Kallar Syedan: Punjab Government Issues Notification on New Union Council Delimitation and Numbersکلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 مارچ 2026) —پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے یوسیز کی تعداد متعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی کی درخواست پر بلدیاتی ایکٹ میں خصوصی ترمیم کر کے ضلع مری کو پنجاب بھر سے آبادی کی بنیاد پر استشنا دے کر پہاڑیوں علاقوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا پنجاب میں یوسی بارہ سے پندرہ ہزار اور مری/کوٹلی ستیاں میں 8 ہزار نفوس کی بنیاد پر یوسی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت ضلع راولپنڈی اور مری کی تعداد کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری دے دی اس ایکٹ کے تحت مقامی حکومت کی یوسیز کی تعداد صوبائی حکومت نے مقرر کر دی ہے جن کے مطابق حلقہ بندیوں کا تعین الیکشن کمیشن کرے گا حلقہ این اے 51 ضلع مری میں شامل یوسیز کی تعداد میں اضافہ اس کی مجموعی تعداد کو 47 کردیا گیا میونسپل کمیٹی مری کی ایک لاکھ چھتیس ہزار کی ابادی پر سترہ یوسیز ہوں گی اور تحصیل کونسل مری کی ایک لاکھ بیس ہزار ابادی کی یوسیز کی تعداد پندرہ مقرر کی گئی ہے تحصیل کونسل کوٹلی ستیاں کی ابادی چھیانوے ہزار اور اس کی یوسیز بارہ ہوں گی جبکہ کوٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی 26ہزار نفوس پر مشتمل ہو گی اور اس کی الگ سے تین یوسیز ہوں گی اس ایکٹ سے سب سے زیادہ فاہدہ پنجاب بھر میں کوٹلی ستیاں کو ہوگا جہاں یوسیز کی تعداد میں سو فیصد اضافہ کرکے اس کی کل تعداد 12 کردی گئی جس کا سارا کریڈٹ رکن اسمبلی بلال یامین ستی کو جاتا ہے جنہوں نے مری ضلع کے بارے میں پنجاب اسمبلی سے خصوصی قرارداد منظور کروائی پھر خصوصی کمیٹی میں قانون سازی کروا کے پنجاب کابینہ سے منظوری حاصل کرکے پہاڑی دشوار گزار علاقوں کے دیرینہ خوابوں کو عملی تعبیر بھی دے دی اس طرح میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی دو یوسیز کو اب چار یوسیز میں تقسیم کردیا جائے گا جبکہ تحصیل کونسل کی دیہی یوسیز صرف ایک یوسی کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد تیرہ ہو جائے گی۔تحصیل گوجرخاں میں دیہی یوسیز 36 اور میونسپل کمیٹی 6 یوسیز پر مشتمل ہو گی تحصیل کہوٹہ کی تحصیل کونسل بارہ یوسیز اور میونسپل کمیٹی چار یوسیز پر مشتمل ہو گی تحصیل کونسل ٹیکسلا کی یوسیز تیرہ اور میونسپل کمیٹی پانچ یوسیز پر مشتمل ہو گی۔ تحصیل کونسل راولپنڈی صدر 22 اور تحصیل کونسل راولپنڈی کینٹ 29 یوسیز پر مشتمل ہو گی اسی طرح ٹاؤن کمیٹی راولپنڈی کی یوسیز کی تعداد 41 اور پوٹھوہار ٹاؤن کی یوسیز 33 ہوں گی صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تعداد کے مطابق حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کرے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 5, 2026) — The Government of Punjab has officially issued a notification determining the number of Union Councils (UCs) across the province under amendments to the Local Government Act.At the request of Member of the Provincial Assembly Bilal Yamin Satti, a special amendment was introduced in the Local Government Act, granting an exemption to District Murree on a population basis. This long-standing demand of the mountainous region has now been addressed. Across Punjab, Union Councils will generally be established on a population basis of 12,000 to 15,000 people, while in Murree and Kotli Sattian, UCs will be formed on the basis of 8,000 residents.
Under Section 8 of the amended Act, the provincial cabinet has approved the number of UCs for Rawalpindi District and Murree. The provincial government has finalised the number of UCs, while the Election Commission of Pakistan will carry out the delimitation process accordingly.
In NA-51, which falls within District Murree, the total number of Union Councils has increased to 47. Municipal Committee Murree, with a population of 136,000, will have 17 UCs, while Tehsil Council Murree, with a population of 120,000, will have 15 UCs. Tehsil Council Kotli Sattian, with a population of 96,000, will consist of 12 UCs, whereas Kotli Sattian Municipal Committee, comprising 26,000 residents, will have three separate UCs.
Kotli Sattian stands to benefit the most from the amendment, with a 100 percent increase in the number of Union Councils, bringing its total to 12. Credit for this development has been attributed to MPA Bilal Yamin Satti, who successfully moved a special resolution in the Punjab Assembly and secured legislative approval through a special committee and the provincial cabinet, turning a long-cherished demand of the mountainous communities into reality.
