• Kallar Syedan: Missing Islam Ishaq of Sahot Baghyal, Choa Khalsa, turns up at home and says he was not kidnapped

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، راولپنڈی چلا گیا تھا اور اس دوران موبائل فون خراب ہو جانے کی وجہ سے گھر والوں سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان قلمبند کروانے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ یاد رہے کہ محمد اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ) نے مقدمہ درج کروایا کہ 18اپریل کی صبح 9بجے اس کا بیٹا اسلام اسحاق چوآ خالصہ گرم حمام پر گیا اور 11بجے کے قریب اپنے ایک ساتھی اسرار جٹ کیساتھ بیٹھ کر کلر سیداں چلا گیا اور گراؤنڈ کے پاس یہ کہہ کر اتر گیا کہ اس نے کلر سیداں کچہری جانا ہے جس کے بعدسے ابھی تک وہ گھر واپس آیا نہ ہی اس کے موبائل فون پر رابطہ ہو رہا ہے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28, April, 2024)- The missing person Islam Ishaq of Sahot Baghyal (Choa Khalsa) returned home suddenly, no one kidnapped me, i went to Rawalpindi and in the meantime, due to the broken mobile phone, I could not contact the family back home. The police sent him home after recording his statement in the local magistrate's court.

    It should be remembered that Muhammad Ishaq of Sahot Baghyal (Choa Khalsa) father of the alleged missing person filed a case that at 9 o'clock in the morning of April 18, his son Islam Ishaq Choa Khalsa went to the hot bath and around 11 o'clock he went to Kallar Syedan and went to the ground with one of his colleagues Israr Jat and said that he had to going to Kachheri, after which he has not yet returned home nor is there any contact on his mobile phone.

    گندم کٹائی کے لیئے ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانیں بولنے والے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے

    Thousands of people speaking different languages from the length and breadth of the country reached Kallar Syedan for wheat harvest jobs

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات!گندم کٹائی کے لیئے ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانیں بولنے والے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے کے پی کے اضلاع لکی مروت،بنوں،کوہاٹ،کرک،سوات،بونیر،چترال،جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولپور، مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،سندھ کے اضلاع سانگھڑ،نوشہرو فیروز،گھوٹکی، سکھر،جیکب آباد،کشمور سے ہزاروں افراد گندم کی تیار فصل کو کاٹنے کے لیئے کلرسیداں پہنچ گئے ہیں کے پی کے سے آنے والے تھریشر مشینوں کو بھی ہمراہ لائے ہیں اس طرح تمام چوکوں چوراہوں پر پانچ سات سو سے زائد افراد گاہک کی تلاش میں منتظر کھڑے دکھائی دیتے ہیں ہر محلے ہر گلی ہر گاوں میں یہ اجنبی نظر آتے ہیں اور رات کو یہ مختلف دوکانوں مارکیٹوں کے باہر برآمدوں میں محو استراحت ہو جاتے ہیں۔اس بار گنجائش سے کافی زیادہ تعداد میں یہ محنت کش یہاں پہنچ گئے ہیں جس کے باعث سب کو کام ملنا بھی مشکل دکھائی دے رھا یے اور یہ صورتحال ملک کی خراب معاشی صورتحال مہنگائی بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

    علی کیش اینڈ کیری کو دس ہزار روپے جرمانہ

    Ali Cash & Carry fined ten thousand rupees

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے مہنگے داموں پیاز فروخت کرنے پر کلر سیداں میں علی کیش اینڈ کیری کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ چوآ خالصہ میں سر بمہر غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے ایجنسی ڈی سیل کر دی ہے۔جں کہ ایم او ریگولیشن نے شاہ باغ،چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں مختلف دوکانوں اور تندوروں پر اچانک چھاپے مارے اور کم وزن روٹی اور نان فروخت کرنے پر جی ہوٹل،شیر شاہ ہوٹل،بابا پیر شاہ غازی ہوٹل،سائیں ظفر ہوٹل سمیت مقررہ وزن سے کم روٹی اور نان فروخت کرنے جبکہ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر حماد کیشن اینڈ کیری،امتیاز کریانہ سٹور،چوہدری ثاقب کریانہ سٹور،زاہد کریانہ سٹور کو مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے مقررہ وزن سے کم فروخت کرنے پر نان شاپ اور ہوٹل کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

    آئیسکو اہلکار بجلی کی مین لائن سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا

