DailyNews

Senior police officer held by armed gang and robbed in Rawat

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی لوٹ لی

 

ایس ایچ او روات کو ڈاکوؤں کی سلامی ،4 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں دوسرے گھر سے بھی لاکھوں روپے مالیت مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی لوٹ لی گئی

تھانہ روات اور ریسکیو15 پر بروقت کی جانے والی فون کال ہی رسیو نہ کی گئی متاثرین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 2 بجے4 مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر چوہڑ چک کے رہائشی حوالدار جہانگیر کے گھر گھس گئے جہاں دروازوں کے لاک توڑ کر گھر میں موجود آزر جہانگیر اور دیگر تمام افراد کو باندھ دیا

اور اس دوران 25 تولے کے طلائی زیورات ہار سیٹ ،کڑے ،چوڑیاں ،بالیاں ،انگوٹھیاں چھیننے کے بعد 35 ہزار روپے نقدی ،17 جوڑے بغیر سلائی کپڑے ،7 ایم ایم رائفل چھین لئیے

جبکہ قریب ہی واقع خالد محمود کے گھر سے4 تولے طلائی زیورات ،الیکٹرانک سامان اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی متاثرین نے روات پولیس کی نااہلی اور 3 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button