Similarly, Municipal Committee Kallar Syedan’s two UCs will now be divided into four, while the rural UCs of Tehsil Council Kallar Syedan will increase by one, bringing the total to 13.
In Tehsil Gujar Khan, there will be 36 rural UCs and six under the Municipal Committee. Tehsil Kahuta will comprise 12 UCs under the Tehsil Council and four under the Municipal Committee. Tehsil Taxila will have 13 UCs in the Tehsil Council and five in the Municipal Committee.
Tehsil Council Rawalpindi Saddar will consist of 22 UCs, while Rawalpindi Cantonment Tehsil Council will have 29. The Town Committee Rawalpindi will comprise 41 UCs, and Potohar Town will have 33.
The Provincial Secretary for Local Government, Punjab, has formally issued the notification under the new Act. Delimitation of constituencies will now be conducted by the Election Commission of Pakistan in accordance with the approved numbers.
معروف جیولرز شیخ طارق انتقال کر گئے، کلرسیداں میں نمازِ جنازہ ادا
Renowned Jeweler Sheikh Tariq Passes Away, Funeral Prayers Offered in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 مارچ 2026) —معروف جیولرز شیخ طارق انتقال کر گئے مرحوم مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد کے بھائی اور سینئر صحافی شیخ ثاقب شبیر ثانی کے ماموں تھے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابا رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ریٹائرڈ ایس پی سردار طیفور احمد، چوہدری شفقت محمود، مفتی اکاش عباسی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،حاجی محمد اسحاق،عابد زاھدی،حاجی عاقب علی،سجاد حسین کاظمی،راشد کیانی،محسن نوید سیٹھی،سجاد شاہ، شعیب بھٹی،چوہدری شاہد گجر،حاجی ریاست حسین، جنید بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،جاوید چشتی،چوہدری ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،مسعود احمد بھٹی، نعیم بنارس،حاجی طارق تاج،ڈاکٹر طارق،ڈاکٹر جنید،شیخ تیمور قدوس، شیخ سلیمان شمسی،ملک زبیر احمد،شیخ خورشید احمد، شیخ برھان علی، راجہ آفتاب پکھڑال، عابداللہ سیٹھی،راجہ ذوالفقار ساجد،صغیر بھولا،شیخ ندیم احمد و دیگر نے شرکت کی۔
Raja Zulfiqar Langrial Passes Away, Funeral Prayers Offered in Mohra Langrial
راجہ ذوالفقار لنگڑیال انتقال کر گئے، موہڑہ لنگڑیال میں نمازِ جنازہ ادا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05 مارچ 2026) —سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد مرتضی کے بھتیجے راجہ ذوالفقار لنگڑیال انتقال کر گئے ل نمازجنازہ چواخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ایس پی راجہ ظہیر ارشد لنگڑیال،سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،سید محسن علی شاہ،چوھدری شاہد گجر،بابو ظفر اقبال،الحاج غلام ظہیر،چوہدری سہیل مظہر،وسیم اختر منڈھار، صوبیدار طارق وڑائچ، عثمان سلطان وڑائچ، قاضی سہیل افتخار،راجہ یامین عادل،بابو نورالہی، راجہ ضمیر لنگڑیال،شوکت لنگڑیال،منظور کیانی،علی اصغر کیانی،ملک طیفور، راجہ یامین لنگڑیال، چوہدری امتیاز حسین، یونس بھٹی،نمبردار چوہدری وقاص،ڈاکٹر ربنواز،داجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،ماسٹر طارق منہاسں،راجہ محمد خطاب،چوہدری محمد جمشید،چوہدری صغیر،چوہدری نوید،گلفراز بٹ،ٹھیکیدار ظہیر بھٹی،رفیق چوہان و دیگر نے شرکت کی۔
Rawat: Leopard Spotted Perched on Banyan Tree in Bagga Sheikhanروات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی ||05 مارچ2026)— روات کے قریب واقع علاقے بگہ شیخاں میں اس وقت خوف اور تجسس کی فضا قائم ہو گئی جب ایک تیندوا اچانک ایک بلند و بالا برگد کے درخت پر بیٹھا نظر آیا۔ علاقے میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ تھا جسے دیکھنے کے لیے دیہاتیوں اور راہگیروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق تیندوے کو سب سے پہلے گاؤں کے مضافاتی زرعی رقبے کے قریب موجود صدیوں پرانے برگد کے درخت کی ایک موٹی شاخ پر پُرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا گیا۔ ابتدا میں مقامی افراد نے اسے کوئی اور جانور سمجھا، تاہم جب لوگ قریب پہنچے تو اس کے جسم پر نمایاں دھبوں اور مضبوط ساخت نے واضح کر دیا کہ وہ واقعی ایک تیندوا ہے۔
چند ہی منٹوں میں یہ خبر گرد و نواح کے علاقوں میں پھیل گئی، جس کے بعد درجنوں افراد موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ افراد موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے جبکہ دیگر ممکنہ خطرے کے پیش نظر خوفزدہ دکھائی دیے۔
عوامی تحفظ کے پیش نظر مقامی عمائدین نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کچھ ہی دیر میں موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ہجوم کو دور کر دیا تاکہ جانور کو اشتعال نہ دلایا جائے۔
موقع پر موجود ماہرینِ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ تیندوا بظاہر دباؤ کا شکار ہے تاہم اس نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور شور شرابے سے گریز کریں کیونکہ خوف یا چھیڑ چھاڑ کی صورت میں جانور کا ردعمل غیر متوقع ہو سکتا ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق تیندوا قریبی جنگلاتی یا پہاڑی علاقوں سے خوراک کی تلاش یا قدرتی مسکن میں خلل کے باعث آبادی کی طرف آ نکلا ہو سکتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جانور کو محفوظ طریقے سے قابو کر کے اس کے قدرتی مسکن میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 05, 2026) —Panic and curiosity gripped residents of Bagga Sheikhan, a locality near Rawat, after a leopard was spotted perched high on a banyan tree. The rare sighting quickly drew a large crowd of villagers and passersby who gathered to witness the wild animal for the first time in their area.