    An IESCO official died after being touched by the main power line

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—آئیسکو اہلکار بجلی کی مین لائن سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا حادثہ روات کے قریب پیش آیا نوجوان محمد صدیق ائیسکو سب ڈویژن روات میں ملازمت کرتا تھا چند ایام قبل یہ لائن پر کام کرتے ہوئے گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن چھو جانے سے گر کر زخمی ہوا تھا اور چند ایام ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا نمازجنازہ اسلام اباد کے دیہی علاقہ جاپان روڈ پر ادا کردی گئی۔

    تعزیت

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن ریاض،چوہدری طارق تاج، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راشد کیانی نے گاؤں دھمالی جا کر سردار محمود اختر و دیگر سے ملاقات کی اور سردار داؤد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Dada Pir Kala Urs mubarak being celebrated in Sultan Khail

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024) خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا سالانہ عرس مبارک،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف سمیت علمائے کرام اور جنجوعہ راجپوت خاندان کے بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان ایک ایسی قیمتی چیز ہے جس کو نصیب ہو جائے اس کی دنیا اور آخر ت سنور جاتی ہے،اللہ تعالی نے جنجوعہ خاندان کے جد امجدحضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالاکو ایمان کی دولت سے نوازہ آج ہم ان کے جتنی اولاد ہیں ہمارے ایک ایک نیک عمل،ہمارے سجدوں، نمازوں کا جتنا ثواب ہمیں ملتا ہے اتنی ہے اللہ تعالی ان کو عطا کرتا ہے آج اسی لیے ہم ان کی یاد میں یہ عرس مناتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے اجداد کو بھلا دیتی ہیں ان کا نشان باقی نہیں رہتا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے ہم تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے قبائل بنائے ہیں تاکہ تمہاری پہچان ہو مگر ہمارے نزدیک وہ ہے جو متقیٰ و پرہیز گار ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ عرس مبارک حضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کنڈیاری سلطان خیل کی ایک روزہ تقریب کے شر کاء سے اپنے خطاب میں کیاعرس کا پروگرام زیر نگرانی گدی نشین وبانی ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان چیئرمین راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان ہوا دربار عالیہ دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کی قبر مبارک کو غسل دیا گیااس کے بعد چادر چڑھائی گی اور دعا کی گئی، راجہ محمد ذاکر جنجوعہ، نمبردارراجہ خضر زمان جنجوعہ، راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عابد حسین جنجوعہ راجہ شاپال جنجوعہ راجہ کلیم ربانی جنجوعہ راجہ بنیامین جنجوعہ راجہ نوید جنجوعہ راجہ طیب تصور جنجوعہ راجہ حمزہ تصور جنجوعہ راجہ منصور شاہد جنجوعہ راجہ سف الرحمن جنجوعہ راجہ فضل الرحیم جنجوعہ راجہ مون جنجوعہ سلطان خیل راجگان راجہ جلیل جنجوعہ کشمیر میرپور راجہ رزاق خان جنجوعہ،راجہ ضیاء اصغر جنجوعہ،راجہ بشارت جنجوعہ،معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ،،راجہ خالدجنجوعہ کہوٹہ،ماسٹرراجہ ابرارکہوٹہ، راجہ عاشر جنجوعہ تھوہا خالصہ،راجہ نوید جنجوعہ تھوہا راجگان، راجہ طیب جنجوعہ ٹپیالی سمیت بڑھی تعداد سمیت معززین علاقہ اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہار ودیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی آ خر میں آ نے والے مہمانوں میں راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا اور صاحبز ادہ عمیرہاشم دربا عالیہ بگہار شریف نے تمام عالم اسلا م کے لیے خصوصی دعا کی۔

    Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 April 2024) The annual Urs of Dada Pir Kala, is being celebrated. Sahibzada Umair Hashim Darbar Aliya Baghar Sharif, including scholars and a large number of dignitaries of the Janjua Rajput family participated in the area.

    دادا پیر کالا ؒکا ہر سال کی طرع اس سال بھی بہترین طریقے سے منایا گیا ہے،چیئرمین راجہ محمد ذاکر جنجوعہ سمیت تمام معاونین کو مبارکباد

     Chairman Raja Muhammad Zakir Janjua congratulated for organising the urs

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024) نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل حال مقیم سعودی عرب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ اور اجداد کو بھول جاتی ہیں جو صفحہ ہستی سے مٹ جا یا کر تی ہیں،خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا ہر سال کی طرع اس سال بھی بہترین طریقے سے منایا گیا ہے،چیئرمین راجہ محمد ذاکر جنجوعہ سمیت تمام معاونین کو مبارکباد پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ میں خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں سے شرکت کرنے والے معززین اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہارسے شرکت کرنے والے تمام معززین کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں۔

