DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traders told not to make false shortage of supply as public is told to stay at home during coronavirus outbreak

کلرسیداں،تاجروں کومصنوعی قلت سے پرہیز کا مشورہ اور شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ گھروں میں رہیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی کے ہمراہ دورہ کلرسیداں،تاجروں کومصنوعی قلت سے پرہیز کا مشورہ اور شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال اور راجہ محمد ثقلین کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ائیسولیشن مرکز کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے اقدامات پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بات خوش کن ہے کہ تحصیل کلرسیداں میں کوئی بھی کرونا پازیٹو کیس نہیں مگر اس کے باوجود شہری گھروں میں رہیں سماجی تعلقات میں فاصلہ رکھیں حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں انہوں نے مزید کہا کہ کلر میں آٹے کی فراہمی کو باقاعدہ بنا دیا گیا ہے تاجر دیگر اجناس میں مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کریں ورنہ انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی۔

کلرسیداں میں دفعہ 144کی شدید خلاف ورزی،قانون نام کی کوئی شے دکھائی نہیں دیتی

Article 144 totally ignored in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں دفعہ 144کی شدید خلاف ورزی،قانون نام کی کوئی شے دکھائی نہیں دیتی سی پی او راولپنڈی کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کی معطلی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے پیر کے روز ہجوم کی شکل میں کلرسیداں کے بازاروں میں پہنچ گئے اور عید کی طرح کا ماحول اور رش تھا لوگوں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے انتظامیہ کی منت سماجت پر لوگوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ادہر موٹر سائیکل سوار ایک بار دفعہ 144کہ خلاف ورزی کرتے نظر آئے جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر ہارن بجائے اور آوازے بھی کسے مگر پولیس بے بس نظر آئی اور اس کا مورال بھی سی پی او کے حالیہ فیصلے سے بری طرح سے متاثر دکھائی دیا دیہی علاقوں میں متعدد بنکوں کی برانچیں بند ہونے سے بھی کلر سیداں شہر میں زیادہ رش دیکھا گیا اور لوگ اشیا جمع کرنے میں مصروف رہے۔

صداقت عباسی کے جانب سے آصف محمود کیانی کو تحصیل کلرسیداں کے لیئے فوکل پرسن مقرر

Asif Mahmood Kiyani is appointed focal person by MNA Sadaqat Ali Abbassi

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کے جانب سے آصف محمود کیانی کو تحصیل کلرسیداں کے لیئے فوکل پرسن مقرر کرنے سے آٹے کی ترسیل میں باقاعدگی آئی ہے کلرسیداں شہر میں چھ،سموٹ میں چار چوآخالصہ،سر صوبہ،دوبیرن،چوکپنڈوری میں تین تین اور ممیال،شاہ باغ میں دو دو مراکز قائم کیئے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب کہیں بھی آٹے کی قلت نہیں ہے ادہر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی چوہدری شمس اور آصف محمود کیانی روزانہ آٹے کی ترسیل کو مانیٹر کر رہے ہیں جس پر سرصوبہ شاہ کے راجہ عاقب،حاجی ابرار نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نجاب حکومت کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں ڈاکٹروں اور ان سے متعلقہ سٹاف کے ساتھ ساتھ پولیس اور دیگر ان تمام شعبوں کے لیئے بھی ایک ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرے

Demand for extra months pay for those fighting coronavirus in frontline

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب حکومت کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں ڈاکٹروں اور ان سے متعلقہ سٹاف کے ساتھ ساتھ پولیس اور دیگر ان تمام شعبوں کے لیئے بھی ایک ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرے جو اپنی زندگیوں پر کھیل کر دیگر کو بچا رہے ہیں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو اضافی تنخواہ کا فیصلہ احسن ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس،ٹریفک وارڈنز سمیت ایسے تمام شعبوں کے ملازمین کے لیئے اضافی تنخواہ کا اعلان کرے جو اس وقت اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button