According to eyewitnesses, the leopard was first seen sitting calmly on a thick branch of the centuries-old banyan tree located near agricultural fields on the outskirts of the village. Initially, locals mistook it for another animal, but as people moved closer, the distinctive spotted coat and muscular build confirmed it was indeed a leopard.
Within minutes, news of the sighting spread across nearby neighbourhoods, prompting dozens of residents to rush to the scene. Some individuals were seen taking pictures and recording videos on their mobile phones, while others expressed fear over the potential danger the animal could pose.
Concerned about public safety, community elders immediately contacted the Punjab Wildlife Department for assistance. Officials from the department arrived shortly afterwards and cordoned off the area to prevent the crowd from provoking or disturbing the animal.
Wildlife experts at the scene stated that the leopard appeared to be stressed but not aggressive. They urged residents to maintain distance and avoid making loud noises, warning that panic or harassment could cause the animal to react unpredictably.
Preliminary assessments suggest that the leopard may have strayed into the area from nearby forested or hilly terrain, possibly in search of food or due to habitat disturbance.
Kahuta: Key Security Meeting Held at Kahuta Club Under Assistant Commissioner’s Leadership
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2023) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل کی سربراہی میں کہوٹہ کلب میں ملکی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف یونین کونسلوں کے نمبرداران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر یونین کونسل میں کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے قیام میں مقامی نمائندگان کا کردار نہایت اہم ہے اور عوام و انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ہی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔نمبرداران اور یونین کونسل کے نمائندگان نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور بروقت اطلاع دی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، عوامی تحفظ اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 5, 2023) An important meeting regarding national security was held at Kahuta Club under the chairpersonship of Assistant Commissioner Kahuta, Ms. Shireen Gul. The meeting was attended by Nambardars and notable community representatives from various Union Councils.
During the session, participants held a detailed discussion on the prevailing law and order situation. Emphasis was placed on the need for immediate reporting of any suspicious individuals or activities to the local administration and law enforcement agencies in every Union Council.
Addressing the participants, the Assistant Commissioner stated that local representatives play a vital role in maintaining peace and stability. She highlighted that effective security can only be ensured through close coordination and cooperation between the public and the administration.
The Nambardars and Union Council representatives assured the administration of their full support, pledging to keep a vigilant eye on any suspicious activities within their respective areas and to provide timely information to the authorities.
The meeting concluded with a renewed commitment to strengthening national security, public safety, and mutual coordination between the community and the administration.