    حکومت کسانوں سے ان کی ساری گندم خریدے گی توکسان کوان کی محنت کا پھل بھی مل جائے

    If the government buys all the wheat from the farmers so that the labor of farmers will also benefit

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024) سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کا ہدف کم کرنے کی بجائے کسانوں سے تمام گندم خریدے تاکہ کسان کی مشکلات آسان ہو سکیں۔ اگر حکومت کسانوں سے ان کی ساری گندم خریدے گی توکسان کوان کی محنت کا پھل بھی مل جائے اور اس کی قیمت بھی مل جائے گی،لیکن اگر حکومت یہ اقدام نہیں اٹھائے گی تو پھر کسانوں کو کم قیمت ملنے کی وجہ سیاربوں روپے کانقصان اٹھانا پڑے گا جس سے کسان کی کمر ٹوٹ جائے گی ہم حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت گندم خریداری کے ہدف میں کا اضافہ کرکے اور فی الفور کسانوں سے گندم خریدئے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • France; Well known and respected journalist Babar Mughal passed away in Paris

    فرانس (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 28 اپریل 2024) – راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی بابر مغل پیرس میں المناک طور پر انتقال کر گئے۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے اور آخر تک بہادری سے لڑتے رہے۔ مغل، جو اپنی تیز رپورٹنگ اور سچائی کے لیے لگن کے لیے جانا جاتا ہے، اپنے پیچھے ایک ایسا ورثہ چھوڑ گیا ہے جس نے صحافت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ اس میدان میں ان کی شراکتیں بہت زیادہ تھیں، جو کئی دہائیوں پر محیط تھیں اور انہیں بڑے پیمانے پر عزت دی گئی۔ ان کے انتقال کی خبر نے صحافتی برادری اور اس سے آگے کے بہت سے لوگوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ ساتھیوں، دوستوں اور مداحوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جو اس کے شاندار کیریئر اور اس نے اس پیشے پر چھوڑے گئے نشان کا احترام کرتے ہیں۔ مغل کے نقصان کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا جائے گا، پھر بھی ان کا کام صحافیوں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

    France (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, April 28, 2024) – Renowned journalist Babar Mughal from Rawalpindi has tragically passed away in Paris. he had been suffering from cancer and fought bravely until the end.

    Mughal, known for his incisive reporting and dedication to truth, leaves behind a legacy that has deeply impacted journalism. His contributions to the field were immense, spanning decades and earning him widespread respect.

    The news of his passing has saddened many in the journalistic community and beyond. Tributes pour in from colleagues, friends, and admirers, honoring his remarkable career and the mark he left on the profession. Mughal's loss will be deeply felt, yet his work will continue to inspire future generations of journalists.

  • Reported By: Mohammad Naseer Raja

  • Kallar Syedan: Women held on gunpoint and robbed at their home in Kallar Syedan

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— مسماۃ نوشتہ کوثر سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنی ہمشیرہ مہوش پروین اور بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دروازے پر دستک ہونے پر میں نے دروازہ کھولا تو باہر تین نقاب پوش اشخاص جن کے پاس جدید اسلحہ تھا کھڑے تھے اور جو زبردستی ہمارے گھر میں گھس آئے اور مجھے گلے سے پکڑ کر دیوار کیساتھ لگا دیا۔میں نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس دورن ایک شخص کے چہرے سے نقاب اتر گیا جس پر ملزم ندیم طیش میں آ گیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا اور گن پوائنٹ پر دیوار کیساتھ لگا دیا۔اس دوران ملز م نے دوسرے کمرے سے میری ہمشیرہ کو گن پوائنٹ پر باہر نکال کر میرے ساتھ بیٹھا دیا جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم ہم دونوں کے پاس کھڑا رہا جبکہ ملزم ندیم گھر میں موجود سٹور روم میں پڑے لوہے کے بکسوں کے تالے و کنڈے توڑ کر قیمتی سامان جن میں مبلغ ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی،ایک عدد طلائی انگوٹھی مالیتی پندرہ ہزار جبکہ میری ساس کی 70ہزار روپے کی کیش اور میرے پرس میں موجود چھ ہزار روپے کی رقم نکال لی اور ایک گھنٹہ تک ہم دونوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, April, 2024)- Noshta Kausar while registering the police case, stated that I was sleeping at home with my sister Mehwish Parveen and children, that at 11:30 in the night, When there was a knock on the door around 12:00, I opened the door and there were three masked persons with modern weapons standing outside who forcibly entered our house and grabbed me by the neck and pinned me against the wall. I tried to escape. At that time, the mask came off the face of a person, on which the accused Nadeem got angry and started torturing us and pinned us against the wall at gunpoint. Meanwhile, the accused took my sister out from the other room at gunpoint, and made her sat next to me, while the third unknown accused stood next to both of us, while the accused Nadeem broke the locks and hinges of the iron boxes in the store room of the house, valuables, including cash worth three and a half lakh rupees, one piece of gold. The ring worth 15,000 rupees, while my mother-in-law's cash of 70,000 rupees and 6,000 rupees in my wallet were taken out and they kept both of us hostage at gunpoint for an hour. Kallar Syedan police are investigating the allegations.

