• Kallar Syedan: After protests by citizens, the RWMC set rubbish dump on fire instead of disposing of it

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—آر ڈبلیو ایم سی کی پنجاب حکومت کے احکامات کی اعلامیہ خلاف ورزی،کئی ماہ کے پڑے پورے شہر کے گندگی اور تعفن بھرے غلاظت کے پہاڑ کو وہاں سے اٹھا کر کسی دوسرے جگہ منتقل کرنے کی بجائے اسے آگ لگا دی جس سے اردگرد کی آبادیوں دھویں کے بادلوں میں ڈوب گئیں۔آر ڈبلیو ایم سی پورے شہر کے کچرے کو کچرا کنڈی لوسر منتقل کرنے کی بجائے شہر کے باالکل قریب پھینک رہی ہے اور اب جب اس کی بو اور تعفن نے اردگرد کی آبادیوں کو بری طرح سے متاثر کر رکھا ہے۔ شہریوں کے احتجاج کے بعد آرڈبلیو ایم سی نے اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے آگ لگا دی جبکہ پنجاب حکومت نے ہر طرح کی باقیات کو نذر آتش کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر آر ڈبلیو ایم سی صوبائی حکومت کے احکامات کو خاطر میں ہی نہیں لاتی جس سے شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہے اور اس سے مختلف امراض کے پھیلنے کے بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 15, May, 2024)- The RWMC declared violation of the orders of the Punjab government, Instead lifting the mountain of filth and filth of the entire city that had been lying there for several months, or of shifting it to another place, they set it on fire, which engulfed the surrounding communities in clouds of smoke. Its smelled and stench which badly affected the surrounding communities. While the Punjab government has imposed a ban on burning all kinds of remains of rubbish dumps, but the RWMC does not heed the orders of the provincial government. Due to which the citizens are seriously worried and there are also threats of spread of various diseases.

    ساگری کے 25 سالہ کاروباری نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ دی اور فرار ہو گئے

    A 25-year-old businessman from Sagri was slaughtered by unknown suspects and left his body in the car and fled

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—ساگری کے 25 سالہ کاروباری نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ دی اور فرار ہو گئے محمد بلال کا تعلق ساگری سے تھا یہ اسلام آباد میں کاروبار کرتا تھا۔ رات دس بجے کے بعد وہ تھوڑی دیر تک واپس آنے کا کہہ کر اپنی کار میں نکل گیا رات گئے پولیس نے اس کے گھر اطلاع کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے ڈرائیونگ نشست پر ہی ذبح کرنے کے بعد تیزدھار چھری بھی گاڑی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری

    Punjab Highway Patrol Post Chauk Pindori indiscriminate operations against traffic violations

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف صاحب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی صاحب کی خصوصی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی اور اے ایس آئی محمد سہیل نے اوور لوڈنگ پر اے سی کوسٹر نمبری آر آئی ایس 811 کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیا۔

    پولیس کے اے ایس آئی زبیر علی نے تین سال بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا

    Police ASI Zubair Ali after three years arrested the wanted criminal and produced him in the local court

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی زبیر علی نے تین سال بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم علی احمد نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 2021میں اپنے ہی مالک کے مویشی چوری کر لئے تھے اور ڈیرے میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چرا لی تھی۔پولیس چوری کے اس مقدمہ میں ملوث اسرار نامی اشتہاری مجرم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

    پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ کے 33 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے سولہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں

    Sixteen sub-inspectors of Rawalpindi district are among those who have been promoted to the rank of inspectors among the 33 sub-inspectors of the Punjab Police

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ کے 33 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے سولہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں جن میں جبر کے گاؤں پنڈوری بنگیال کے راجہ ارفاد احمد قمر،پرویز اختر،ریاض حسین شاہ،لیاقت علی،محمد ریاض،محمد سلیم، زبیرحیات،محمد زاہد خان،عبدالرشید،محمد اسلم،بشیر احمد، فخرعباس،انعام الرحمان،شکیل احمد،محمد سرور اور نثارشامل ہیں۔

    پولیس ایپ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں مجرم اشتہاری نکلا

    Wanted criminal arrested by Shah Khaki check post police

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—کلر دھانگلی روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر یاسر بھٹی کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر افضل بھٹی نے ولایت آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران شاہد محمود ولد اللہ دتہ سکنہ ترنول اسلام آباد کو روک کر اس کی شناختی دستاویزات کو بذریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں مجرم اشتہاری نکلا۔ جس پر ضابطے کی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے اسے تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔

    کلرسیداں کے شہری کی کار گوجرخان سے چوری

    The car of a citizen from Kallar was stolen in Gujar khan

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—کلرسیداں کے شہری کی کار گوجرخان سے چوری ہو گئے موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے جابر سلطان نے ریلوے روڈ گوجرخان پر اپنی مہران کار پارک کی کچھ دیر بعد واپس پہنچے تو چور گاڑی چوری کر کے لے جا چکے تھے۔

    سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے

    Ex-Chairman UC Nala Muslimana retired Captain Chaudhry Muhammad Ashraf passed away

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15,مئی,2024ء)—سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے۔نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے جنڈی میرا میں ادا کی جائے گی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Gujar Khan: MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti submitted an adjournment motion in the Punjab Assembly regarding the UC Baga Sheikhan Losser garbage dump.