راجہ ارشد آف بھورا حیال کی جانب سے رمضان المبارک میں 500 سے زائد خاندانوں میں امداد تقسیم
Raja Arshad of Bhora Hayal Distributes Aid to Over 500 Families During Ramadan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05مارچ2026)--معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد آف بھورا حیال نے ہر سال کی طرح اس ماہِ رمضان میں بھی 5 سو سے زائد گھرانوں میں امداد تقسیم کی تفصیلات کے مطابق راجہ ارشد آف بھورا حیال نے ماہِ رمضان المبارک میں غرباء و مساکین میں عید کے کپڑے اور راشن تقسیم کیا اس موقع پر خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے کپڑے اور راشن وصول کیا راجہ ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 25 سال سے میں ہر سال رمضان المبارک میں اپنے گاؤں کے نادار اور مستحق خاندانوں میں کپڑے اور راشن تقسیم کرتا ہوں اس بار 5 سو خاندانوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے ہیں اور سکول کی بچیوں میں یونیفارم بھی تقسیم کیا ہے جبکہ عام دنوں میں بھی اگر کسی غریب اور نادار شخص کی بیٹی کی شادی ہو تو میں اس میں بھی امداد کے طور پر اپنا حصہ اللّٰہ کی رضا کی خاطر ڈالتا ہوں راجہ ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے دوستوں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ دل کھول کر خصوصاً رمضان المبارک میں سفید پوش غریب نادار لوگوں کی مدد کرنی چاہیے تا کہ وہ بھی اپنی زندگی اچھے انداز سے گزار سکیں جس اللّٰہ بھی راضی ہو گا
Raja Waqas Announces Formal Joining of PML-N at Grand Iftar Dinner in Sada Kamal
سدا کمال میں راجہ وقاص کا پرتکلف افطار ڈنر، مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05مارچ2026)--سدا کمال کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ وقاص کی معززین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گے افطار ڈنر کی پرتکلف تقریب اس موقع پر مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولت کا اعلان کر دیا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی ڈویژن راجہ اسامہ اشفاق سرور، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیف کوارڈینیٹر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرنل محمد انوار عباسی کی خصوصی شرکت، چیئرمین چوہدری صداقت، چیئرمین زبیر کیانی، نائب ناظم مداح حسین شاہ، معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، ممبران ایم سی کلرسیداں چوہدری زین العابدین، راجہ ظفر، عابد زیدی، یوسی صدر مسلم لیگ ن راجہ عاصم و دیگر شخصیات نے بھی دعوت پر خصوصی شرکت کی، بعد ازاں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، چیف کوارڈینیٹر کرنل محمد انوار عباسی، چوہدری صداقت، مداح حسین شاہ، چوہدری ابرارحسین و دیگر کی چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے آفس آمد جہاں راجہ اسامہ اشفاق سرور نے قومی الیکشن کے دوران یونین کونسل بشندوٹ کے آزاد امیدوار برائے ایم این اے کے باجود مسلم لیگ ن کی کامیاب کمپین چلانے پر ایک بار پھر چیئرمین زبیر کیانی کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں آپ کی قدروقیمت ہمارے دل میں ہے جس پر زبیر کیانی نے تمام کا ان کے آفس آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی قربانی مانگے کی دونگا۔
Kallar Syedan: Saba Faraz Raja of village Guff Elected as Additional Secretary of Rawalpindi High Court Bar AssociationKallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 04, 2026): Saba Faraz Raja Advocate, who belongs to the village of Guff in Kallar Syedan, has been elected unopposed as Additional Secretary of the Rawalpindi High Court Bar Association.کلر سیداں: دھانگلی روڈ پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبے میں تصادم، 69 سالہ شخص جاں بحق
69-Year-Old Motorcyclist Killed in Collision with Pickup Van on Dhuangali Road, Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—کلرسیداں دھانگلی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی سامنے سے آنے والی کیری ڈبے سے ٹکر،موٹرسائیکل سوار 69 سالہ محمد زمین ولد عبدالمنان سکنہ نون بجینیال راولپنڈی جاں بحق ہو گیا حادثہ بنک چوک میں چوآ روڈ پر پیش آیا جہاں 69 سالہ محمد زمین چوآخالصہ کی سمت جا رھا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے کیری ڈبے سے ٹکرا گئی جس سے محمد زمین شدید زخمی ہو گیا اسے ریسکیو 1123 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رھا تھا کہ یہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔
Highway Patrol Seizes Drugs and Liquor in Separate Operations on Rawat–Kallar Syedan Road
روات۔کلر سیداں روڈ پر ہائی وے پٹرول کی کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے انچارج چوہدری عامر علی کی زیر قیادت ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی عاطف حسین شاہ نے روات کلرسیداں روڈ پر سردار مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور سردار خان کولیاں حمید راولپنڈی کے قبضہ سے 25 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری واقعہ میں بھکر کے رہائشی محمد اشرف سے 5 لیٹر شراب برآمد کرکے روات اور کلرسیداں تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے۔افسران بالا نے ڈیوٹی آفیسر و ملازمین کے لئے تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان کیا ہے
Retired Rangers Official Malik Ihsan Awan Laid to Rest in Kallar Syedan; Prominent Figures Attend Funeral
ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان سپردِ خاک، کلر سیداں میں نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—ایپکا تحصیل کلر سیداں کے صدر ملک اسد محمود اعوان کے بڑے بھائی اور ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک لمیاں موضع ٹکال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، حافظ سہیل اشرف ملک، مالک داد بھٹی،راجہ عبدالجبار بھثی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی، چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،ماسٹر راجہ ساجد حسین،راجہ ذوالفقار ساجد،راجہ عابد مانکرا،ملک ساجد یاسین، نعمان ظفر بھٹی،ملک آصف حبیب،مسعود مندری،عامر بھٹی ایڈووکیٹ، وقاص گجر،ڈاکٹر ربنواز،وحید بھٹی،چوھدری امتیاز حسین،لالہ محمد رسول، چوھدری کلیم رسول،راجہ یامین عادل،چیف مہربان خان، ماسٹر صغیر حسین، راجہ محمود الحسن و دیگر نے شرکت کی۔
In Absentia Funeral Prayer for Iranian Supreme Leader Held at Kallar Syedan Sports Stadium with Limited Attendance
کلر سیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایرانی سپریم لیڈر کی غائبانہ نمازِ جنازہ، محدود افراد کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینائی کی اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں غائبانہ نماز جنازہ،انتہائی محدود لوگوں نے شرکت کی۔جنازے میں شرکت کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کلرسیداں کے صدر سید سجاد حسین کاظمی دیگر رہنماؤں دانیال کیانی،راشد کیانی،شیخ محمد فیاض، میجر راجہ شبیر،راجہ عاصم ریاض،شیخ برھان علی کے علاؤہ جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری مولانا قاسم عزیز،سابق امیر جاوید اقبال،چوھدری ابرار حسین،راجہ عبدالرحمان،چوہدری توقیر اسلم و دیگر نے شرکت کی دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں اور تاجروں سمیت دیگر اس میں شریک نہ ہوئے اس کے علاؤہ وہ لوگ بھی جنازے میں شریک نہ ہوئے جو ہر جنازے کی صفیں چیر کر پہلی صف میں کھڑے ہوتے تھے اس موقع پر ایس ایچ انسپکٹر راجہ عاقب رزاق بھی نفری کے ہمراہ موجود تھے گراؤنڈ کے اندر و باہر پولیس تعنیات رہی۔
Gujar Khan: Late-Night Visit by SP Saddar Anum Sher to Security Picketsگوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام | 04 مارچ 2026ء): ایس پی صدر انعم شیر نے ملکی حالات اور ماہِ رمضان کے پیش نظر رات گئے گوجرخان سرکل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اے ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او مندرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی صدر نے مندرہ ٹول پلازہ، سکھو پکٹس اور دارالعلوم مدرسہ میں تعینات نفری کی ڈیوٹی چیک کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اے ایس پی گوجرخان کو ہدایت کی کہ تعینات افسران و جوانوں کو دورانِ ڈیوٹی باقاعدگی سے چیک اور بریف کیا جائے۔ ایس پی صدر نے واضح کیا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پکٹس، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں پر تعینات اہلکار الرٹ ہو کر فرائض انجام دیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام سے کسی قسم کا نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور بہترین اخلاق ہی پولیس کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔ رمضان المبارک میں سکیورٹی پر مامور افسران و جوان نماز کے اوقات میں بروقت اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود ہوں۔
ایس پی صدر نے مزید ہدایت کی کہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی مساجد یا امام بارگاہ میں داخل ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیے جائیں۔
نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف موبائل اور محافظ گشت کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Gujar Khan (Pothwar.com | March 04, 2026):
SP Saddar Anum Sher paid a late-night visit to various security points in Gujar Khan Circle to review security arrangements in view of the prevailing national situation and the holy month of Ramadan.She was accompanied by ASP Gujar Khan and SHO Mandrah during the visit. The SP inspected security deployments at Mandrah Toll Plaza, Sukho pickets, and a local Dar-ul-Uloom seminary, issuing necessary instructions to officers on duty.
SP Saddar directed the ASP Gujar Khan to ensure regular checking and briefing of deployed personnel during duty hours. She emphasized that officers and jawans posted at pickets, mosques, seminaries, and imambargahs must remain on high alert considering the country’s security environment.
She strictly instructed that no inappropriate behavior with the public would be tolerated, stating that courteous conduct reflects the high standards of the police force. Officers assigned to security duties during Ramadan were directed to report to their respective duty points on time, especially during prayer hours.
SP Anum Sher further ordered that worshippers be allowed entry into mosques and imambargahs only after complete body search procedures. She stressed that personnel must perform their responsibilities diligently, keeping in view the sensitivity and nature of their assignments.
Special directions were issued to enhance mobile patrols and security around mosques and imambargahs during prayer times.
“Protection of citizens is our top priority. Negligence in security duties will not be tolerated under any circumstances,” she stated.