    دار ارقم سکولز چوکپنڈوری کے طالب علم محمد ازان زاہد کا اعزاز،گوجرخان ریجن کے سکولز طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

    Muhammad Azan Zahid, a student of Dar Arqam Schools Chauk Pindori, won the second position in the Hasan Qaraat competition among the students of Gujar Khan region schools

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— دار ارقم سکولز چوکپنڈوری کے طالب علم محمد ازان زاہد کا اعزاز،گوجرخان ریجن کے سکولز طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔گوجرخان کے محمد احسن علی نے پہلی اور دولتالہ کے طلحہ مصطفی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے رہنماوں چوہدری ابرار حسین،محمد توقیراعوان،جاوید اقبال،حاجی عبدالقیوم نے مقابلہ حسن قرات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی ہے۔

    یورپ امریکہ سے جدید تربیت حاصل کرنے والی بیوروکریسی پاکستان میں کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کرتی

    The bureaucracy, which received modern training from Europe and America, does not do any work properly in Pakistan

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— ہماری اعلی تعلیم یافتہ اور یورپ امریکہ سے جدید تربیت حاصل کرنے والی بیوروکریسی پاکستان میں کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کرتی جس کی تازہ مثال چینی کے نئے فی کلو نرخ ہیں۔ اب چینی کے نئے نرخ 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کیئے گئے ہیں یہ ننانوے یا سو روپے بھی مقرر کیئے جا سکتے تھے اب دوکاندار ایک کلو چینی خریدنے والے کو سو روپے کے عوض ایک روپیہ اور اٹھارہ پیسے واپس لوٹائے گا اسی طرح پنجاب حکومت نے آٹے کے بیس کلو بیگ کے نرخوں میں چھ سو روپے سے زائد کی کمی کے بعد روٹی کے نرخ کم کیئے تو افسر شاہی نے روٹی کے نرخ بیس سے کم کرکے سولہ روپے کردیئے یہ پندرہ روپے کرکے بھی فریقین کو ریزگاری کی الجھن سے بچایا جا سکتا تھا مگر ایسا ہرگز نہ کیا گیا۔

    دھمالی میں سردار داؤد انتقال کر گئے

    Sardar Daud passed away in Dhamali

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— پیپلز پارٹی کے رہنما سردار محمود اختر کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد آصف کے چچا سردار داؤد انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،نوید اختر مغل،مسعود احمد بھٹی، صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی،نمبردار عصمت اللہ، ملک اشفاق،چوہدری شاہد گجر،عاصم صدیق راجہ، مرزا عبدالرحمٰن،سائیں امجد حسین، شیخ تیمور ودوس،علی افسر بھٹی،راجہ تنزیل الرحمان،صوبیدار طارق وڑائچ،راجہ جاوید، اکرام الحق قریشی،منیر چشتی،جاوید اقبال،چوہدری ارشد و دیگر نے شرکت کی۔

    سابق کونسلر راجہ ضمیر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا

    Former councillor Raja Zameer Hussain was laid to rest in Tal Khalsa village

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— سابق کونسلر راجہ ضمیر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،راجہ تنویر حسین،چوہدری توقیراسلم،غلام جیلانی،ضمیر الرحمان،راجہ نعمان،مرزا عمران سرور،حاجی محمد آمین و دیگر نے شرکت کی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: The process of harvesting and threshing of wheat crop is in progress

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گندم کی فصل کی پک کر تیار،کٹائی اور گھوائی کا عمل جاری،کسانوں کے چہرئے خوشی سے کھل اٹھے،جولیاں اٹھا کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا،پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقوں، کھرانگ سیداں، کھرانک کلاں،ساعی، بملوٹ، لونہ، پیکاں، کلاہنہ اور دیگر علاقوں میں اس سال بھی بہت ہی خوبصورت فصل دیکھنے کو مل رہی ہے کسانوں نے اللہ کا شکر ا دا کہ اس نے کسانوں ان کی محنت کا خوبصورت صلہ دیا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 April 2024) In Dera Mushtaq Shah city and rest of Pothwar region, the wheat crop is ready, harvesting and threshing process is going on, the faces of the farmers are happy and thanked Allah for good harvest, The area of Post Office Dera Mushtaq Shah, Kharang Syedan, Kharank Kallan, Sai, Bamlot, Loona, Paikan, Kalhana and other areas, a very beautiful harvest is being seen this year as well. The farmers thanked Allah for giving the farmers a beautiful reward for their hard work.

    معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے

    The well-known political figure contractor Raja Sajid Mehmood returns home after performing Umrah

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024) معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے، اہر پورٹ کو ان کے دوستوں، عزیز و اقارب ا ن کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ ان کی رہائش گاہ پر لگایا گیا،جہاں ان سے ملاقات و مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا گذشتہ رو ز کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ا ن سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود نے ان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں اس موقع پر ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود نے کہا کہ جو سکون اللہ پاک ان کے مقدس مقامات پر ہے وہ اور کہیں بھی میسر نہیں ہے ہر وقت اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے، روضہ رسول ﷺ پر جب نظر پڑھتی ہے تو دل خوشی سے حلق کو آجا تا ہے اور جب مکے اور مدینے پاک سے واپسی ہوتی ہے تو پھر دل کی جو کفیت ہوتی ہے وہ الفاظوں میں بتائی نہیں جاتی،جوں جوں یہ مقدس مقامات آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو آنکھوں سے ساون کی برسات شروع ہوجا تی ہے

    مرکزی دفتر پاکستان تحریک انصاف مٹور میں ایک اہم اجلاس,صداقت علی عباسی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر پرزور مزمت

    An important meeting at the head office of Pakistan Tehreek-e-Insaf, Mator, strongly condemns life threats to Sadaqat Ali Abbasi

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024) مرکزی دفتر پاکستان تحریک انصاف مٹور میں ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ منعقد ہوا جس میں سٹی صدر PTI راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری سردار رضا،کپتان ٹائیگر فورس ناصر نزیر ستی سمیت تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے عہدیداران اور کہوٹہ سٹی کے عیدیداران نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ جس میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کو قتل کی دھمکیاں دینے اور کرنل (ر) سعید جنجوعہ کو سیاسی مخالفین کی طرف سے کردار کشی کرنے پر پرزور مزمت کی گئی, اجلاس میں کرنل ر سعید جنجوعہ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا اجلاس میں مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ کچھ نام نہاد سینئر لوگ پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ورکر متحد ہیں ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور اگر یہی روش برقرار رہی تو ہم اگلے الیکشن میں اپنا نظریاتی امیدوار بھی سامنے لا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میجر (ر) لطاسب ستی اور کرنل (ر) شبیر اعوان سازشیوں کے آ لہ کار نہ بنیں اور نہ ہی پارٹی کو تقسیم کرنے کے درپے ہوں بلکہ تمام عہدیداران اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں انہی سازشیوں نے مرتضی ستی کی سیاست کو بھی خراب کیا پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کسی کھڑپینچ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیتے بلکہ وہ عمران خان کے نام پر ووٹ دیتے ہیں یہ کسی کی بھول ہے کہ وہ اپنی شخصیت پر ووٹ لیتا ہے اجلاس میں سابق صوبائی امیدوار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ وہ دراصل کن کے ساتھ رابطے میں ہیں آخر میں کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی طرف سے سب عہدیداران اور کارکنان کی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ایک شارٹ نوٹس پر اجلاس میں شرکت کی

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Rawat: Important operation of Rawat police, 4 suspects of gang involved in bank robbery arrested

    روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— روات پولیس کی اہم کاروائی،بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،چھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل اور رائفل 12 بور بھی برآمد کرلی گئیں۔گرفتار ملزمان میں متین، منظور، عمر اور مبین شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی عمل میں لائی گئی،ملزمان نے رواں سال فروری میں روات کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کی تھی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, April, 2024)- Rawat Police's important operation, 4 suspects of the gang involved in bank robbery were arrested, 07 lakh rupees was stolen and the weapons used in the incidents were recovered.

    Mehran car bought with the money was also recovered, 03 pistols and 12-bore rifle used in the incident were recovered from the accused.

    The accused committed a bank robbery in Rawat area in February this year, CPO Syed Khalid Hamdani took notice of the incident and formed special teams under the leadership of SP Sadar to arrest the accused.

    With the help of technology, human intelligence and CCTV footage, the accused were traced and arrested.