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 15 مئی، 2024) – پنجاب اسمبلی میں حالیہ پیشرفت میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے یوسی بگا شیخان لوسر کچرے کے ڈھیر کے اہم مسئلے پر توجہ دلاتے ہوئے تحریک التواء جمع کرادی۔ یہ تحریک فضلے کو ٹھکانے لگانے کی جگہ کے انتظام اور ماحولیاتی اثرات سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کو اجاگر کرتی ہے۔ یوسی بگا شیخان لوسر ، بہت سے دوسرے شہری علاقوں کی طرح، فضلہ کے انتظام کے چیلنج سے دوچار ہے۔ کچرے کے جمع ہونے سے نہ صرف رہائشیوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں بلکہ ماحولیاتی مسائل بھی تشویشناک ہوتے ہیں۔ ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی تحریک صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہے۔ یہ متعلقہ حکام سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ علاقے میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور انتظام کے لیے پائیدار حل وضع کریں۔ تحریک التوا جمع کرانا ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے پی پی 9 میں یوسی بگا شیخان لوسر کے حلقوں کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پنجاب اسمبلی کے اندر کمیونٹی کے تحفظات کو دبانے کے لیے قراردادیں تلاش کرنے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔ چونکہ اس تحریک کو اسمبلی کے اندر غور و خوض اور کارروائی کا انتظار ہے، یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکام یو سی بگا شیخان لوسر کچرے کے ڈھیر کے حوالے سے کارروائی کے مطالبے پر کس طرح ردعمل دیتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ کچرے کے غلط انتظام کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ .

    Gujar Khan (Pothwar.com, 15, May, 2024) – In a recent development in the Punjab Assembly, MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti has submitted an adjournment motion addressing the pressing issue of the UC Baga Sheikhan Losser garbage dump. The motion highlights the escalating concerns surrounding the management and environmental impact of the waste disposal site.

    UC Baga Sheikhan Losser, like many other urban areas, grapples with the challenge of waste management. The accumulation of garbage not only poses health hazards to the residents but also raises alarming environmental issues.

    MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti's motion underscores the urgency for effective measures to address the situation. It calls for immediate attention from the concerned authorities to devise sustainable solutions for waste disposal and management in the area.

    The submission of the adjournment motion reflects the commitment of MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti towards addressing the issues affecting the constituents of UC Baga Sheikhan Losser in PP9. It signals a proactive approach towards finding resolutions to pressing community concerns within the Punjab Assembly.

    As the motion awaits deliberation and action within the assembly, it remains to be seen how the authorities respond to the call for action regarding the UC Baga Sheikhan Losser garbage dump, with hopes for swift and effective measures to mitigate the challenges posed by improper waste management.

  • Reported By: Admin Admin2

  • Kahuta: Social and religious personality Haji Muhammad Gulzar passed away

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2024) بزرگ سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد گلزار دنیا فانی سے کوچ کر گے، نمازے جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات کی بڑھی تعدادمیں شرکت، اسلام آباد کے نواحی گاوں سے چراہ سے تعلق رکھنے والے دینی سماجی کاروباری شخصیت بہت نیک دل غریبوں کا مسیحاحاجی محمد گلزارجامعہ مسجد کمیٹی کے ممبروفات گے،مرحوم حاجی گلزار احمد معروف مذہبی شخصیت حافظ خالد محمود نقشبندی اور کارباری شخصیت مناظر حسین کے کزن حاجی شاھد کے سسر حاجی سلیم کے والدتھے مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں چراہ میں ادا کی گی اور سپرد خاک کیا گیامرحوم کی نماز جنازہ پیر سید سجاد حسین شاہ نے ادا کی نمازے جنازہ میں پیر سید کوثر علی شاہ،پیر سید افتخار حسین شاہ،مفتی حنیف قریشی، مفتی علی حسن، لاہور،افضل کھوکھر،سابقہ چیئرمین شیخ زاہد کرپا چراہ، چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر کے والد مبارز حسین، راجہ ہارون کارباری شخصیت نے شرکت کی، حاجی شاھدنے اپنے سسر حاجی گلزار کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ ادا کیا، حاجی محمد گلزارکی وفات پرسلطان خیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ،راجہ تصور جنجوعہ، راجہ عابد جنجوعہ اور دیگر اہلیان سلطان خیل کی جنجوعہ برادری کی سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرئے و دکھ کا اظہارکیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 15 May 2024) Social and religious personality Haji Muhammad Gulzar has passed away, a large number of political and religious personalities participated in the funeral. The late Haji Gulzar Ahmed, a well-known religious figure, Namaz e janaza was held in village Charra.

    اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کروں گا، باکسر راجہ اسجد علی

    I will enlighten the name of my region and country, Boxer Raja Asjad Ali

    [embed]https://youtu.be/zuKvbudktQc?si=wNr9tFDxScoLIB3g[/embed]

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2024) سکوٹ پٹھی کے رہائشی پوٹھوہار کے عظیم سپوت باکسر راجہ اسجد علی نے کہا کہ اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کروں گا،نوجوان نسل نشے اور دیگر برائیوں سے بچنے کے لیے کھیلوں کے ساتھ منسلک ہوجاہیں انشاء اللہ اپنے علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے حوالے سے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لوں گا ان خیالات کا اظہارسکوٹ پٹھی کے رہائشی پوٹھوہار کے عظیم سپوت اسپین بار سلونا میں باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے راجہ اسجد علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نوجوان باکسر راجہ اسجد علی اسپین بار سلونا کی سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ علی اصغر کے صاحبزادے،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ سعید احمد، سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمد،راجہ عمران بشارت اور راجہ شعبان کے بھتیجے ہیں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین، عزیز واقارب اور حلقے کی عوام کی دعاہیں ہیں انہوں نے کہا کہ باکسنگ سے میرا دلی لگاو ہے اور یہ سفر جاری رہے گا عوام کی دعاہیں رہی تو انشاء اللہ اپنے علاقے اورملک کا نام مزید روشن کروں گا اس موقع پر سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی سیون،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے کہا کہ میرے بھتیجے کی کامیابی میں جہاں اس کی محنت شامل ہے وہاں حلقہ پی پی سیون کی عوام کی دعاہیں بھی شامل ہیں انہوں نے کہا راجہ اسجد علی کااسپین بار سلونا میں باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتناہمارے علاقے کے لیے فخر ہے ہماری دعاہیں ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ کامیابیوں کا سفر جاری ہے گا۔

    ممیام راجگان کے رہائشی حوالدار محمد احمدوفات پا گے

    Havaldar Mohammad Ahmad, a resident of Mamyam Rajgan passed away

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2024) ممیام راجگان کے رہائشی حوالدار محمد احمدوفات پا گے ہیں نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،مرحوم کی نمازے جنازہ ممیام کے مقام پر ادا کیا گیانمازے جنازہ میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے، سابق چیرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ،مولانا اقبال قریشی،بزرگ سیاسی شخصیت بابو راجہ ظفر اقبال آف ممیام،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان،انجم صدیق جنجوعہ آف بگلہ راجگان،حافظ محمد افضال گھوئی راجگان،عتیق کیانی آف بگلہ (پنجاب پولیس) کامران کیانی آف بگلہ،،جنجوعہ رینٹ اے کار کے آنر عمران جنجوعہ آف ممیام، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ظفر اقبال کیانی،سابق کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ شکیل آف گھوئی راجگان،راجہ بشیر پلو،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

    تعزیت

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2024) ڈھوک مک کلرسیداں محمدمبشر تحصیل کوآرڈینیٹر کلرسیداں کے والد گرامی چیر مین محمد اسلم کی وفات پر محمد بشیر جنجوعہ سنسز کمشنر ریٹائرڈ، حنظلہ بشیر جنجوعہ ایڈووکیٹ،راجہ تنویر احمد سابقہ اُمیدوار برآے قومی اسمبلی حلقہ NA-51،ناصر علی جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کہوٹہ، راجہ عمر فاروق جنڈی ھنیسر، راجہ امجد سیکرٹری یونین کونسل ہوتھلہ، کبیر جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پریس کلب کہوٹہ۔نقیب جنجوعہ بلڑیا کہوٹہ اور ادارہ شماریات باکستان کے جملہِ سٹاف ممبران نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Gujar Khan: Ch Haji Rab Nawaz, a former councilor of Ranotra village near Chak Baili Khan, shot dead by unknown persons

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 14، مئی، 2024) – چک بیلی خان کے نواحی گاؤں رنوترا کے سابق کونسلر اور ممتاز شخصیت چوہدری حاجی رب نواز کی اس وقت افسوسناک موت ہو گئی جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی رہائش گاہ میں گھس کر انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے نے پوری کمیونٹی میں صدمے کی لہر دوڑائی ہے، جس سے مکینوں میں بے اعتمادی اور سوگ چھا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور رات کے وقت چوہدری حاجی رب نواز کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جہاں انہوں نے وحشیانہ حملہ کیا اور بالآخر ان کی جان لے لی۔ اس گھناؤنے فعل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں، کیونکہ تفتیش کار ان واقعات کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مہلک شوٹنگ کا باعث بنے۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری حاجی رب نواز کے المناک نقصان نے مقامی لوگوں میں غم و غصے اور مذمت کو جنم دیا ہے، جو حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تشدد کی ایسی کارروائیوں کا اعادہ نہ ہو۔ دریں اثنا، رنوترا گاؤں کے رہائشی، کمیونٹی کے ایک معزز رکن کے کھو جانے پر سوگ منا رہے ہیں جو عوامی خدمت کے لیے اپنی لگن اور گاؤں کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ جیسے جیسے تفتیش سامنے آتی ہے، کمیونٹی اپنے ہی ایک کے اچانک اور بے ہودہ نقصان کے صدمے سے نمٹتی ہے۔

    Gujar Khan (Pothwar.com, 14, May, 2024) – Chaudhry Haji Rab Nawaz, a prominent figure and former councilor of Ranotra village near Chak Bale Khan, met a tragic demise as unidentified assailants broke into his residence and fatally shot him. The incident has sent shockwaves throughout the community, leaving residents in disbelief and mourning.