Saudi Ministry of Hajj Temporarily Suspends Agreements of 1,800 Foreign Umrah Agencies Over Violationsلندن (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ | | 04 مارچ , 2026) --- سعودی عرب کی وزارتِ حج کی جانب سے عمرہ خلاف ورزیوں پر 1 ہزار 800 غیرملکی ٹریول ایجنسیوں کے ایگریمنٹ عارضی طورپرمعطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کی تعداد 5 ہزار 800 ہے جن کا باقاعدہ وزارت میں اندراج ہے، جن ٹریول کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی انہیں 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ اس دوران وہ خلاف ورزیوں کو درست کرسکیں، شرائط پوری ہونے کے بعد ایگریمنٹ دوبارہ بحال کردیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت کی جن ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ان کی سروسز مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں تھیں جو وہ عمرہ زائرین کو فراہم کررہی تھیں، ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سے وہ عمرہ زائرین متاثر نہیں ہوں گے جنہوں نے پابندی کے اطلاق سے قبل عمرہ ویزے جاری کرائے ہیں، ایسے تمام زائرین اپنے شیڈول کے مطابق مملکت آسکیں گے، تاہم خلاف ورزی کی مرتکب ٹریول ایجنسیوں کے لیے عارضی طور پر نئے ویزوں کا اجرا بند کردیا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ یہ معطلی ایجنسیوں کو درجہ بندی کے مسائل حل کرنے اور منظور شدہ معیارات کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ضوابطی اقدام ہے، معطلی کی مدت کے دوران اگر ایجنسیوں نے اپنی ضروری اقدامات کر لیے تو معاہدے دوبارہ فعال ہو جائیں گے تاہم اگر کوئی ایجنسی معیاد تک اپنی کمی کو دور نہیں کرتی تو اس کے خلاف ضوابطی کارروائی کی جائے گی کیوں کہ منظور شدہ درجہ بندی اور کارکردگی کا اطلاق ایک بنیادی ضوابطی اقدام ہے تاکہ خدمات فراہم کرنے والوں کی تعمیل میں اضافہ کیا جا سکے اور خدمات منظور شدہ معیار کے مطابق ہوں۔
Kallar Syedan: Man Robbed, Blackmailed After Giving Lift in Choa Khalsaکلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03 مارچ 2026) — کلر سیداں ڈڈیال روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں بہاری ڈڈیال ضلع میرپور کے رہائشی عبدالوحید کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا۔ تین مردوں اور ایک خاتون نے لفٹ لی، بعد ازاں اسلحہ کے زور پر نہ صرف نقدی چھین لی بلکہ برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنا لی اور 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر ڈالا۔
متاثرہ شہری عبدالوحید کے مطابق وہ اپنے بھانجے کو لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہے تھے کہ شام تقریباً پانچ بجے چواخالصہ پل کے قریب تین مردوں اور ایک خاتون نے ان کی گاڑی روک لی۔ ملزمان نے ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر کلر سیداں تک لفٹ مانگی جس پر انہوں نے ہمدردی کے تحت انہیں گاڑی میں بٹھا لیا۔ خاتون فرنٹ سیٹ پر جبکہ تینوں مرد پچھلی نشست پر بیٹھ گئے۔
عبدالوحید نے بتایا کہ کلر سیداں پہنچنے پر ملزمان نے انہیں گوجرخان روڈ پر چھوڑنے کا کہا۔ وہاں پہنچ کر وہ انہیں ایک ڈبل سٹوری مکان میں لے گئے جہاں ایک شخص نے پستول جبکہ دوسرے نے خنجر نکال لیا۔ ملزمان نے ان کی تلاشی لے کر 37 ہزار روپے نقدی چھین لی، بعد ازاں کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا اور ویڈیو بنا لی۔
متاثرہ شہری کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر 20 لاکھ روپے ادا نہ کیے گئے تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی۔ بعد ازاں مانکیالہ پہنچنے پر انہیں کال کر کے رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ یہ واقعہ مین بازار میں صدام عابد کی دوکان کے فرسٹ فلور پر پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا,ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔
Kallar Syedan Police Arrest Afghan National for Illegal Stay During Routine Check
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، بغیر اجازت قیام کرنے والا افغان شہری گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر بابر حسین نے مرید چوک میں راہگیر کو روک کر چیک کیا تو وہ افغان شہری نکلا جس کے پاس یہاں قیام کے لیے اجازت نامہ نہ تھا جس اصغر حسین سکنہ جلال آباد افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا۔
"Retired Ranger Officer Malik Ihsan Awan Passes Away in Takal; Funeral on Tuesday at Dhok Lamiyan"
"کلر سیداں میں ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے؛ نماز جنازہ منگل کو ڈھوک لمیاں میں ادا ہوگی"
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)— ایپکا تحصیل کلر سیداں کے صدر ملک اسد محمود اعوان کے بڑے بھائی ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن ایک بجے ڈھوک لمیاں موضع ٹکال شرقی میں ادا کی جائے گی