    جوئے پر پولیس کے چھاپے کے دوران حادثاتی موت

    Accidental death during police raid on gambling den

    روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)—جوئے پر پولیس کے چھاپے کے دوران حادثاتی موت، 26/04/2024 کو تقریباً 1730 بجے کے قریب پی ایس رتہ امرال کی مقامی پولیس نے لیاقت ڈھوک حسو کے گھر میں مصدقہ اطلاع پر جوئے کی جگہ پر چھاپہ مارا۔ نذر محمد عرف ماما گونگا نامی شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق اس نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی اور گردن کے بل گر گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: A Bust travelling from Kashmir to Lahore attacked by armed gun men in area of Kahuta, One person dead

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اپریل2024) پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ میں ڈاکووں راج، لاہور جانے والی گاڑی کے مسافروں کو لوٹ لیا،مزامت پر ڈاکووں کی گولی لگنے سے 1شخص جان بحق،دو شدید زخمی، لواحقین نے ڈیڈھ باڈی روڈ کے درمیان رکھ کرپولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں، عوامی حلقوں کا آئی جی پنجا ب پولیس، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام عدم تحفظ کا شکا ر گذشتہ رات حویلی آزادکشمیر سے لاہور براستہ کہوٹہ چلنے والی گاڑی نمبرJB-700 پر رات کو کہوٹہ کے نزدیک ڈاکوؤں کا حملہ کر دیا اور مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا مزامت پر ڈاکوو ں کی گولی لگنے سے مسافر محمد فاروق ولد غلام سرورساکن ہجیرہ راولاکوٹ اور اختر شدید زخمی ہو گے مسافر محمد فاروق ولد غلام سرورساکن ہجیرہ راولاکوٹ آزاد کشمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا جس پر ان کے لواحقین نے ڈیڈھ باڈی پنجاڑ چوک کہوٹہ کے مقام پر روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیاجس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرع متاثر ہواگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گیں،مظاہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ کا علاقہ ہمارے لیے کچے کا علاقہ بن چکا ہے آئی جی پنجاب پولیس آرپی او اور سی پی او راولپنڈی کہوٹہ میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں کے حوالے سے فی الفور نوٹس لیں آج کے بعد کشمیر کے کسی بندے کے ساتھ اس طرع کی کوئی زیادتی ہوئی تو پھر ہر چوک ہر چوراہ بند کریں اور دما دم مست قلند ہو گا،ایس ایچ او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دیلایا جس پر احتجاج ختم ہوا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 26 April 2024) In a tragic incident today, a bus traveling from Kashmir to Lahore was targeted by armed assailants in the vicinity of Kahuta. Reports indicate that the attackers opened fire on the bus, resulting in the death of one individual. two further people being injured .

    The identity of the victim Mohammad Farooq has been disclosed, and details regarding the motive behind the attack remain unclear. Security forces have swiftly responded to the scene, launching an investigation into the matter.

    Passengers aboard the bus were left traumatized by the sudden assault, with many expressing shock and fear over the incident. Authorities have assured heightened security measures along the route to prevent any further such attacks.

    The attack has sparked concerns over the safety of public transportation in the region, prompting calls for increased vigilance and security measures to safeguard commuters.

    Further updates on the investigation and any developments pertaining to the incident are awaited.

    کئی سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا

    Despite the passage of many years, the victims of Kahuta Bypass could not get compensation

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اپریل2024) کئی سال گزرنے کے باجود کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا،جبکہ محکمہ این ایچ اے نے معاوضہ جاری کر دیا مگر اے سی آفس کہوٹہ سے تاحال متاثرین کو ان کی زمینوں کا معاوضہ نہ مل سکا، عوام کے ساتھ بہت بڑھی زیادتی ہو رہی ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فی الفور از خود نو ٹس لیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و کارباری شخصیت عدیل افضل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باجودمتاثرین کو ان کی زمینوں کی قیمت نہ مل سکی جبکہ محکمہ مال کہوٹہ نے ابھی کئی علاقوں میں قبضہ وصول بھی نہیں بنایا جبکہ محکمے والوں نے تمام زمینیں کئی سالوں سے ہیوی مشینری لگا کر زمین کو ہموار کیا ہوا جس کی وجہ سے کئی سالوں سے وہ فصلیں بھی کاشت نہیں کر سکتے 5سال سے قیمتی کمرشل اور زرعی زمین کی حیثیت تبدیل کرکے مالکان کا کروڑوں کا نقصان کیاگیا سپل وے،دیواریں، پانی کے کنوویں، بورز،سولر سسٹم، ڈرپ ایریگیشن سسٹم سمیت زرعی اجناس، پھلدار پودے اور کمرشل اراضی پر بھاری مشینری اور لوڈرز کے ذریعے متاثرین کو معاوضہ دیئے بغیر چار سالوں سے کھدائی بھرائی اور پہاڑ کی توڑ پھوڑ جاری ہیچارسال سے تاحال نہ تو ریٹس طے کیئے گئے ہیں اور نہ ہی متاثرین کو کچھ بتایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری زمینوں کے ریٹس لگاتے وقت موجودہ مارکیٹ ویلیو اور سرکاری ریٹس کو سامنے رکھ کر قیمتوں کاتعین کیاجائے ہمارے ساتھ مزید زیادتی کی گئی تو ہم احتجاج پرمجبور ہوجاہیں گے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Gujar Khan: Construction Commences on Sukho Road Project

