س رہی ہے عوام گندے جوہڑوں سے پانی پینے پر مجبور،اسلام پورہ جبر،کنگر مندھال،نوٹلہ علاقہ جو ایک پہاڑی علاقہ ہے یہاں زیر زمین پانی کی بہت کمی ہے،وہاں کی خواتین وحضرات دور دراز کا سفر طے کر کے پانی لا رہی ہیں جبکہ واٹر ٹینکر ان علاقوں میں دو ہزار کم کرایہ سے نہیں جاتا،دوسری جانب وہاں کے لوگ مال مویشیوں کا پانی پورا کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،علاقہ عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس اہم بنیادی مسئلے کو فوری حل کیا جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔۔

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— کس کے پاس جائیں،کہاں فریاد سنائیں،تحصیل گوجر خان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز اسلام پورہ جبر اس جدید دور میں بھی واپڈا سب ڈویثرن کی سہولیات سے محروم چلا آرہا ہے، مختلف تقریبات میں سیاست دانوں نے اسلام پورہ جبر کو واپڈا سب ڈویثرن کی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے کئے جو آج تک وفا نہ ہو سکے،اسلام پورہ جبر سے چالیس کلو میٹر دور کنگر،نوٹلہ،سرکھی،میانہ پوٹھہ کے رہائشی واپڈا کے متعلق اپنی شکایات درج کرانے کے لئے چالیس کلو میٹر سفر کر کے جب واپڈا سب ڈویثرن بھڈانہ پہنچتے ہیں تو اس وقت واپڈا سب ڈویثرن بھڈانہ کے آفس کو تالے لگے نظر آتے ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے،عوامی سماجی حلقوں نے موجودہ ممبران اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا سب ڈویثرن آفس اسلام پورہ جبر قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جبر,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— شرقی علاقہ اسلام پورہ جبروگردونواح کے دیہات اس جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے اسلام پورہ جبر اور اسکے گردونواح کے رہائشی مہنگے داموں گیس سلینڈر خریدنے پر مجبور ہیں،کئی بار تقریبات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے اسلام پورہ جبر کو سوئی گیس فراہم کرنے کے وعدے کیے جو آج تک وفا نہ ہو سکے،ستم ظریفی یہ ہے گوجر خان سے آنے والی سوئی گیس کی مین لائن اسلام پورہ جبر کے قریب منجوٹھہ سٹاپ تک پچھی ہوئی ہے،منجوٹھہ سٹاپ سے اسلام پورہ جبر شہر صرف دو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لیکن کسی بھی سیاسی رہنماء کو اتنی زحمت گوارہ نہ ہوئی کہ وہ اسلام پورہ جبر کی عوام کو سوئی گیس کی سہولیات فراہم کریں،عوامی حلقوں نے موجودہ ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اسلام پورہ جبر اور اسکے گردونواح کے لوگوں کو سوئی گیس میسر کرنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button