Rawat: Police Officers Honored for Outstanding Performance on CPO’s Directiveروات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | |03 مارچ2026)—سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ڈی ایس پی سٹی اظہر حسن شاہ کو تعریفی لیٹر دیا،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر محمد جمیل، ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر راجہ عاقب رزاق، ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر علی حسین، ایس ایچ او مندرہ انسپکٹر تنویر اشرف، ایس ایچ او بنی انسپکٹر طاہرمحمود، ایس ایچ او نصیرآباد سب انسپکٹر خالد یار،ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر آفتاب حسین،سب انسپکٹر محمد خرم، ہیڈکانسٹیبل راشد محمود، ہیڈکانسٹیبل کفیل طارق، ہیڈکانسٹیبل فہد، ہیڈکانسٹیبل شاہد محمود، ہیڈکانسٹیبل ناصر ظہور، ہیڈکانسٹیبل یاسر عباس اور ہیڈکانسٹیبل محمد حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔
London: UK Introduces eVisa System for Pakistani Visitorsلندن (پوٹھوار ڈاٹ کام — محمد نصیر راجہ |03 مارچ2026)برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہری اب برطانیہ کے وزٹ ویزا کے لیے نئے eVisa نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس نئے نظام کے تحت پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر لگانے کے بجائے درخواست دہندگان کو ای میل کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق درخواست کا طریقہ کار بدستور آن لائن ہوگا جبکہ بایومیٹرکس کے لیے ویزا ایپلیکیشن سینٹر جانا لازمی رہے گا، کامیاب امیدواروں کو اپنی امیگریشن حیثیت کا ڈیجیٹل ریکارڈ آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا، جس کے بعد انہیں پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاحت، خاندانی ملاقاتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا اور درخواست کے عمل کو مزید آسان بنائے گا۔
حکام کے مطابق ویزا پراسیسنگ کے دورانیے، اہلیت کے معیار یا شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویزا ایجنٹس سے گریز کریں اور صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس eVisa نظام کو طلبہ اور ورک ویزا رکھنے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ موجودہ اسٹیکر ویزے بدستور مؤثر رہیں گے۔
London (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja | 03 March 2026) — The British High Commission Islamabad has announced that Pakistani citizens can now benefit from the new eVisa system for visiting the United Kingdom. Under this new system, instead of a visa sticker on the passport, applicants will receive digital confirmation via email.
According to the announcement, the application process will remain online, while visiting a visa application centre for biometric data will still be mandatory. Successful applicants will have their immigration status digitally available through their online account, eliminating the need to revisit the center to collect their passports.
Jane Marriott, the British High Commissioner, said this initiative will facilitate travel to the UK for tourism, family visits, and business purposes, making the visa application process easier for Pakistani travelers.
Officials clarified that there are no changes to visa processing times, eligibility criteria, or requirements. Applicants are advised to avoid visa agents and submit applications only through the official website.
It is worth noting that last year, the eVisa system was introduced for students and work visa holders, while existing sticker visas remain valid.
Kallar Syedan: Motorcyclist Arrested with 70 Liters of Petrol in Chauk Pindoriکلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے موٹر سائیکل کی سپیڈ تیز کر دی جسے تعاقب کر کے روک لیا گیا ۔موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ مجتبی حسین شاہ سکنہ مری بتایا موٹر سائیکل پر لوڈ کئے گئے دو عدد پلاسٹک کے کین کی پڑتال کی گئی تو ان میں مجموعی طور پر 70 لیٹر پٹرول پایا گیا جس کے بارے میں وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—پنچاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر افضال محمود نے محمد فہیم کے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر ناکہ بندی کے دوران محمد اشرف ولد عبد الحمید میر سکنہ ڈھوک چھچھ ڈاکخانہ چہاں راولپنڈی کے شناختی کارڈ کو جیک کیا تو یہ تھانہ سول لائن رسول میں مقدمہ کا مجرم اشتہاری نکلا جس پر اسے گرفتار کرکے تھانہ کلرسیداں کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
Ramzan Ration Distributed to Hundreds of Needy Families in Kallar Syedan