    According to preliminary reports, the assailants forcefully entered Chaudhry Haji Rab Nawaz's home during the night, where they carried out the ruthless attack, ultimately claiming his life. The motives behind the heinous act remain unclear, as investigators scramble to piece together the events leading to the fatal shooting.

    Local law enforcement agencies have launched a thorough investigation into the incident, vowing to apprehend those responsible and bring them to justice. The tragic loss of Chaudhry Haji Rab Nawaz has sparked outrage and condemnation from the local populace, who demand swift action from the authorities to ensure such acts of violence are not repeated.

    Meanwhile, residents of Ranotra village are mourning the loss of a respected community member known for his dedication to public service and his efforts to uplift the village. As the investigation unfolds, the community remains on edge, grappling with the shock of the sudden and senseless loss of one of its own.

  • Reported By: Admin Admin2

  • Kallar Syedan: A Man is arrested for vandalizing the ATM machines installed in two private banks in Chau Pindori Bazar

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—چوکپنڈوری بازار میں دو نجی بنکوں میں نصب اے ٹی ایم مشینوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور پیسے نکالنے کی کوشش پر ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گزشتہ شب ایک بجے کے قریب جواد نامی ملزم نے چوکپنڈوری میں دو نجی بنکوں کے باہر نصب اے ٹی ایم مشینوں میں داخل ہو کر آہنی ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کی اور پیسے نکالنے کی کوشش کیگر اس دوران بنکوں میں نصب سکیورٹی سائرن بجنے شروع ہو گئے جس پر ایک بنک کے منیجر جو کہ قریب ہی رہائش پذیر تھے وہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایک پاگل شخص گھس آیا اور آپریشن تھیٹر کے ساتھ والے کمرے میں داخل ہو کر قمیض اتار کر فرش پر لیٹ گیا جسے درجہ چہارم کے ملازم نے بڑی مشکل سے باہر نکالا جو تھوڑی دیر بعد پھر واپس آ گیا۔ہسپتال کے احاطہ میں مخبوط الحواس شخص کے داخل ہو جانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں، سکیورٹی اہلکار تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتالوں پر ہیں جس کی وجہ سے وہ آپریشن تھیٹر کے قریب واقع روم میں داخل ہو گیا۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14, May, 2024)- A Man has been arrested and handed over to the police for vandalizing the ATM machines installed in two private banks in Chauk Pindori Bazar and trying to withdraw money.

    Last night at around one o'clock, the suspect named Jawad entered the ATM machines installed outside two private banks in Chauk Pinduri and vandalized them with an iron hammer. The manager of a bank who lived nearby reached the spot and controlled the accused and handed him over to the police. The police is of the opinion that the accused is mentally unstable.

    نوتعمیر کلر دھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے مٹی کے بھاری اسپیڈ بریکرز قائم کر دیئے

    Local villagers installed heavy mud speed breakers in Sahot on the newly constructed Kaler Dhuangali Road

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—نوتعمیر کلر دھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے مٹی کے بھاری اسپیڈ بریکرز قائم کر دیئے جن سے متعدد مورٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب ہائی وے کے عملے نے شعیب بھٹی کی نگرانی تمام اسپیڈ بریکرز ختم کردیئے ادہر پنجاب ہائی وے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ اگر کسی نے بھی کلردھانگلی روڈ پر اسپیڈ بریکرز نصب کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا تو اتھارٹی اس کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائے گی۔

    آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ منیجر(اپریشنز) ولید بن فاروق کو شو کاز نوٹس جاری

    Show cause notice issued to Assistant Manager (Operations) Waleed bin Farooq posted at RWMC

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ڈبلیو ایم سی راولپنڈی نے ڈیوٹی پر بروقت نہ پہنچنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر نوٹس لیتے ہوئے آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ منیجر(اپریشنز) ولید بن فاروق کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔انہوں نے جاری نوٹس میں تحریر کیا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر تحصیل آفس میں لیٹ آتے ہیں اور مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظور ی کے بغیر پورا دن تحصیل آفس نہیں آتے۔ آپ کے اس رویے کو خلاف ضابطہ اور کمپنی کی پالیسیوں کیخلاف سمجھا جاتا ہے۔دو دن کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں کی کیوں نہ آپ کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔

    وفاقی حکومت نے آزاکشمیر کے مشتعل عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیئے 23 ارب کی خصوصی گرانٹ کی منظوری

    The federal government approved a special grant of 23 billion to meet the demands of the angry people of Azad Kashmir

