DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Due to shortage of staff public facing problems at land record centre at Revenue office

اراضی انتقال سنٹرمیں کمپیوٹر فرد اور ریکارڈ لینے کی غرض سے آنے والے سائلین کے لئے سہولت کی بجائے عذاب

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں قائم اراضی انتقال سنٹر کم نفری کی وجہ سے اپنی زمینوں کا کمپیوٹر فرد اور ریکارڈ لینے کی غرض سے آنے والے سائلین کے لئے سہولت کی بجائے عذاب کی سی شکل اختیار کرچکا ہے،پنجاب بھر میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر ز کا عملہ ہر سوموار والے دن اپنی تنخواؤں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال کرتا ہے جس سے ہفتہ وار دوچھٹیاں بن جاتی ہیں اورمنگل والے دن سنٹر میں بے پناہ رش ہوتا ہے،جو کم نفری کی وجہ سے سائلین کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بن جاتا ہے،کلرسیداں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر میں 10 ملازمین کی تعیناتی کی منظوری ہوئی ہے لیکن عملا ً صرف 4 ملازمین اور ایک انچارج سے کام چلایا جارہا ہے،تحصیل ہونے کی وجہ سے کلرسیداں اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کا بے پناہ بوجھ ہے،حاضر عملہ اپنی پوری کوشش کرتا ہے کہ سائلین کو اچھی سروس مہیا ہو لیکن کم نفری کی وجہ سے بعض اوقات بد مزگی کی صورت حال بھی پیدا ہوجاتی ہے،شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کلرسیداں میں عملے کی کمی کو فوری طور پر پورا کیاجائے۔

Kallar Syedan; Due to shortage of staff public are facing problems at land record centre at Revenue office, The local authorities are asked to take notice.

دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی کا میلاد النبی صﷺ کے موقع پر پیغام

Syed Hassan Nasir Naqvi peace message on moth of Rabi Ul Awal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے کہا ہے کہ سرکار دوجہاں کی آمد بنی نوع انسان پر اللہ کا خاص کرم اور احسان ہے۔آپ کاوردو مسعود دونوں جہانوں کے لیئے نور کا ایسا میناراہے جس کے فیض سے دونوں جہاں مستفید ہوتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد النبی صﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا،انہوں نے کہا حضور ص کی ذات اقدس انسانیت میں اتحاد اور امت مسلمہ کی یک جہتی کا باعث ہے اورامت مسلمہ کو یکجہتی کی جس قدر آج ضرورت ہے شائید پہلی نہ ہوئی ہو آج دنیا بھر میں مسلمان عا لمی سازشوں کی ذد میں ہیں اور مسلسل پس رہے ہیں ہمیں میلاد کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیئے کی دنیا بھر کے مسلمان پرچم اسلام کی پاسداری کے لیئے باہمی اتحاد اوربھائی چارے کو فروغ دیکر عالمی سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں انہوں نے کہا کہ سیرت سرکار محمد مصطفی ص کا تقاضاہے کہ امت مسلمہ اللہ کی رسی سے حقیقی وابستگی کاعملی مظاہرہ کرے اور باہمی اتحاد سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو شکست سے دوچار کرے۔ اس موقع پر انہوں نے ملت اسلامیہ کو حضور کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ خاص طور پر کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمہ کی دعا فرمائی۔

کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

Police takes action against drug dealers

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران تین افراد سے مجموعی طور پر 25لیٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم احسن علی سکنہ سوئی چیمیاں سے 9 لیٹر،عامر شہزاد سکنہ ڈھوک بھٹیاں کے قبضے سے 6 لیٹرجبکہ احسن ظہیر کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تعذیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈڈیال آزاد کشمیر کے سینیئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگارڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر راولپنڈی ڈویژن کے صحافیوں نے دلی تعذیت کا اظہار کیا ہے فتح جنگ سے سردار سلطان سکندر،عدیل افضل خان،گوجرخان سے عامر وزیر ملک،ٹیکسلا سے قاری ولی الرحمٰن،کہوٹہ سے سعید افضل،کلرسیداں سے پرنس جاوید اقبال،شیخ شبیر شانی،قیصر اقبال ادریسی،چوہدری عامر کمبوہ،راجہ محمد سعید،مرزا عتیق الرحمٰن،صبور ملک،عامر ملک،چوہدری شہباز رشید،اکرام الحق قریشی،سکھو سے ایم ریاض نے ڈاکٹر محمد اسحاق کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں کا تعذیتی اجلاس زیر صدارت راجہ محمد ازرم حمید سہالوی منعقد ہوا جس میں معروف عالم دین سید زبیر احمد شاہ کی اچانک وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ مرحوم نے خود کو دین مبین کی خدمت کے لیئے وقف کر رکھا تھا کہوٹہ ور گردونواح میں اسلام کی تبلیغ میں ان کا کلیدی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button