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 26 اپریل 2024) – گوجر خان میں سکھو روڈ پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے، جو خطے میں انفراسٹرکچر اور رابطے کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، سکھو روڈ مسافروں کے لیے ایک اہم شریان فراہم کرے گا، جو مختلف محلوں کو جوڑے گا اور گوجر خان اور آس پاس کے علاقوں کے درمیان ہموار سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس منصوبے میں، جس میں سڑک کو چوڑا کرنا، سرفیسنگ، اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے میں اضافہ شامل ہے، توقع کی جاتی ہے کہ سفر کے اوقات میں نمایاں کمی آئے گی اور رہائشیوں اور مسافروں کے لیے سڑک کی حفاظت کو بڑھایا جائے گا۔ مقامی حکام نے سکھو روڈ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے، اور خطے میں طویل عرصے سے نقل و حمل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ رہائشیوں نے تعمیراتی کام کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے، اور اس کے ان کی روزمرہ کی زندگیوں اور گوجر خان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی مجموعی ترقی پر مثبت اثرات کے بارے میں امید ظاہر کی ہے۔ سکھو روڈ منصوبہ حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جس میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے رابطے بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔

    Gujar Khan (Pothwar.com, 26 April 2024) – Construction work has officially kicked off on the Sukho Road project in Gujar Khan, marking a significant step towards improving infrastructure and connectivity in the region.

    Once completed, the Sukho Road is expected to provide a vital artery for commuters, connecting various neighbourhoods and facilitating smoother travel between Gujar Khan and surrounding areas.

    The project, which encompasses road widening, surfacing, and other necessary infrastructure enhancements, is anticipated to significantly reduce travel times and enhance road safety for residents and commuters alike.

    Local authorities have expressed their commitment to ensuring the timely completion of the Sukho Road project, underscoring its importance in addressing longstanding transportation challenges and fostering development in the region.

    Residents have welcomed the commencement of construction work, expressing optimism about the positive impact it will have on their daily lives and the overall development of Gujar Khan and its neighbouring areas.

    The Sukho Road project is part of a broader effort by the government to invest in infrastructure development, with a focus on improving road networks and enhancing connectivity to spur economic growth and development across the country.

  • Reported By: Admin Admin2

  • Kallar Syedan: The Punjab Assembly approved the formation of a Union Council with a population of 6,000 for the two tehsils of Murree and Kotli Sattian in Murree district.

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, اپریل,2024ء)—پی پی 6 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کا چھکا! ضلع مری کی دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں کے لیئے پنجاب اسمبلی سے چھ ہزار کی آبادی پر مشتمل یونین کونسل کی تشکیل کی منظوری حاصل کرلی بلال ہامین ستی نے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مری ضلع مکمل پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں کی آبادی مختلف اطراف میں پھیلی ہوئی ہے جس کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیئے ضروری ہے کہ مری ضلع میں صرف چھ ہزار کی آبادی پر مشتمل یونین کونسل قائم کرنے کی ایوان منظوری دے جس یر اسپیکر نے رائے شماری کروائی اور اس بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا اس طرح مری ضلع میں اب پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہٹ کر اب صرف چھ ہزار کی ابادی پر یوسی تشکیل دی جائیں گی جس سے لوگوں کی نمائندگی میں بھی خاصا اضافہ ہوگا۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, April 26, 2024) –Bilal Yameen Satti, a member of the Punjab Assembly from the Pakistan Muslim League-N, scored a victory as he successfully pushed for the approval of the formation of a Union Council comprising a population of six thousand for both tehsils of District Murree and Kotli Sattian, in the Punjab Assembly. Addressing the assembly, Satti highlighted the diverse population spread across the mountainous regions of Murree district, emphasizing the necessity of addressing serious issues. He argued that establishing a Union Council for a population of just six thousand is imperative for addressing these issues effectively. The speaker conducted a vote, and the bill was passed with overwhelming support. Consequently, Union Councils with a population of only six thousand will now be formed in Murree district, a departure from the previous practice involving larger populations from various regions of Punjab. This move is expected to enhance representation and participation of the people in decision-making processes.

