HeadlineUKDailyNews

Rochdale,UK; Mother of Lord Qurban has sadly passed away

لارڈ قربان حسین کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

لارڈ قربان حسین کی والدہ طویل علالت کے بعد بروز منگل راچڈیل میں انتقال کر گئیں۔ لارڈ قربان حسین کے والد کی رحلت کا سانحہ ابھی تازہ ہی تھا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، لوٹن سے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، لندن سے بیرونس سعیدہ وارثی، بیرونس حسین، بیرونس شاز شہان، رادھرم سے لارڈ نذیر احمد، مانچسٹر سے افضل خان ایم پی، برمنگھم سے خالد محمود ایم پی اور شبانہ محمود ایم پی، بریڈ فورڈ سے ناز شاہ ایم پی، بیڈفورڈ سے راجہ یاسین ایم پی، لوٹن سے پی پی کے چوہدری محمد بشیر، ہائی ویکب سے پی ٹی آئی کے چوہدری مہربان، کشمیر فریڈم موومنٹ کے حاجی محمد یاسین، ماسٹر کریم ،محمد نصیر راجہ،کے علاوہ فیصل رشید ایم پی اور برطانیہ بھر سے کئی شخصیات نے تعزیت کی ہے ۔

Manchester; Mother of Lord Qurban has sadly passed away on Tuesday in Rochdale, Lord Qurban’s father passed away only few ago, condolences was paid by large number members of public along with social and political personalities.

Show More

Related Articles