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—وفاقی حکومت نے آزاکشمیر کے مشتعل عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیئے 23 ارب کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے کر ثابت کیا ہے کہ اس ملک میں وہی دھڑے کامیابیوں کی منازل طے کرسکتے ہیں جو تشدد ماردھاڑ اور جبر سے نظام سلطنت کو بے بس کردیں آزادکشمیر میں بھی ایسا ہی ہوا وہ گزشتہ برس سے بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے پر سراپا احتجاج تھے حکومت بانسری بجاتی رہی پھر کشمیریوں نے چار ایام کے پرتشدد مظاہرے کیئے املاک کو نقصان پہنچا سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے بھارتی میڈیا نے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا پرتشدد واقعات میں کئی پولیس والے مارے گئے پولیس کے درجنوں لوگ بدترین تشدد کا نشانہ بنے سرکاری گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا سب ڈویژنل سطع کے افسران کے کپڑے اتار کر انہیں رسوا کیا گیا قابل اعتراض نعرے فضا میں بلند کیئے گئے اور نادان دوست انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لطف اندوز ہوتے رہے حکومت انتہائی بے بسی کی تصویر بنی رہی اور پھر تمام تر پابندیوں اور صعوبتوں کے باوجود جب مظاہرین مظفرآباد میں داخل ہونا شروع ہو گئے تو حکومت نے ہار مان لی اور کشیریوں نے تشدد کے ذریعے وہ مطالبات بھی تسلیم کر لیئے جس کا پاکستان میں تصور بھی محال ہے وفاقی حکومت نے مطالبات کی منظوری کے لیئے 23 ارب کی گرانٹ جاری کردی وہاں اب بجلی ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت انتہائی سستی دستیاب ہو گی آٹا بھی سستا ملے گا ہوسکتا ہے اس خصوصی رعایت کی قیمت بھی پاکستان کے رہنے والوں سے ہی پوری کی جائے آزادکشمیر میں جو ہوا وہ ہمارے ریاستی اداروں کی بدترین ناکامی ہے جتھے جب چائیں تشدد کے ذریعے اپنے ہر قسم کے مطالبات منوا سکتے ہیں اور حکومتیں گھٹنوں کے بل حالت رکوع میں چلی جائیں گی۔2014 کے دھرنوں سے کل تک کے احتجاج میں یہی ثابت ہوا ہے کہ ہمارے ادارے کمزور انتہائی کمزور ہو چکے ہیں جتھے جب چائیں تشدد کے ذریعے انہیں گھٹنوں کے بل لا سکتے ہیں۔

    شاہ باغ اور کلر سیداں میں چکن شاپس پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات

    Poor sanitation arrangements at chicken shops in Shah Bagh

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے شاہ باغ اور کلر سیداں میں چکن شاپس پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے اور دہی دودھ میں ملاوٹ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر دو غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا ہے۔

    شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا

    Shahbaz Sharif resigned from the party post, Nawaz Sharif will be made the president again

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12,مئی,2024ء)—شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Cricket fair held at Manjian Cricket Ground

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024) منجیاں کرکٹ گراوئنڈ میں راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی کی سرپرستی میں خوبصورت کرکٹ میلا، دودن سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنڈی، گوجرخان، چکوال، کلر سیداں سمیت دیگر علاقوں سے بے شمار کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ کہوٹہ اور کلر سیداں کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو سنسنی خیر مقابلے کے بعد کلر سیداں ٹیم نے جیت لیا،کر کٹ میچ میں معززمہمانوں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیر، معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبد القدوس عباسی،چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی (مرحوم) کے صاحبزادگان ندیم عباسی، حاجی زبیر عباسی،سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ محمد فیصل،معروف قانون دان فاروق اعوان کے کلر ک محمد عنائت جنجوعہ،راجہ احتشام جنجوعہ گوہڑہ راجگان، راجہ اویس مٹور، راجہ علی مٹور،وسیم ستی،فیض اللہ عباسی،عزیز اللہ عباسی،بابو سلیم رضا، ماسٹر ذاکر عباسی،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں شائقین کرکٹ اور بڑھی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی،دو دن سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کلر سیداں اور کہوٹہ کی ٹیموں کے درمیان پڑھا جو جو کلر سٹار نے سن راہز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم پی اےراجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیرنے جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچیس ہزار نقد اور خوبصورت ٹرافی انعام دی جبکہ اپنے خطاب میں انہوں نے منتظمیں راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی اور دیگر کو خوبصورت میچ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور یہاں کے بچوں میں بہت سا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اگر آپ ادھر ہمیں کوئی گراوئنڈ کے لیے جگہ دیں جا سرکاری جگہ تو انشاء اللہ ہم سر کاری سطح پرسپورٹس کپلکس بنواہیں گے، راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی نے تمام معززمہمانوں، کرکٹ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 May 2024) A beautiful cricket fair was held under the patronage of Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi at the Manjian Cricket Ground, innumerable cricket teams from Pindi, Gujar khan, Chakwal, Kallar Syedan and other areas participated in the cricket tournament.

    Kallar Syedan team won after a sensational match, the honorable guests in the cricket match were Barrister Raja Ahmed Sagheer, son of PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed, well-known political and social figures.

    The final was held between the teams of Syedan and Kahuta, which Kallar Star won the trophy, organizers Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi and others for organizing a beautiful match and many of the children were present. God willing, we will build a sports complex at the government level. Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi thanked all the distinguished guests, cricket teams and cricket fans.

    کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدائت پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی

    Cleaning of drains across the city on the special instructions of Kahuta Assistant Commissioner and CO Kahuta

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024) کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدائت پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی کاعمل سپروائزرعطیق الرحمن، محمد عمران اور ندیم کی نگرانی میں جاری، کہوٹہ میں صفائی کے بہترین انتظامات پرعوامی حلقوں کا اظہار اطمنان گزشتہ دنوں کہوٹہ شہر میں شدید بارش سے جنرل بس اسٹینڈ کے پاس نالوں سے پانی باہر نکل کر سڑک میں آ گیا جس سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑاجس پر کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدایات پرآر ڈبلیوکے انچارج ماجد ستی کی ہدائت پرسپروائزر عطیق الرحمن،محمد عمران اور ندیم کی زیرِ نگرانی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے دوکانداروں کو بھی چاہیے کہ اپنی اپنی دکانوں کی صفائی کر کے تمام گندگی سبزیاں فروٹ اور دیگر لوازمات نالیوں میں نہ پھینکا کریں جس سے نالے بند ہو جاتے ہیں اور نالوں میں سے گندہ پانی باہر نکل کر سڑکوں پر آ کر شہریوں کی تکالیف کا باعث بنتا ہے۔

    کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام

    Reception organized by the young political figure of Kahuta Malik Hassam Mehmood known as Sona Bhai

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024) کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام، معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،صدر کہوٹہ بار راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ سمیت بڑھی تعداد میں وکلاء،صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی نے دعوت کا اہتمام اپنی رہائش گاہ(اعوان ہاؤس)میں رکھی تھی جبکہ دعوت میں سابق صدر کہوٹہ بار معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، سابق صدر کہوٹہ بار راجہ تنویر احمد ایڈووکیٹ، راجہ احتشام جنجوعہ ایڈووکیٹ، ندیم عارف کھٹڑ ایڈووکیٹ،اعجاز قریشی ایڈووکیٹ،شیخ ذیشان ایڈووکیٹ،اعجاز عباسی ایڈووکیٹ،راجہ احسان ایڈووکیٹ، زاہد ستی محکمہ واپڈا،پریس کلب کہوٹہ کے صحافی ندیم سرفراز چوہان، کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی،تمام مہمانوں کے اپنے میزبان کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کا شکر یہ ادا کیا۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Norway. Chaudhry Tanveer Ahmed Makan and his family received a warm welcome at Oslo Airport on their return from Umrah.

    اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,14,مئی,2024ء)—چوہدری تنویر احمد میکن صدر آسکر پاک کلچر فورم ناروے کا اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اوسلو ایئرپورٹ پر ان کا فیملی اور دوستوں کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال، چوہدری مظہر اقبال اور چوہدری اظہر اقبال کا بھی اوسلو ایئرپورٹ پہنچے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ بعد ازاں اوسلو و گردنواح سے بڑی تعداد میں انکے دوست احباب اور چاہنے والوں نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نوجوان عالم دین علامہ ثاقب مدنی نے ان کے عمرے کی قبولیت اور سب مسلمانوں کی حاضری کے لیے دعا کی۔ جن اہم شخصیات نے چوہدری تنویر احمد میکن اور دیگر افراد سے ملاقات کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، راجہ عاشق حسین، چوہدری، چوہدری قمر عباس ٹوانہ، چوہدری مہر عباس، ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری غلام سرور، طاہر زمان، وقاص احمد، سید زاہد حسین شاہ، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری جاوید سرور، چوہدری سجاد داد پوہلہ، چوہدری صغیر نصیر، چوہدری اقبال بھاگو، حاجی ذوالفقار علی، مفتی محمد زبیر تبسم اور دیگر شامل ہیں۔

    Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, May 14, 2024)- Chaudhry Tanveer Ahmed Mekan, President of Oscar Pak Culture Forum Norway, was greeted by his family and friends at Oslo Airport after receiving the blessings of Umrah along with his family.

    A warm welcome was given to them and bouquets of flowers were presented to them. On this occasion, Chaudhry Shahid Iqbal, Chaudhry Mazhar Iqbal and Chaudhry Azhar Iqbal were also warmly welcomed on their arrival at Oslo Airport and they were congratulated on achieving Umrah.

    Later, a large number of his friends and well-wishers from Oslo met at his residence and congratulated him from the depths of their hearts on Umrah.

    On this occasion, the young religious scholar Allama Saqib Madani prayed for the acceptance of his Umrah and for the attendance of all Muslims. Among the important personalities who met Chaudhry Tanveer Ahmed Mekan and others, Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian, Chaudhry Waseem Shahzad, Raja Ashiq Hussain, Chaudhry, Chaudhry Qamar Abbas Towana, Chaudhry Maher Abbas, Dr. Mubashir Banaras, Chaudhry Ghulam Sarwar, Tahir Zaman. , Waqas Ahmed, Syed Zahid Hussain Shah, Chaudhry Khalid Kisana, Chaudhry Javed Sarwar, Chaudhry Sajjad Dad Pohla, Chaudhry Saghir Naseer, Chaudhry Iqbal Bhago, Haji Zulfiqar Ali, Mufti Muhammad Zubair Tabasim and others.