    مسلح ڈاکؤوں نے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر مسافر بس کو لوٹ لیا ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا

    Armed robbers robbed a passenger bus on Kahuta Kallar Syedan Road

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, اپریل,2024ء)—مسلح ڈاکؤوں نے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر مسافر بس کو لوٹ لیا ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔مسافر بس فارورڈ کہوٹہ آزادکشمیر براستہ کہوٹہ چوکپنڈوری(کلرسیداں) لاہور جا رہی تھی۔بس کے ہیلپر شاہد محمود ولد محمد اکرم قوم سدھن سکنہ پلندری بازار ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر نے پولیس کو بیان دیا کہ مسافر گاڑی jp/7000 شام چار بجے فاروڈ کہوٹہ سے لاہور کے لیئے روانہ ہوئی رات بارہ بجے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر دکھالی کس کے بعد چڑھائی پر پتھر پڑے ہوئے تھے ڈرائیور اختر خان ولد بشیر خان سکنہ حویلی تحصیل و ضلع فارورڈ کہوٹہ نے گاڑی آہستہ کی تو چار مسلح ملزمان سامنے آ گئے ایک مسلح ملزم گاڑی کے اندر داخل ہو گیا اس نے اواز لگائی کہ جس جس کے پاس جو کچھ ہے باہر نکالو اس نے میرا موبائل فون اور 60 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اس نے ڈرائیور اختر خان سے بھی نقدی چھیننے کے بعد وہ سواریوں کی جانب بڑھا تو ایک مسافر فاروق نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس پر گاڑی کے باہر کھڑے دوسرے مسلح ملزم نے فائرنگ شروع کردی محمد فاروق اور اختر خان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے اور ملزمان فرار ہوگئے جبکہ زخمی فاروق خون بہ جانے سے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ڈی ایس پی کہوٹہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اظہر شاہ،میاں افضال کے ہمراہ جمعرات کی شام کو جائے وقوعہ دکھالی کا دورہ کیا موقع سے شواہد جمع کیئے گئے اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ادہر عوامی حلقوں نے ڈکیتی کی واردات اور ایک مسافر کی ہلاکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن سفر کی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے اس کی ناتجربہ کاری سے لوگوں می زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں اور ملزمان جب جہاں چاہتے ہیں واردات کر گزرتے ہیں۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • London: Shahid Azeem appointed High Sheriff Surrey county for the second time

    لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 26 اپریل، 2024) -مٹور کہوٹہ کے کاروباری شاہد عظیم کو دوسری بار 2024/25 کے لیے سرے کے ہائی شرف کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جو ان کے تھیم "ایک ساتھ ہم مضبوط ہیں" کو جاری رکھتے ہوئے " انہیں 21 مارچ کو رائل ہولوے، یونیورسٹی آف لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹِم واٹس ڈی ایل کی طرف سے دفتر کا بیج سونپا گیا، ایک اعزازی تقریب کے دوران جو انڈر شیرف آف سرے - مسز کیرولین بریکل MVO DL نے انجام دیا۔

    مسٹر عظیم کی پچھلی مدت 2020 میں کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے کافی حد تک محدود تھی، جہاں ان کی انسٹالیشن پہلی بار ہر شریک کے ساتھ سرے میں مختلف جگہوں پر آن لائن سٹریم کی گئی تھی اور وہ پہلے مسلم ہائی شرف تھے، جس نے ایک ایسا کردار ادا کیا جس کی تاریخیں نارمن کی فتح سے پہلے

    London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, April 26, 2024) –Entrepreneur Shahid Azeem of Mator Kahuta, has been installed as the High Sheriff of Surrey for 2024/25 for the second time, continuing with his theme “TOGETHER WE ARE STRONGER”. He was handed over the badge of office from Tim Wates DL during a ceremony held at the Royal Holloway, University of London on the 21st March, during the time honoured ceremony officiated by the Under Sheriff of Surrey – Mrs Caroline Breckell MVO DL.

    Mr Azeem’s previous term was much limited by the coronavirus pandemic back in 2020, where his installation was for the first time ever streamed online with each participant at a different location in Surrey and he was the first Muslim High Sheriff, taking on a role that dates back to before the Norman conquest.

  • Reported By: Mohammad Naseer Raja


گزشتہ دنوں کی خبریں ..
Previous Days News
Back to top button