کلرسیداں میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—جامعہ علوم الا سلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کے زیر اھتمام سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم کی گئی اور کہا گیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اخوت،بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ھے مستحق یتیموں ،نادار اور مساکین کی سحر وافطار کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے جامعہ علوم الاسلامیہ نے بے شمار مستحقین میں رمضان راشن پیکج اور نقدی عطیات کی رقم تقسیم کی مستحق خاندانوں تک انکی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر رمضان راشن پیکج دیاگیا انھوں نے کہا ماہ رمضان ماہ محبت ھے یہ ماہ مبارک ہمیں ایثار قربانی ،بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ھےیادرھے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں گزشتہ تین دھائیوں سے خطہ پوٹھوہار میں دینی تعلیم کی معیاری درسگاہ ھے جس کے مہتمم فاضل نوجوان زمیندار گھرانے کے چشم وچراغ مولانا احسان اللہ چکیالوی ھیں وہ ایک زیرک متحرک اور خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشارعالم دین ھیں بڑے سے بڑے جرگوں میں حق بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا پھر اس پر دلائل سے شرکاء کو اس پر آمادہ کرنا کوئی ان سے سیکھے عوام الناس کی ہنگامی طبی امداد کے لیے ایمبولینس سروس کاقیام ہو یا انکےبچوں، بچیوں اور خواتین کی تعلیم سے لے کر ان کی خوشی غمی انکے اختلافات اور جھگڑوں میں دینی فضائل بیان کرکے باہم دشمنیوں کو دوستیوں میں بدلنے والےخداترس انسان ھیں وہ ہرطرف محبتوں کے رنگ بکھیر کر بھائی چارےکی فضاؤں کو ہموار کرتے ھیں انکے مزاج میں اختلافی ونزاعی مسائل سے ہمیشہ پرھیز وکنارہ کشی شامل رہتی ھےیہی وجہ ھے ہر مسلک ہرقوم قبیلے اور ہر جماعت ان کو اپنا سمجھتی اور مانتی ھے یہی وجہ ہے عوامی حلقے ان کو اپنے لیے سائبان سمجھتے ھیں سردی ہو یا گرمی دن کا اجالا ہویا رات کی تاریکی یہ ان کی خدمت میں ہمہ تن گوش رھیتے ھیں ان کے قائم کردہ جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں خطہ پوٹھوارمیں خواتین کی سب سے بڑی اور معیاری دینی تعلیمی درسگاہ ھے جسکی خطہ پوٹھوہار کی مختلف تحصیلوں میں درجن کے قریب برانچیں اور بیسیوں مکاتب قرآنیہ ہمہ وقت دینی تعلیم کے فروغ میں کوشاں ھیں درجنوں مساجد و جامعات کی سرپرستی بھی انکے ذمہ ھے کلرسیداں سٹی میں قائم طلبہ کے لیےجامعہ دارالعلوم ربانیہ بھی انہی کے زیر اہتمام وہ مثالی دینی ادارہ ھے جس نے اس سال دینی مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کے سالانہ امتحانات میں سوفیصد نتیجہ دے کر خطہ پوٹھوار کی معیاری درسگاہوں میں اپنا نام شامل کرلیاھے حالانکہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ کاقیام چار سال قبل ہی عمل میں لایاگیاھے انھوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اتنے کم عرصے میں شاندار تعلیمی نتائج جیسے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ھے آج سے تین عشرے قبل بے سروسامانی کے عالم میں ایک چھوٹی سی عمارت سے شروع ہونے والا جامعہ علوم اسلامیہ نام کاادارہ اب ایک شجر سایہ دار بن چکا ھے جس کے فیض سے کثیر تعداد میں عوام الناس مستفید ہورہے ھیں
Al-Khidmat Foundation Expresses Grief Over Ayatollah Khamenei’s Passing
الخدمت فاؤنڈیشن نے آیت اللہ خامنائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنائی شہید امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے یہ ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر اور جہدوجہد آزادی فلسطین کے پشتبان تھے جو ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے ان کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے مگر فلسطین کی آزادی کے لیے ایرانی قیادت اور قوم کی لازوال قربانیاں تاریخ کے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں اس سے مسئلہ فلسطین کو دھچکا ضرور لگے گا مگر ان کی قربانیاں اور شہادتیں فلسطین کو پنجہ کفر سے آزادی کی آمین ثابت ہوں گی انہوں نے ایرانی پر دشمن کے بزدلانہ حملوں میں اسلامی دنیا باالخصوص خلیجی ممالک کے کردار کو انتہائی شرمناک اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدل مسلمان حکمران ہی مسلمانوں کی تباہی کے حقیقی زمہ دار ہیں
First Case Registered in Kallar Syedan for Overpricing Fruits in Ramadan
رمضان المبارک میں فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر کلرسیداں میں پہلا مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—رمضان المبارک میں فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر کلرسیداں میں پہلا مقدمہ درج،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے پرائس چیکنگ کے دوران کلر سیداں شہر میں شہزاد احمد کیلا 300 روپے فی درجن اور سفید سیب 500 روپے کلو فروخت کر تے پایا گیا جبکہ سرکاری لسٹ پر کیلا 240 روپے فی درجن اور سیب 265 روپے فی کلو درج تھا۔جس پر دوکاندار شہزاد احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Annual Prize Distribution Ceremony Held at Al-Safa Islamic Model School, Doberan Kallan
الصفہ اسلامک ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—الصفہ اسلامک ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات،کیپٹن چوہدری منظور حسین،مولانا سلیمان نقشبندی،خان شبیرخان، نصیر ہمایوں،قاری شبیر چشتی،الحاج غلام ظہیر،علامہ نفیس چشتی،راجہ ظہیر جنجوعہ،راجہ شفاعت،چوہدری تنویر، زوہیب اخلاق کیانی،محمد منیرچشتی اور دیگر نے اول دوم سوم انے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔پرنسپل چوہدری أصف نورانی نے سکول کی شاندار کارکردگی دکھانے پر سٹاف اور طلبا و دلی مبارک باد دی اور مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ دنوں کی خبریں .. Previous Days News