  • Reported By: Aqil Qadir

  • Kallar Syedan: The seal of Prophet PBUH board was re-installed at Allied Chauk

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—سول سوسائیٹی اور الخدمت کی مداخلت پر الائیڈ چوک کلرسیداں میں مہر ختم نبوت کی شبیہ کو دوبارہ نصب کردیا گیا۔تقریب کا اہتمام شہزاد اکبربٹ نے کیا تھا تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قرشی،نقاش ظفر مغل،مرزا عبدالرحمان و دیگر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی معروف سیاسی رہنما راجہ ندیم احمد تھے انہوں نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت کے جانثار ہیں ہم سب کو نبی ﷺکی حرمت اپنی جانوں اولادوں اور مال سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ مہر ختم نبوت کی جگہ پر ڈولفن لگا کر زیادتی کی گئی تھی مگر الخدمت کے عہدیداران محمد توقیراعوان اور اکرام الحق قریشی نے بروقت احتجاج نوٹ کروا کر ہم سب کے لیئے آسانی پیدا کی۔یاد رہے کہ چند برس قبل شہزاد اکبر بٹ نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی موجودگی میں یہاں مہر ختم نبوت کی شبیہ نصب کی تھی مگر چند ماہ قبل بلدیہ کلرسیداں کی نئی انتظامیہ نے لاکھوں روپے سے چوکوں کی تزہین و آرائش کرتے ہوئے چوک پر ڈولفن لگا دی تھیں جس کے خلاف الخدمت کے مقامی ذمہ داران محمد توقیراعوان اور اکرام الحق قریشی نے ڈولفن نصب کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیراحمد اور اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے ڈولفن فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ جس کے ساتھ ہی وہاں نصب ڈولفن ہٹا لیں اور شہزاد احمد بٹ نے دیگر کے ہمراہ اتوار کے روز وہاں مہرختم نبوت کی شبیہ دوبارہ نصب کردی۔ جس پر مقامی شہریوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔

    Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, May, 2024) - On the intervention of civil society and Al-Khidmat, the icon of Seal of Prophet PBUH was re-installed in Allied Chauk Kallar Syedan.

    The ceremony was organized by Shahzad Akbar Butt in the ceremony. Vice President of Al-Khidmat Foundation Ikram Haq Qureshi, Naqash Zaffar Mughal, Mirza Abdul Rehman and others participated. The special guest was well-known political leader Raja Nadeem Ahmed.

    الیکشن میں کون جیتا کون ہارا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان بخوبی اس کا علم رکھتے ہیں۔ کرنل محمد شبیر اعوان

    The workers of all political parties are well aware of who won and who lost in the election. Colonel Muhammad Shabbir Awan

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں تمام تر پابندیوں اور جوروستم کے باوجود عمران خان کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر ہماری کامیابی کے اعلانات کرنے والے اداروں نے خود کئی ایام بعد اپنا فیصلہ بدل ڈالا۔آج کے حکمران سینے پر ہاتھ رکھ کر قوم کو بتائیں کہ وہ کس حیثیت سے حکمران بنائے گئے ہیں؟انہوں نے ڈیرہ خالصہ میں محمد جاوید اور باغ بوٹہ میں نسیم قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ مبشر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے ہار کرکے جیت گئے مگر انہیں جب اقتدار نظر آیا تو انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ترک کرکے اقتدار کو گلے لگا لیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور اقتدار دونوں عارضی ہیں ان پر بھروسہ کرنے والے ہمیشہ خسارے میں رہے اقتدار نہیں اقدار باقی رہتی ہیں الیکشن میں کون جیتا کون ہارا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان بخوبی اس کا علم رکھتے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم

    People's circles welcomed former senator Mustafa Nawaz Khokhar's voice over the massacre of innocent Punjabis

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—بلوچستان میں پنجاب کے نہتے مزدوروں اور مسافروں کو محض زبان کی بنیاد پر قتل کرنے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے سوا دیگر سبھی نے چپ کا روزہ رکھا ہے پنجاب کے نام اور اس کی پگ پر حکمومت کرنے والی مسلم لیگ ن اور بلوچستان میں اثرورسوخ رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی ہو یا مولانافضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام اس درندگی اور پنجابیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں۔یہ خاموشی کسی بڑے سانحہ کو بھی جنم دے سکتی ہے بلوچستان میں کام کرنے والے غریب مزدوروں محنت کشوں، اساتذہ اور مسافروں کو محض پنجاب ہونے کی بنیاد پر قتل کرنا دورحاضر کی سب سے بڑی جہالت ہے اور اس ے بھی بڑا ظلم یہ ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پاکستان پیپلز پارٹی سبھی خاموش ہیں بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی صورتحال پر خاموش ہیں یہ اس وقت سے ڈریں جب اس کا ردعمل شروع ہو گا توبہت ساروں کو چھپنے کی راہ نہیں ملے گی۔عوامی حلقوں نے بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

    پنجاب ہائی پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی(کلرسیداں) کی منشیات فروشوں خلاف موثر کارروائی

    Punjab High Patrol Police Shah Khaki (Kallar Syedan) effective action against drug dealers

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—پنجاب ہائی پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی(کلرسیداں) کی منشیات فروشوں خلاف موثر کارروائی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر افضل بھٹی نے کلر دھانگلی روڈ پر دوران ناکہ بندی آزادکشمیر کے شہری سے منشیات برآمد کرلی،۔شاہ خاکی پٹرولنگ پولیس کے ڈیوٹی افسر جہانگیر افضل بھٹی نے معہ ٹیم نے مؤثر ناکہ بندی کے دوران تنویر سکنہ کٹھار ڈڈیال سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے کلر سیداں پولیس کے حوالے کردیا۔

    تعزیت

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن ریاض، چوہدری توقیراسلم نے گاؤں موہڑہ داروغہ جا کر راجہ فواد بشیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Gujar Khan: Four bullocks worth Rs 30 lakh were stolen from Gujar Khan, New Jarmot

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 13، مئی، 2024) – ایک تازہ واقعہ چوری کی صورت میں، چار بیلوں کی قدر تقریباً 30 لاکھ روپے کی رپورٹ کی گئی ہے کہ گوجر خان، نیو جرموٹ سے چوری ہوگئی ہیں۔ اس واقعے نے مقامی کمیونٹی میں ہنگامہ مچایا ہے، جس نے حکومتی ادارے کو اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرنے پر مجبور کیا۔

    ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، چوری رات کو واقع ہوئی، صبح مالکین حافظ طارق مسعود اور حافظ گلفراز کو اس وقت تک معلوم نہیں تھا جب تک وہ دورانِ صبح غائب ہونے والے جانوروں کو دریافت نہیں کرنے پر دھکا کھا گئے۔ بیلوں کی قیمت بہت زیادہ تھی

    مقامی قانون نافذ کنندہ اداروں کو اطلاع دی گئی ہے، اور ملزمین کو دھونٹنے اور چوری شدہ بیلوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں نے واقعہ پر فکرمندی ظاہر کی ہے، اور مستقبل میں ایسی واقعات کو روکنے کے لئے زیادہ ہوشیاری اور حفاظتی اقدامات کی مانگ کی ہے۔

    چوری کے بارے میں مزید تفصیلات، شامل کوئی بھی سراغ یا مظنون، اب تک ظاہر نہیں ہوئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری رہی ہیں۔ اس دوران، چوری ہونے والی بیلوں کے مالکین عوام سے مدد کی امید کر رہے ہیں جو ان کی واپسی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

    Gujar Khan (Pothwar.com, 13, May, 2024) – In a recent incident of theft, four bullocks with an estimated worth of Rs 30 lakh were reported stolen from Gujar Khan, New Jarmot. The incident has caused a stir in the local community, prompting authorities to launch an investigation into the matter.

    According to initial reports, the theft occurred overnight, catching the owners Hafiz Tariq Masood and Hafiz Gulfraz by surprise in the morning when they discovered the missing animals. The bullocks were said to be of high value and were kept in a secure area, raising questions about the sophistication of the theft operation.

    Local law enforcement agencies have been notified, and efforts are underway to track down the perpetrators and recover the stolen bullocks. Residents of the area have expressed concern over the incident, calling for increased vigilance and security measures to prevent such incidents in the future.

    Further details regarding the theft, including any leads or suspects, are yet to be disclosed as the investigation remains ongoing. Meanwhile, the owners of the stolen bullocks are appealing to the public for any information that may aid in their recovery.

  • Reported By: Admin Admin2

  • Kahuta: Former MPA Constituency PP7 Col Muhammad Shabbir Awan visit to various union councils

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2024) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ،ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقاتیں جبکہ فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی انہوں نے چھنی راجگان داخلی گھنگوٹی والے صوبیدار شیراز کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی،چوکپنڈوری اور ڈیرہ خالصہ کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کی،محلہ آڑہ کہوٹہ والے راشد محمود، محمد یاسر اور اسد محمود کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کی کزن کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،ڈولیاں والے ملک عبدالغفور کی وفات پر ان کے بیٹوں، بھتیجوں اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،ہنیسر والے راجہ خاور کے ماموں جان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،جیوڑہ کے رہائشی ثاقب نامی نوجوان جو ہولاڑ پل کے نیچے گر کر فوت ہو گیا تھا ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی، بلڑیا والے نمبردار شیراز کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،نسیم قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمرا ہ راجہ مبشر، چوہدری راشد، محمد عمران، نوید ستی اور عدیل افضل بھی موجود تھے۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 13 May 2024) Former MPA PP7 Constituency Colonel Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab PP7 Constituency visited various union councils of the constituency, met with voters, supporters and also visited the houses of the deceased.

    Participated in the Dawat Walima of the son of Shiraz, on the occasion of the visit to Chauk Pindori and Dera Khalsa, spoke to the dignitaries of the area, recited Fatiha after expressing condolences on the death of the respected father of Rashid Mahmood, Muhammad Yasir and Asad Mahmood of Mohalla Aara Kahuta.

    After expressing condolences on the death of the cousin of Hakeem Naeem Ali Shamsi, a well-known political and social figure of Kahuta, Fatiha Khawani was offered after expressing condolences to his sons, nephews and other relatives on the death of Malik Abdul Ghafoor, Hanisar.

    Fatiha Khawani after expressing condolences on the death of Wale Raja Khawar's maternal uncle, Saqib, a resident of Jiora who died after falling under the Holar bridge, Fatiha Khawani after expressing condolence to the family members of Shiraz from Baldia. Naseem Qureshi's mother, Raja Mubasher, Chaudhry Rashid, Mohammad Imran, Naveed Satti and Adeel Afzal were also present on the occasion of Fatiha Khawani after condolence on the death of his brother.

     
  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua


گزشتہ دنوں کی خبریں ..
Previous Days News
Back to top button